مخالفت کی سیاست کا مطلب سچائی کی پردہ پوشی نہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-07-2022
مخالفت کی سیاست کا مطلب سچائی کی پردہ پوشی نہیں
مخالفت کی سیاست کا مطلب سچائی کی پردہ پوشی نہیں

 


ملک اصغر ہاشمی، نئی دہلی

ناگپور کے ایک صاحب ہیں، جو ویسٹرن کول فیلڈ لیمیٹڈ کے اعلیٰ عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد ایک این جی او میں شامل ہو کر مسلم نوجوانوں کی تعلیم اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے  گذشتہ چار پانچ سالوں سے کام کر رہے ہیں۔

انہیں ناگپور میں اسی طرح کا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے جیسا کہ ممبئی اور پٹنہ کے حج ہاؤس میں طلباء کے لیے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ چلا رہے ہیں۔ وہ اب تک سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ناگپور کے ایم پی نتن گڈکری اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی منیجنگ کمیٹی کے عہدیداروں سے ممبئی-پٹنہ کے حج ہاؤس میں ملاقات کر چکے ہیں اور اب ناگپور میں اسی طرح کا کوچنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے لیے عمل شروع ہو گیا ہے۔

ایسے کوچنگ اداروں میں مسلم طلبہ کو خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ قومی سطح کے مقابلوں میں کامیاب ہوکر کامیاب زندگی گزار سکیں۔ اس طرح کے امتحانات پاس کرکے حج ہاؤس سے نکلنے والے سینکڑوں بچے ڈاکٹر، انجینئر یا اعلیٰ عہدیدار بن چکے ہیں۔

یہ باتیں یہاں اس لیے زیر بحث ہیں کیونکہ حال ہی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی کا ایک بیان آیا ہے، جس میں ایک آر ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت ہند سوانیدھی اسکیم کے تحت سڑکوں پر دکانداروں اور ٹریک پر دکانیں لگانے والوں کو قرض دینے میں امتیازی سلوک برت رہی ہے۔

یہ الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس اسکیم کے تحت 32 لاکھ لوگوں کو قرض دیا، جس میں مسلمانوں کا فیصد 0.0102 ہے۔ یعنی 32 لاکھ قرض لینے والوں میں سے مسلم استفادہ کنندگان کی تعداد صرف 331 ہے۔

اویسی کا یہ الزام بہت سنگین ہو جاتا ہے کیونکہ ان کے بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ  مرکز کی مودی سرکار کم آمدنی والے مسلمانوں کو پنپنے نہیں دے رہی ہے جو کہ پٹریوں پر دکانیں لگاتے ہیں تو بقیہ شعبوں حالات کتنے خراب ہوں گے۔ کیا واقعی ایسا ہی ہے؟

اگر اویسی کا الزام سچ ہے تو پھر پٹنہ-ممبئی کے حج ہاؤس یا ناگپور کے کوچنگ سینٹر میں مسلم بچوں کو پڑائی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

لیکن یہ خبر حکومت کو کلین چٹ دینے کے لیے نہیں بلکہ اس الزام کی تحقیقات کے لیے بہت اہم ہو جاتی ہے۔ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا ایک باشعور شہری کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

اویسی ہمیشہ اشتعال انگیز سیاست کرتے رہے ہیں۔ نچلی سطح پر مسلمانوں کے مسئلہ پر لڑنے کے بجائے وہ انتخابی فورم اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ ان کے اس طرح کے بیانات کا نتیجہ ہے کہ انتخابات کے وقت زبردست مذہبی پولرائزیشن ہو جاتی ہے اور مسلم ووٹر اپنے امیدواروں کو منتخب کر اسمبلی یا لوک سبھا میں نہیں بھیج پاتے جن کو وہ بھیجنا چاہتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے گزشتہ آٹھ سال کے دور اقتدار میں ان پر کوئی بڑا الزام نہیں لگایا گیا ہے کہ ملمانوں کو آگے بڑھنے سے روکا گیا ہو۔ نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ایک خاص قسم کی سیاست کرتی ہے، جس میں وہ خود کو ایک خاص طبقے کا خیر خواہ ظاہر کرنا چاہتی ہے۔ اس معاملے میں وہ سیاست میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں۔

جب کہ حقیقت یہ ہے کہ پچھلے آٹھ سالوں میں مودی سرکار نے مسلمانوں کو کسی بھی میدان میں ترقی کرنے سے نہیں روکا۔ بلکہ مودی حکومت میں کئی قابل مسلم عہدیداروں کو خاص مقام حاصل ہے۔

فرانس سے رافیل لڑاکا طیارہ ہندوستان لانے کی ذمہ داری ایک مسلمان نے لی تھی۔ حکومت میں سیکورٹی کے شعبے سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ مودی حکومت میں تینوں افواج میں مسلمانوں کی اتنی بھرتیاں اس سے پہلے کسی حکومت میں نہیں ہوئیں۔ لیکن اس کا اظہار کر کے مودی یا بی جے پی ان کی حمایت کی بنیاد کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔ اس لیے حکومت اس کی تشہیر سے گریز کرتی ہے۔

اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جتنا فائدہ دوسری برادریوں کے غریبوں کو سرکاری ہاؤسنگ اسکیم سے ملا، اتنا ہی مسلمانوں کو بھی ملا۔ بلکہ بی جے پی کے اقلیتی محاذ اور مسلم مورچہ کے ذریعے انتخابات کے دوران اس کی بھرپور مہم چلائی گئی۔

اگر اویسی کے الزام میں میرٹ ہوتا تو کیا یوپی میں مسلمانوں کو سرکاری رہائش مل سکتی تھی؟ کیا پردھان منتری اجولا یوجنا میں گیس کنکشن کی تقسیم کو لے کر مسلمانوں کی طرف سے کوئی بڑی شکایت آئی ہے؟

اویسی صاحب کو یہ بھی یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے 15 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت، مودی حکومت کا مقصد اقلیتوں کے لیے تعلیم کے مواقع، معاشی بااختیار بنانا، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیموں میں ان کے لیے منصفانہ حصہ داری کو یقینی بنانا اور فرقہ وارانہ انتشار اور تشدد کی روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔

مسلمان ملک کی دوسری بڑی آبادی ہیں اور اقلیتیں مسلمانوں کا71 فیصد ہیں۔ایسے میں کیا کوئی حکومت اتنی بڑی آبادی کو نظر اندازکرسکتی ہے، یا حاشیہ پر دھکیل سکتی ہے؟

ملک کے مسلمانوں کاسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سیاست دانوں نے صرف ان کے جذبات سےکھیلا ہے۔ انہیں کبھی آگے بڑھنے نہیں دیا۔ اویسی بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔آج تک وہ مسلمان بنیادی سوال پر سڑک پر لڑنے کے لیے آگے نہیں آئے۔ انہوں نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکا کر ووٹ حاصل کرنے کی سیاست کی ہے۔

ان کی اسی کھوکھلی سیاست کا نتیجہ ہے کہ بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ ایم ایل اے میں سے چار آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔ جذباتی سیاست زیادہ پائیدار نہیں ہوتی۔ جو لوگ نعرے لگاتے ہوئے ان کے پیچھے گھوم رہے ہیں، کل جیسے ہی انہیں حقیقت کا ادراک ہو گا، ووٹرانہیں کانگریس کی طرح درکنار کر دیں گے۔