مذہب ذہنی سکون کا ذریعہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
مذہب ذہنی سکون کا ذریعہ
مذہب ذہنی سکون کا ذریعہ

 


awaz

 ڈاکٹر عبید الرحمن ندوی، استاد دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ

مذہب نہ صرف ایک عقیدہ یا ضابطہ ہے بلکہ معرفت حق کی بصیرت ہے۔ زندگی کی اصل وجہ مذہب پر مبنی ہے۔ یہ معاشری مظہر ہے۔ یہ اس دنیا میں زندگی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتاہے اور اسے سمجھنے میں مدد کے لئے ہمیشہ ترکیبی نقطہئ نظرکا مطالبہ کرتاہے۔یہ جسمانی سائنس اور تجربہ ہے جو انسان کومذہب میں تلاش کرنا چاہئے۔

حضور اکرم ﷺفرماتے ہیں:”دین (زندگی گزارنے کا طریقہ) مگر مخلصانہ مشورہ ہے۔ (مسلم) آپؐ مزید فرماتے ہیں:”جب اللہ تعالیٰ کسی کے لئے بھلائی چاہتاہے تو اسے دین میں ہدایت دیتاہے“۔ (بخاری ومسلم) یہ مذہب ہے جو ذہنی سکون فراہم کرتاہے اور انسان میں جرأت، تقویٰ، ہمدردی، احسان، راستبازی، ایمانداری، درستگی، سا لمیت، اعتبار، خلوص، حکمت، ہمت، اعتدال، معافی، عفواور شعور عدل کو فروغ دیتاہے۔

سوامی وویکانند کے الفاظ میں ”تمام مذاہب کاہدف اور مقصد خدا کو سمجھنا ہے۔ سب سے بڑی تربیت صرف خدا کی عبادت کرناہے۔

Teaching of Swami Vivekananda, P. 241

ممتازمؤرخ ابن خلدون نے مذہب کی اہمیت کو مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان کیاہے:- ”صرف خدا کی مددسے اس کے مذہب کو قائم کرنے کے لئے انفرادی خواہشات باہمی طورپر اپنی دعوؤں کو دبانے میں متفق ہوجاتی ہیں اور دل متحد ہوجاتے ہیں۔مذہبی رنگ لوگوں میں باہمی حسد اور رقابت ختم کرتاہے جو عصبیت میں یکساں ہوتے ہیں اور حق پر توجہ مرکوزکرتے ہیں۔

جب لوگ (مذہب کی مدد سے) ہلکے پھلکے معاملات میں صحیح بصیرت حاصل کرلیتے ہیں تو کوئی چیز ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ ان کا نقطہئ نظر ایک ہوتاہے اوریہ چیز مشترکہ معاہدے میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا:- ”مذہب ایک سماجی اور روحانی تجربہ ہے۔ یہ سماجی وحدت کا بندھن ہے اورانسانی روح اور ذہن کو پاک کرنے کا ایک آلہ ہے“۔

Intellectual Foundations of Muslim Civilization, P. 130

یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ مذہب کا اسلامی تصور دیگر مذاہب کے مقابلے میں بالکل منفردہے۔ اس کی بنیادی کلید صرف ایک اللہ کی عبادت کرناہے۔ جیسا کہ قرآن مجید نے واضح طور پر کہا:”میں نے جن اور انسانوں کو اس کے سوا کسی کام کے لئے پیدا نہیں کیا کہ وہ میری بندگی کریں۔میں ان سے کوئی رزق نہیں چاہتااور نہ یہ چاہتاہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔ اللہ تو خود ہی رزاق ہے،بڑی قوت والا اور زبردست“۔ (الذاریات: ۸ ۵-۶۵)

یہ واضح ہے کہ جب کوئی بندہ اللہ کے سامنے رکوع سجدہ کرتاہے تو اللہ تعالیٰ اسے حکمت سے نوازتاہے اور اسے اچھے اعمال کرنے کی طاقت عطاکرتاہے۔ اس طرح وہ اپنے آپ کو شرارتی اور نجس کاموں سے دوررکھتاہے۔

اس کے علاوہ مذہب اسلام اپنے پیروکاروں کو ہر انسان کے ساتھ بلا لحاظ ذات پات اور مسلک اچھا معاملہ کرنے کی تعلیم دیتاہے۔ قرآن مجید کا فرمان ہے:”جو کام نیکی اور خداترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو“۔ (المائدہ: 2) نبی پاکﷺ کاارشاد گرامی ہے:”اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم“۔

اس پر ایک شخص نے کہا:”یا رسول اللہ! اگر اس پر ظلم کیاجائے تو میں اس کی مدد کرسکتاہوں، لیکن میں ایک ظلم کرنے والے کی مدد کس طرح کرسکتاہوں؟“۔آپؐ نے فرمایا:”تم اسے ظلم سے روکو، یہ اس کے لئے تمہاری مدد ہوگی“۔ (بخاری ومسلم) آپ نے مزید ارشاد فرمایا:”جو آدمی اچھائی کی نشاندہی کرتاہے، وہ اس کی طرح ہے جو اسے کرتاہے“۔ (مسلم) ممتاز عالم حمودہ عبدلتی نے صحیح کہاہے:”یہ سچ ہے کہ انسان کی صحیح رہنمائی کے لئے حقیقی دین اللہ کی طرف سے آنا چاہئے۔ یہ روحانیت کو مطمئن کرتاہے، اس کی نفسیاتی خصوصیت اور پیچیدگیو ں کو متحد کرتاہے۔

اس کے احساسات اور آرزوؤں کو بلند کرتاہے اور اس کی خواہشات اور زندگی کے پورے دھارے میں نظم وضبط پیداکرتاہے۔ یہ کائنات میں خدا ئے بالا وبرتر کے بارے میں اس کے علم اور خود اس کے سلسلے میں اس کے علم میں بڑھوتری کرتاہے۔

یہ اسے زندگی کے راز اور انسا ن کی فطرت کے بارے میں سکھاتاہے اور ان کے ساتھ کیسے سلوک کرناہے، اچھے اور برے کے بارے میں، صحیح اور غلط کے بارے میں۔ یہ روح کو برائی سے پاک کرتاہے، کردار کو مضبوط کرتاہے اور انسان کی سوچ اور روابط کو درست کرتاہے۔

یہ سب اسی وقت حاصل کیاجاسکتاہے جب انسان مذہب کی طرف سے متعارف کرائے گئے روحانی فرائض اور جسمانی قواعد کا وفاداری سے مشاہدہ کرے۔ دوسری طرف،مذہب انسان کو تعلیم دیتاہے اور اسے امید اور صبر کی تربیت دیتاہے، سچائی اور ایمانداری میں، صحیح اور اچھے سے محبت میں،ہمت اور برداشت میں، جو سبھی عظیم ترین طرز زندگی کے لئے مطلوب ہوتے ہیں، مزید برآں، سچا مذہب انسان کو خوف اور روحانی نقصانات سے محفوظ رکھتاہے، اور اسے خدا کی مدد اور اٹوٹ یگانگت کا یقین دلاتاہے، انسان کو امن اور سلامتی فراہم کرتاہے اور اس کی زندگی کو بامقصدبناتاہے“۔

Islam in Focus, P. 30

یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جدید انسان میں ان خوبیوں کا فقدان ہے۔ آج ہم ہرطرف افراتفری کا مشاہدہ کرتے ہیں، قتل، لوٹ مار، جنسی جرائم، اغوا حتی کی میچ فکسنگ اور سائبر جرائم کافی ہیں۔ موجودہ قوانین غیر سماجی عناصر میں کسی قسم کا خوف طاری کرنے میں ناکام ہیں۔ یہ اللہ پر ایمان کے خوف سے ہی معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے میں مدد دے سکتاہے۔

یہ انسانی زندگی کو آرام دہ اور خوشگواربناتاہے۔ ان عمدہ خوبیوں، عمدہ اقدار اور ایمان کے اچھے اصولوں کے باوجود اسے مسخ شدہ انداز میں پیش کیاگیاہے۔ یہاں تک کہ منطق کے دورمیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں، فرانسیسی فلسفیوں جیسے والٹیئر، ڈیدیراٹ، ہوئرباچ، لامیٹری اور جرمن فلسفی، جیسے فیورباخ، کارکس مارکس اور اینجلس وغیرہ نے بھی مذہب کو آزاد خیالی، عقل اور روشن خیالی کا دشمن سمجھا۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کارل مارکس اور اینگلز نے بھی ظاہر کیا کہ یہ فطرت نہیں بلکہ انسان کا اس کے لئے مخصوص رویہ ہے، جس نے مذہب کو جنم دیا۔ اینجلز نے لکھاہے:”مذہب، انتہائی قدیم دورمیں انسانی کی اپنی فطرت اور اپنے اردگرد کی بیرونی فطرت کے بارے میں غلط اور قدیم تصورات سے پیداہوا“۔ ”انسان مذہب بناتاہے“۔

مارکس نے لکھاہے اور مزید کہاہے کہ ”مذہب انسان کو نہیں بناتاہے“۔ یہاں یہ نوٹ کرنا اہم ہوسکتاہے کہ لینن نے مذکورہ بالاخیالات پر عمل کیا۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں یہ ظاہر کیا کہ مذہبی تعصبات کے خلاف لڑائی صرف پرانے سماجی تعلقات کی انقلابی تبدیلی کے دوران کامیاب ہوسکتی ہے جس کی بنیادعوام، ان کی استحصال کی سطح، پسماندگی اور ناخواندگی پر ہے۔ ۰۹۸۱ء سے ۰۹۹۱ کے درمیان، عین ۷۰۹۱ء میں، لینن نے مذہب کا مسئلہ پچاس سے زائد مرتبہ اٹھایا، جو کہ اس کی ”حقیقت“ سے لاعلمی کو ثابت کرتاہے۔

یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ امن تمام مذاہب کا اصل مقصد ہے، اور جنگ اور خلل اس کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ نام نہاد ’روشن خیال‘ لوگ اب اسے جنگ اور دہشت گردی سے جوڑ رہے ہیں۔ یہ سراسر غلط ہے اور صحیح ترین بات یہ ہے، کہ جان بوجھ کر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرناہے۔

مختصرًا یہ کہ مذہب کے ذریعے ہی زندگی کی افراتفری کو امن، خوشی اور عمومی فلاح وبہبود کے ہم آہنگ نمونے میں تبدیل کرنا ممکن ہے۔ لہذٰا اگر سائنس زندگی کو سکون دیتی ہے تو ایمان اور روحانیت ذہنی سکون اور ہمت دیتے ہیں۔

یہ نوع انسانی میں اعلی ترین اوصاف پیداکرتے ہیں۔ لہذٰا مذہب کو اہمیت دینا لازمی ہے، بغیر ایمان اور احساس ذمہ داری کے، آدمی کے اندر انسانی اقدار پروان نہیں چڑھائے جاسکتے۔