سعودی عرب:32 خواتین آپریٹرز نے حرمین ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2023
سعودی عرب:32 خواتین آپریٹرز نے حرمین ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
سعودی عرب:32 خواتین آپریٹرز نے حرمین ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

 

 

سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین کے لیے 32 خواتین آپریٹرز نے کام سنبھال لیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ ’خواتین حرمین ٹرین چلانے کے لیے تربیت سے گزارا گیا ہے۔

ادھر کام سنبھالنے والی خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خاتون ٹرین آپریٹر ثرا الزہرانی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال جنوری میں میں نے درخواست جمع کی تھی جسے قبول کر لیا گیا۔‘ ’ایک سال تک تربیتی مراحل سے گزرنے کے بعد اب مجھے کام سنبھالنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مجھے اپنے نئے کام پر خوشی بھی ہے اور اس خدمت پر فخر و اعتزاز بھی ہے۔‘ ایک اور ٹرین آپریٹر رنیم عزوز نے کہا ہے کہ ’محکمہ ریلوے کے ماہرین نے انتہائی اہتمام کے ساتھ ایک سال تک ہمیں تیار کیا ہے۔ ہر ہر مرحلے میں ہماری مدد کی اور ہمیں ٹرین چلانے کے علاوہ مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بھی تربیت دی ہے۔‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’جہاں ٹرین چلانا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے وہاں بھاری ذمہ داری بھی ہے۔‘