نئی دہلی:لال قلعہ بم دھماکے نے ایک بار پھر دہشت وگردی کے خوفناک اور گھناونے چہرے کو عیاں کردیا ہے ،جس میں نئی نسل کو گمراہ کرکے تشدد کے راستے پر ڈالنے کے ثبوت سامنے آرہے ہیں ۔ یہی نہیں دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد عمرالنبی کی ایک ویڈیو میں خودکش حملے کا ذکر کیا گیا ہے ، مگر اس ویڈیو نے ملک کےمسلمانوں میں زبردست غم و غصہ پیدا کردیا ہے ۔ کیونکہ اس ویڈیو میں وہ خودکش حملے کو شہادت اور اسلام کا حصہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ کلپ تفتیش کے دوران اس کے ساتھی کے فون سے ملا اور پھر سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ 10 نومبر کی شام وہ کار میں دھماکہ کر کے خود بھی مارا گیا اور کم از کم 10 لوگ جان سے گئے جبکہ دو درجن زخمی ہوئے۔
حکومت نے میڈیا سے اپیل کی تھی کہ ایسی خبروں کو سنبھل کر دکھایا جائے تاکہ دہشت گردی کا پروپیگنڈا نہ پھیلے، لیکن دن بھر مختلف چینلز اور بلاگز نے یہ ویڈیو چلاتی رہیں۔
اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ یہ ویڈیو اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ان کے مطابق خودکش حملوں کو اسلام کے نام پر جائز قرار دینا بے بنیاد ہے کیونکہ اسلام ہر طرح کے تشدد سے روکتا ہے، اور دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔
#WATCH | Lucknow, Uttar Pradesh: Chairman, Islamic Centre of India, Maulana Khalid Rasheed Farangi Mahli says. "The video released by a terror suspect in the Delhi blast is against the basic teachings of Islam, and the manner in which he has tried to prove that suicide bombing is… pic.twitter.com/eMkaoV8SFL
— ANI (@ANI) November 18, 2025
سابق میئر سرینگر جنید متو نے بھی سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دہلی دھماکے کے ملزم عمر نبی کی ویڈیو دیکھی ہے۔یہ ایک تباہ کن اور گمراہ ذہنیت ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسلام تو جنگ کے زمانے میں بھی ایسے دہشت اور تباہی کے اعمال سے منع کرتا ہے۔اپنے ہی وطن میں اس طرح کے منصوبہ بند حملے کرنا تو اور بھی بڑا جرم ہے۔ایسے لوگ اسلام کی تعلیمات کے بالکل خلاف ہیں۔یہ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں جو ان کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں اور ہمارے دین کو اپنی گمراہ سوچ اور مقاصد کے مطابق بگاڑتے ہیں۔ہر اسلامی عالم امام اور خطیب کو چاہیے کہ اس ذہنیت کو صاف لفظوں میں گمراہی اور دہشت قرار دیں۔برائی کی کوئی مجبوری یا دلیل نہیں ہوتی۔نہ ہمارے دین میں اور نہ انسانیت میں۔انہوں نے کہا کہ عمر نبی کی سوچ اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔ اسلام جنگ کے وقت بھی ایسی حرکات کی اجازت نہیں دیتا، اپنے ہی ملک میں بے گناہوں کو مارنا۔ ان کے مطابق ایسے لوگ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں کیونکہ وہ مذہب کی شکل بگاڑ کر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ اس ذہنیت کی کھل کر مذمت کریں۔
I have watched the video of Umar Nabi, the accused in the Delhi blast.
— Junaid Azim Mattu (@Junaid_Mattu) November 18, 2025
It is a nihilistic, destructive and perverse mindset that has no basis in Islam.
In fact Islam prohibits such acts of terror and destruction even in times of war - not to speak of orchestrating these acts…
سوشل میڈیا پر لوگوں نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو بہت پریشان کن ہے۔ ایک پڑھے لکھے شخص کا اس طرح خود کو اور دوسروں کو مارنے کو ’’شہادت‘‘ کہنا انتہائی افسوسناک ہے اور بتاتا ہے کہ ذہنی انتہا پسندی کسی شخص کو کتنا گہرا زخم دے سکتی ہے۔
مصنفہ امبرین زیدی نے لکھا کہ یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ کٹرپسندی انسان کو کہاں لے جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اپنی حفاظت،اپنی عزت اور اپنے مستقبل کے لیے کھل کر اس سوچ کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ ویڈیو شیئر نہیں کر رہیں کیونکہ ایسے لوگ اس لائق نہیں کہ ان کی گندگی کو مزید پھیلایا جائے۔یہی وہ انجام ہے جو انتہا پسندی پیدا کرتی ہے۔اور اسی لئے ہندوستانی مسلمانوں کو بے خوف ہو کر اور مضبوطی سے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔کسی دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ اپنی حفاظت اپنی عزت اور اپنے مستقبل کے لئے۔میں اس درندے کی ویڈیو شیئر نہیں کر رہا۔اس کی گندگی کو پھیلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔لیکن بات بالکل صاف ہے۔انتہا پسندی کوئی دور کا خطرہ نہیں ہے۔یہ موجود ہے اور ہمیں ابھی اس سے لڑنا ہوگا۔
This is what radicalisation does.
— Ambreen Zaidi (@Ambreenzaidi) November 18, 2025
And this is why Indian Muslims need to fight, boldly, unapologetically. Not for optics, not for anyone’s approval, but for our own safety, dignity, and future.
I am not sharing that monster’s video. His filth does not deserve amplification.
But… pic.twitter.com/vOg1ZIKog8