حیدرآباد:اُردو یونیورسٹی کے طلبا نے نکالی چار مینار میں ترنگا یاترا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 حیدرآباد:اُردو یونیورسٹی کے طلبا نے نکالی چار مینار میں ترنگا یاترا
حیدرآباد:اُردو یونیورسٹی کے طلبا نے نکالی چار مینار میں ترنگا یاترا

 

 

آواز دی وائس،حیدرآباد

 حکومت ہند نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی طرف سے چلائی جا رہی ہے۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تعلیمی ادارے کوشش کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج  ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے علاقے میں ترنگا یاترا نکالی۔

awazthevoice

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) کی این سی سی سب یونٹ (تلنگانہ) آرٹی بی ٹی نے آج صبح این ایس ایس سیل کے ساتھ تاریخی چارمینار، حیدرآباد میں آزادی امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم  کے تحت ترنگا یاترا نکالی۔ آزادی کے 75 ویں سال کے تحت یہ جشن منایا جا رہا ہے۔ 

awazthevoice

اس موقع پرپروفیسرمحمد فریاد، ڈاکٹر محمد یوسف خان، پروفیسر شکیل احمد، ڈاکٹر ایم اے سکندر، ڈاکٹر اقبال خان، ڈاکٹر دانش خان، لیفٹیننٹ محمد، عبدالمجیب اور مقامی کارپوریٹر محمود قادری وغیرہ  موجود تھے۔ این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے ریلی میں شرکت کی تھی۔