آواز دی وائس : نئی دہلی
شیخ ابوبکر احمد عرف کانتھاپورم اے پی ابوبکر مسلیار ۔ جو گرینڈ مفتی آف انڈیا کے لقب سے جانے جاتے ہیں ۔ ایک نامور صوفی اسکالر ہیں جو انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت دنیا بھر میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ یمن میں بھارتی نرس نمیشا پریا کی سزائے موت مؤخر کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وہ صوفیانہ تصورِ "خدمت" سے متاثر ہیں، جو انسانی خدمت کو روحانی زندگی کا مرکز قرار دیتا ہے اور جبکہ ہندوستانی روحانی روایات میں گہری جڑیں رکھتا ہے، شیخ ابوبکر احمد انسانی وجود کے گہرے پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں اور انہیں حقیقی تکمیل کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ ہندوستان کی متنوع تہذیبی اور مذہبی روایات سے ان کی گہری وابستگی نے انہیں بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک پرجوش علمبردار بنایا، جو روحانی اقدار کو سماجی ذمہ داریوں کے ساتھ بخوبی ہم آہنگ کرتے ہیں۔
پیدائش اور تعلیم
سن 1931 میں جنوبی ہندوستان کے ضلع کوزیکوڈ میں پیدا ہونے والے شیخ ابوبکر کا بچپن روحانیت میں رچا بسا تھا۔ آزادی سے قبل کے ہندوستان میں ایک دیندار مسلم خاندان میں ان کی پرورش نے ان کے روحانی شعور کی بنیاد رکھی، جو بعد ازاں ان کے وژن اور انسانیت کے ہمہ جہتی فلاحی کاموں کی زندگی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ اسلامی روایتی علوم میں انہیں جو مہارت حاصل ہے، اس نے انہیں ہندوستان اور بیرونِ ملک کروڑوں پیروکاروں کا محبوب بنا دیا ہے۔ نصف صدی سے زائد عرصے تک، ان کے معروف صبح کے خطبات جو جامعہ مرکز، کالی کٹ میں ہوتے ہیں، ہزاروں سامعین کو کھینچتے رہے اور خود ایک ادارے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ان کے خطبات نے دہائیوں پر محیط لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی مختلف زبانوں میں تصنیفات بھی لاکھوں افراد کےلیے باعثِ ہدایت بنی ہیں۔
مفتی اعظم ہند کا خطاب
شیخ ابوبکر احمد کو فروری 2019 میں آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام - جو کہ سنی علما کی ایک قومی تنظیم ہے - کی جانب سے "گرینڈ مفتی آف انڈیا" منتخب کیا گیا۔ ان کا اصل نام اے پی ابوبکر مسلیار ہے اور وہ ریاست کیرالہ کے ضلع کوژیکوڈ کے قصبے کنتھاپورم میں پیدا ہوئے۔ وہ اسلامی تعلیم، سماجی فلاح و بہبود اور عوامی مکالمے میں کئی دہائیوں پر محیط اپنی قیادت کے باعث قومی سطح پر ممتاز مقام حاصل کر چکے ہیں۔ شیخ ابوبکر احمد آل انڈیا سنی جمعیت العلماء اور سماسٹھا کیرالا جمعیت العلماء کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جو بھارت کی دو انتہائی بااثر سنی تنظیمیں شمار ہوتی ہیں۔ ان کا "گرینڈ مفتی" کے منصب تک پہنچنا، جو اگرچہ علامتی مگر نہایت بااثر حیثیت رکھتا ہے، ایک تاریخی لمحہ تھا - کیونکہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے چند جنوبی بھارتی علما میں سے ایک ہیں۔
ایک سچے محب وطن کی حیثیت سے، شیخ ابوبکر معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط تر بنانے اور اسے ایک عمومی روایت بنانے کے لیے انتھک کام کرتے ہیں۔
تعلیمی اداروں کا جال
تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نےہزاروں اسکولز اور کالجز کے قیام کی تحریک دی جن کا مقصد معاشرے کو تعلیمی ترقی کے ذریعے بلند کرنا ہے۔1978 میں قائم ہونے والے ان کے تعلیمی ادارے جامعہ مرکز سمیت کے تعلیمی ادارے آج لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں، تاکہ مالی مسائل تعلیمی ترقی میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ان کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں کی تفصیلات یوں ہیں:
تحریک کا آغاز
اپنی تبدیلی آفرین تحریک کا آغاز انہوں نے 1960 کی دہائی میں کیرالہ میں 25 یتیم بچوں کی کفالت سے کیا۔ اس کے بعد سے ان کے فلاحی منصوبوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونِ ملک تارکینِ وطن اور محنت کشوں تک بھی رسائی حاصل کی۔ان کی ہمہ جہتی فلاحی خدمات درج ذیل ہیں
ان کے فلاحی منصوبے زندگی کے بنیادی تقاضوں پر بھی محیط ہیں:
ان کے اداروں میں خواتین کی شمولیت بھی نمایاں ہے، جہاں عملے اور طلبہ کی نصف سے زیادہ تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔
شیخ ابوبکر صرف عالمِ دین اور معلم ہی نہیں، بلکہ ایک بصیرت افروز معاشی رہنما بھی ہیں۔
1970 کی دہائی کے بعد گلف ممالک سے آنے والے ترسیلاتِ زر کا انہوں نے دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے کیرالہ میں اقتصادی ترقی کی نئی راہیں ہموار کیں،اسی وژن کا نتیجہ مارکز نالج سٹی جیسے جدید شہری منصوبوں کی صورت میں سامنے آیا۔
قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی خدمات کا ایک بڑا حصہ مدارس کی جدید کاری، بین المذاہب مکالمہ، اور امن کانفرنسوں کے انعقاد سے بھی جڑا ہوا ہے۔انہوں نے ہندوستان میں مدرسہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں متعار ف کراتے ہوئے، اسلامی مدارس کے نصاب میں جدید سائنسی علوم کو شامل کیا اور انہیں قومی ترقی کے مراکز میں تبدیل کر دیا۔