گوہاٹی"سپاہی کبھی ریٹائر نہیں ہوتا" — 1971 کی ہندوستان -پاکستان جنگ کے سابق فوجی کیپٹن (ریٹائرڈ) امر جیت کمار اور دیگر کئی سابق فوجیوں نے اس قول کو سچ ثابت کر دکھایا، جب انہوں نے آپریشن سیندور کے دوران ملک کی خدمت کے لیے خود کو دوبارہ پیش کیا۔
کیپٹن کمار نے آپریشن سیندور کے دوران ملک کی خدمت کے لیے دوبارہ ڈیوٹی پر آنے کی پیشکش کی۔ ہندوستان ی فوج کی اعلیٰ قیادت نے 75 سالہ امر جیت کمار کی حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا۔ وہ ان درجنوں سابق فوجیوں میں شامل ہیں جنہوں نے آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی کو خط لکھا اور دوبارہ خدمات انجام دینے کی خواہش ظاہر کی۔
ہندوستان ی فوج نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں کیپٹن کمار کے خط کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں سابق فوجیوں کی اس بے مثال قربانی کو "وطن، خود سے بڑا ہوتا ہے" کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا گیا۔
کیپٹن کمار نے کہا کہ میں نویہ اکال انفنٹری کا حصہ تھا، جس نے مکتی باہنی — پاکستان آرمی کے خلاف جدوجہد کرنے والی گوریلا تحریک — کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میں جنگِ گریب پور میں شریک ہوا، دشمن کا مقابلہ کیا، اور 21 نومبر 1971 کو فتح حاصل کی۔" کیپٹن کمار مارچ 1970 میں ہندوستان ی فوج میں شامل ہوئے تھے۔
اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ میں جسمانی طور پر تندرست اور ذہنی طور پر پوری طرح تیار ہوں کہ میدانِ جنگ میں فوجیوں کے ساتھ رہ سکوں۔ تجربہ کار سابق فوجیوں کی مہارت آج کے میدان جنگ میں بھی بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔"
ان کا یہ خط، اور دیگر سابق فوجیوں کی ایسی ہی پیشکشیں، ہندوستان ی فوج کے آفیشل "ایکس" (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر پوسٹ کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چھوٹے کردار کے لیے بھی تیار تھا، بغیر کسی معاوضے یا تنخواہ کے۔ میں فوراً ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے تیار تھا۔ میں اکیلا نہیں ہوں، ہم کئی سابق فوجی ہیں جو کسی بھی آئندہ لڑائی کے لیے تیار ہیں۔"
آپریشن سیندور کے بارے میں کیپٹن کمار کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی فوجی کارروائی بالکل مناسب اور درست تھی۔ "یہ جنگ نہیں تھی، بلکہ دہشت گرد کیمپوں کا صفایا تھا۔" انہوں نے ان افراد کو تنبیہ کی جو سوشل میڈیا پر اس کارروائی کے بارے میں گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں کہ وہ اس نازک وقت میں ایسی حرکتوں سے باز رہیں۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیپٹن کمار نے بتایا کہ انہیں ڈھاکہ مدعو کیا گیا تھا۔ "اس وقت کی بنگلہ دیشی حکومت نے ہمیں 16 دسمبر کو اپنے ملک مدعو کیا۔ یہ ایک شاندار پذیرائی تھی۔مجھے یاد ہے کہ ایئرپورٹ پر کسی نے ہماری تلاشی نہیں لی سکیورٹی فورسز نے کہا: آپ نے ہماری زندگیاں بچائی ہیں۔کیپٹن امر جیت کمار، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ سے ہے، اس وقت موہالی میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔ ان کی بیٹی آیورویدک ڈاکٹر ہیں