مودی حکومت کے 11سال : ڈیجیٹل انقلاب کی کہانیاں سنانے لگے گاؤں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2025
 مودی حکومت کے 11سال : ڈیجیٹل انقلاب کی کہانیاں سنانے لگے گاؤں
مودی حکومت کے 11سال : ڈیجیٹل انقلاب کی کہانیاں سنانے لگے گاؤں

 



 جیوترادتیہ ایم سندھیا

آج گلوان اور سیاچن جیسے دشوار گزار علاقوں میں تعینات ہمارے فوجی تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا سے جڑ رہے ہیں۔ جو کبھی برفیلی خاموشیوں میں وقت گزارتے تھے، وہ اب ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے خاندانوں اور دوستوں سے رابطے میں ہیں۔ ملک کے شمال مشرقی علاقوں کا تاجر عالمی منڈیوں تک پہنچ بنا رہا ہے، تو چھتیس گڑھ کے جنگلات میں رہنے والے طلبہ آن لائن تعلیم کے ذریعے اپنے خوابوں کو بلند پرواز دے رہے ہیں۔ یہ محض کنیکٹیویٹی نہیں بلکہ حوصلہ بڑھانے والی ایک خاموش انقلاب ہے۔

یہ تبدیلی اچانک نہیں آئی، بلکہ اس عزم کا نتیجہ ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں 'لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی' کے عہد کے طور پر لیا تھا۔ گزشتہ 11 برسوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کیے گئے تاریخی فیصلوں نے ایک نئی ڈیجیٹل انقلابی لہر کو جنم دیا، جو نہ صرف شہروں بلکہ دیہات، سرحدوں اور جنگلات کو بھی جوڑ رہی ہے۔ آج جب بھارت ترقی یافتہ قوم بننے کی طرف بڑھ رہا ہے تو اس سفر میں مضبوط ٹیلی کمیونیکیشن نظام اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ایک طاقتور محرک کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک نے محض تکنیکی ترقی نہیں کی، بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی بااختیاری کا نیا باب رقم کیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ 11 برسوں کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن اورانٹرنیٹ کے استعمال میں آئی انقلابی تبدیلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فی صارف ڈیٹا کی کھپت 2014 میں جہاں 61 ایم بی تھی، وہ 2025 میں بڑھ کر 21.5 جی بی ہو چکی ہے۔ میگا بائٹ سے گیگا بائٹ تک کی یہ شاندار پیش رفت 'ڈیجیٹل انڈیا' کی بنیاد بن رہی ہے۔ صرف 11 برسوں میں براڈ بینڈ کنکشنز میں 1,449 فیصد کا بے مثال اضافہ ہوا، جس کی تعداد آج 95 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ مارچ 2014 سے مارچ 2025 تک بھارت میں ٹیلی فون کنکشنز کی تعداد 93.3 کروڑ سے بڑھ کر 120.167 کروڑ ہو چکی ہے، جن میں سے 115.786 کروڑ موبائل صارفین ہیں۔ آج بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل تیار کرنے والا ملک بن چکا ہے، جہاں فروخت ہونے والے 99.2 فیصد موبائل فون ملک میں ہی بنائے جا رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب ایک جی بی ڈیٹا کے لیے صارفین کو 268.97 روپے ادا کرنے پڑتے تھے، لیکن آج وہ محض 9.34 روپے میں دستیاب ہے۔ یعنی 96 فیصد کی بے مثال کمی نے ہماری 'ہمہ گیر کنیکٹیویٹی' کو نئی طاقت دی ہے۔

گیارہ سال پہلے جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی، اس وقت بھارت کے لاکھوں دیہات انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سے محروم تھے۔ وزیر اعظم جانتے تھے کہ اگر بھارت کو 21ویں صدی میں عالمی قیادت کا کردار ادا کرنا ہے تو ہر گاؤں، پنچایت اور قصبے کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا ہوگا۔ اسی وژن کے تحت 'بھارت نیٹ پروجیکٹ' کا آغاز کیا گیا، جو دنیا کی سب سے بڑی دیہی ٹیلی کام کنیکٹیویٹی پروجیکٹ ہے۔ اس کے پہلے مرحلے میں 2.14 لاکھ گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ سے جوڑا جا چکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 2.64 لاکھ گرام پنچایتوں کو ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑنے کا ہدف ہے۔ ان کامیابیوں سے بھارت میں ایک وسیع ڈیجیٹل ہائی وے کی تعمیر ہوئی ہے، جس کے فوائد آج ملک کےہر کونے میں محسوس کیے جا رہے ہیں

ٹیلی کمیونیکیشن کی اہمیت صرف فون، ٹی وی یا کمپیوٹر تک محدود نہیں ہے۔ تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ تبدیلی کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ جن دھن، آدھار اور موبائل(JAM) ٹرینیٹی نے ڈیجیٹل مالی شمولیت میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ آج اسی ڈیجیٹل ہائی وے کے ذریعے بھارت عالمی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 46 فیصد حصہ دے رہا ہے، جو ملک کی تکنیکی صلاحیتوں اور عوامی شمولیت کا مضبوط ثبوت ہے۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباؤ کے مطابق، اس حکومت نے مسلسل تکنیکی جدت کے ساتھ ملک کی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو جدید اور مؤثر بنائے رکھا ہے۔ اس کوشش کے مرکز میں ہے ہمارا دیسی ٹیلی کمیونیکیشن ہیرو — بی ایس این ایل۔

'آتم نربھر بھارت' مہم کے تحت حکومت کی جانب سے کیے گئے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں بی ایس این ایل ایک بار پھر مضبوطی سے ابھرا ہے۔ 17 برسوں میں پہلی بار اس نے مسلسل دو مالی سہ ماہیوں میں خالص منافع درج کیا ہے۔ ملک بھر میں 93,000 سے زیادہ 4G ٹاورز کی تنصیب کے ساتھ بی ایس این ایل اپنے صارفین کو آسان اور بغیر رکاوٹ کے 4G کنیکٹیویٹی فراہم کر رہا ہے، وہ بھی مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے۔ بی ایس این ایل نے محض 22 مہینوں میں ملک کا پہلا