ریواعبدالناصر کے شیوتانڈونے جیتا ہندوستانیوں کا دل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2023
ریواعبدالناصر کے شیوتانڈونے جیتا ہندوستانیوں کا دل
ریواعبدالناصر کے شیوتانڈونے جیتا ہندوستانیوں کا دل

 

 

وڈودرا: جیسا کہ کہتے ہیں کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، مصر کی ایک مسلمان طالبہ گجرات کی ایک یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے 'شیو بھکت' بن گئی۔ اس نے اپنے والدین کے ’اعتراضات‘ کے باوجود ’ٹانڈو نرتیہ‘ کرنا شروع کیا۔ ریوا عبدالناصر نامی مسلمان طالبہ گزشتہ چار سالوں سے بڑودہ ایم ایس یونیورسٹی میں پرفارمنگ آرٹس کی طالبہ ہے۔ اپنے شاندار ڈانس پرفارمنس کے ذریعے ریوا نے مہاشیو راتری پروگرام سے پہلے سامعین کو مسحور کر دیا ہے۔

یہی نہیں، ریوا نے احمد آباد میں وائبرینٹ گجرات ایجوکیشن سمٹ 2022 کے دوران بھی پرفارم کیا تھا۔ ریوا کے مطابق شیو تانڈو رقص کی حتمی قسم ہے۔ اس نے کہا کہ اس کے والد شیو تانڈو نرتیہ پرفارم کرنے کے خلاف تھے لیکن اس کی ماں نے اس کی حمایت کی۔ ریوا بین الاقوامی سطح کے پروگراموں میں 'ٹانڈو نرتیہ' بھی کرتی رہی ہیں۔ اس نے کتھک نرتیہ میں ڈگری حاصل کی ہے۔

اپنے شاندار ڈانس پرفارمنس کے ذریعے ریوا نے مہاشیو راتری پروگرام سے پہلے سامعین کو مسحور کر دیا ہے۔ یہی نہیں، ریوا نے احمد آباد میں وائبرینٹ گجرات ایجوکیشن سمٹ 2022 کے دوران بھی پرفارم کیا تھا۔ ریوا کے مطابق شیو تانڈو نرتیہ رقص کی حتمی قسم ہے۔ اس نے کہا کہ اس کے والد شیو تانڈو نرتیہ پرفارم کرنے کے خلاف تھے لیکن اس کی ماں نے اس کی حمایت کی۔