نئی دہلی :ساہتیہ اکادمی نے پیر کے روز سال 2025 کے سالانہ ادبی ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ یہ ایوارڈز ادارے کی تسلیم شدہ 24 بھارتی زبانوں میں دیے گئے ہیں۔ اس سال آٹھ شعری مجموعے چار ناول چھ افسانوی مجموعے دو مضامین ایک ادبی تنقید ایک خود نوشت اور دو یادداشتوں کی کتابیں ان ایوارڈز کے لئے منتخب کی گئی ہیں۔
اردو میں بیتاب بنے حقدار
اردو زبان کے لئے پریت پال سنگھ بیتاب کی کتاب سفر جاری ہے کو منتخب کیا گیا -پریت پال سنگھ بیتاب جموں و کشمیر میں معاصر اردو شاعری کی نمایندگی کرنے والے اہم شاعر ہیں۔ ان کے غزلوں اور نظموں کے مجموعے پیش خیمہ کو جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ بک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بیتاب کو اس کے علاوہ بھی کئی نمایاں اعزازات حاصل ہو چکے ہیں جن میں سبھدرا کماری چوہان جنم شتابدی سمان، جے اینڈ کے صدیق میموریل ایوارڈ، محمد دین بانڈے ایوارڈ، جیمنی اکیڈمی ہریانہ کی جانب سے جموں کشمیر رتن ایوارڈ اور انجمن ترقی اردو ہند کی طرف سے محسن اردو ایوارڈ شامل ہیں۔
#साहित्यअकादेमी #पुरस्कार2025, प्रितपाल सिंह बेताब का "कविता-संग्रह : सफ़र जारी है" उर्दू भाषा में चयनित।#Award #Award2025 #Books #BooksForAll #LibraryBooks @rashtrapatibhvn @VPIndia @PMOIndia @gssjodhpur @Rao_InderjitS @MinOfCultureGoI @secycultureGOI @PIB_India pic.twitter.com/h21L0XxhFu
— Sahitya Akademi (@sahityaakademi) March 16, 2026
دیگر انعام یافتگان میں سابق سفارت کار نوتیج سرنا شامل ہیں جنہیں انگریزی ناول کریمسن اسپرنگ کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔ ہندی مصنفہ ممتا کالیا کو ان کی یادداشتوں کی کتاب جیتے جی الہ آباد پر یہ اعزاز ملا جبکہ تمل زبان میں ادبی تنقید کے شعبے میں مصنف ایس اے تمل سیلوان کو تھمیز سیرکاتھیین تھڈنگل کے لئے منتخب کیا گیا۔
دیگر نمایاں انعام یافتگان میں بنگالی زبان کے لئے پرسن بنڈیوپادھیائے کی کتاب شریشٹھا کبیتا گجراتی کے لئے یوگیش ویدیہ کی بھٹ کھڈاکی کنڑ کے لئے امریش نوگاڈونی کی دادا سیریسو تندے اور ملیالم کے لئے این پربھاکرن کی مایا منوشیار شامل ہیں۔
#साहित्यअकादेमी #पुरस्कार2025 की 24 मान्यता प्राप्त भाषाओं में घोषणा।@rashtrapatibhvn @VPIndia @PMOIndia @gssjodhpur @Rao_InderjitS @MinOfCultureGoI @secycultureGOI pic.twitter.com/bg6ItmSpWE
— Sahitya Akademi (@sahityaakademi) March 16, 2026
جبکہ سندھی میں بھگوان اٹلا نی کی واگھو کو اعزاز ملا۔ سنتالی زبان میں سمترا سورین کی مڈ برنا چنے ساؤن اناگ سگائی سنسکرت میں ساہو بھدرشداس کی پرستھان چتوستئے برہماگھوشہ اوڑیہ میں گریجا کمار بالیار سنگھ کی پداپورن نیپالی میں پرکاش بھٹارائی کی نیپالی پرمپارک سنسکرتی را سبھیاتا کو ڈکوٹی اور منی پوری میں ہوبم نالنی کی کانگلامدریبا ایفوٹ کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
اسی طرح مراٹھی زبان میں راجو باویسکر کی کلیانیلیا ریشا تیلگو میں نندنی سدھا ریڈی کی انیمیشا پنجابی میں جندر کی سیفٹی کٹ اور راجستھانی میں جتیندر کمار سونی کی بھارکھما کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
#साहित्यअकादेमी #पुरस्कार2025 की 24 मान्यता प्राप्त भाषाओं में घोषणा।@PIB_India @PIBCulture @nbt_india @MIB_India @DDNational pic.twitter.com/XVSfGs6g1t
— Sahitya Akademi (@sahityaakademi) March 16, 2026
ساہتیہ اکادمی کے بیان کے مطابق ان کتابوں کا انتخاب ممتاز جیوری ارکان کی سفارش پر کیا گیا اور بعد میں ادارے کی مجاز اتھارٹی نے اس کی منظوری دی۔
ایوارڈ حاصل کرنے والے مصنفین کو ایک خصوصی ڈبہ دیا جائے گا جس میں تانبے کی کندہ تختی ایک شال اور ایک لاکھ روپے کی رقم شامل ہوگی۔ یہ ایوارڈز 31 مارچ کو ایک تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔
#साहित्यअकादेमी #पुरस्कार2025 की 24 मान्यता प्राप्त भाषाओं में घोषणा।@_IndianCulture @DDNewslive @DDNewsHindi @DD_Bharati @AkashvaniAIR pic.twitter.com/VVu2QaloGc
— Sahitya Akademi (@sahityaakademi) March 16, 2026
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ اعلان تقریباً تین ماہ بعد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2025 میں وزارت ثقافت کی ہدایت پر ایوارڈز کے اعلان کی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی تھی کیونکہ وزارت کی جانب سے ایوارڈز کے نظام میں ممکنہ تنظیم نو کا حوالہ دیا گیا تھا۔ بعد میں یہ عمل مکمل ہونے کے بعد اب باضابطہ طور پر ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2025 کے منتخب مصنفین اور ان کی کتابوں کی فہرست درج ذیل ہے۔
1۔ نوتیج سرنا۔ انگریزی۔ ناول۔ کریمسن اسپرنگ
2۔ ممتا کالیا۔ ہندی۔ یادداشتیں۔ جیتے جی الہ آباد
3۔ ایس اے تمل سیلوان۔ تمل۔ ادبی تنقید۔ تھمیز سیرکاتھیین تھڈنگل
4۔ پرسن بنڈیوپادھیائے۔ بنگالی۔ شاعری۔ شریشٹھا کبیتا
5۔ یوگیش ویدیہ۔ گجراتی۔ شاعری۔ بھٹ کھڈاکی
6۔ امریش نوگاڈونی۔ کنڑ۔ افسانے۔ دادا سیریسو تندے
7۔ این پربھاکرن۔ ملیالم۔ ناول۔ مایا منوشیار
8۔ راجو باویسکر۔ مراٹھی۔ افسانے۔ کلیانیلیا ریشا
9۔ نندنی سدھا ریڈی۔ تیلگو۔ شاعری۔ انیمیشا
10۔ جندر۔ پنجابی۔ افسانے۔ سیفٹی کٹ
11۔ جتیندر کمار سونی۔ راجستھانی۔ افسانے۔ بھارکھما
12۔ پریت پال سنگھ بیتاب۔ اردو۔ یادداشتیں۔ سفر جاری ہے
13۔ بھگوان اٹلا نی۔ سندھی۔ افسانے۔ واگھو
14۔ سمترا سورین۔ سنتالی۔ شاعری۔ مڈ برنا چنے ساؤن اناگ سگائی
15۔ ساہو بھدرشداس۔ سنسکرت۔ مضمون۔ پرستھان چتوستئے برہماگھوشہ
16۔ گریجا کمار بالیار سنگھ۔ اوڑیہ۔ شاعری۔ پداپورن
17۔ پرکاش بھٹارائی۔ نیپالی۔ مضمون۔ نیپالی پرمپارک سنسکرتی را سبھیاتا کو ڈکوٹی
18۔ ہوبم نالنی۔ منی پوری۔ خود نوشت۔ کانگلامدریبا ایفوٹ
یہ تمام مصنفین ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2025 سے نوازے جائیں گے اور انہیں ایک لاکھ روپے انعام شال اور تانبے کی یادگاری تختی دی جائے گی۔