پیر پگاڑا :آزادی ہند کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے مرد مجاہد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2022
پیر پگاڑا :آزادی ہند کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے مرد مجاہد
پیر پگاڑا :آزادی ہند کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے مرد مجاہد

 

 

awazthevoice

ثاقب سلیم، نئی دہلی

اس میں کوئی شک نہیں کہ تاریخ دانوں، ہندوستانیوں اور غیر ملکیوں نے یکساں طور پر ہندوستان کی آزادی حاصل کرنے کے لیے انقلابی مسلح تحریکوں کو زیر کرنے کی کوشش کی ہے یا انھیں بہت کم عوامی حمایت کے ساتھ غیر منقسم مقامی کوششوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ یہاں تک کہ ہندوستانیوں کی سب سے بڑی مسلح تحریک، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی قیادت میں آزاد ہند فوج کو برما (میانمار) اور امپھال کی سرحدوں پر لڑی جانے والی لڑائیوں کی حدود میں ڈال دیا گیا ہے۔

اس طرح جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ ایک فوج کی ہے جو ایک سرحد پر لڑ رہی ہے گویا جسے ملک کے کسی دوسرے حصے میں کوئی تعاون نہیں ملا ہے۔ تاہم تاریخ کے ان حصوں کو دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سنہ 1930میں سید صبغت اللہ شاہ الراشدی، یا پیر پگاڑا سندھ (  غیر منقسم ہندوستان ) میں اپنے بہت سے مسلمان پیروکاروں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔  پیر پگاڑا  کو برطانوی حکومت نے ملک کے اندر 'بدامنی پیدا کرنے' کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پیر پگاڑا پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں میں نوآبادیاتی مخالف جذبات کو ابھارا جسےHurs(بمعنی پیرپگاڑا کے آزاد پیروکار) کہا جاتا ہے۔ انہیں سندھ سے دور جیل بھیجنے کے فیصلے نے اس نوآبادیاتی مخالف مسلم بزرگ کو قوم پرست انقلابی کی شکل دی۔ بنگال میں قید کے دوران وہ مختلف انقلابی قیدیوں کے  رابطے میں آئے۔ انہوں  نے محسوس کیا کہ انہیں اپنے علاقے میں جن مسائل کا سامنا ہے وہ مقامی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ قومی سطح کا مسئلہ ہے۔

 وہ سمجھ گئے کہ برطانوی استعمار قوم کو تباہ کر رہی ہے اور ہندو مسلم اتحاد ہی استعماری طاقت سےمقابلہ کرنے کا واحد ممکنہ ہتھیار ہے۔ جیل سے ہی انہوں نے قوم پرستانہ پیغامات کی تبلیغ شروع کر دی۔  یونیورسٹی آف لندن کی سارہ ایف ڈی انصاری اپنی کتاب صوفی سنٹس اینڈ اسٹیٹ پاور: دی پیرس آف سندھ(Sufi Saints and State Power: The Pirs of Sind) میں انہوں نے تفصیل پیر پگاڑا کے تعلق سے لکھا ہے۔

وہ لکھتی ہیں کہ پیر پگاڑا نے 'ہندوستانیوں کے ساتھ گدھوں جیسا سلوک' کرنے، ان پر 'انگلینڈ کے بوجھ' لادنے پر انگریزوں کی مذمت کی اور یہ نشاندہی  بھی کی کہ انگریزو30 کروڑ ہندوستانیوں پرحکومت کرنے میں اس لیے کامیاب ہوگئے کہ ہندوستانی بزدل تھے۔

سنہ1936 میں جب وہ سندھ میں خیرپور میں اپنی نشست پر واپس آئے تو  وہ مکمل طور ایک انقلابی ہندوستانی بن چکے تھے۔انہوں نے بنگال کے انقلابی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ یورپ خصوصاً جرمنی میں رہنے والوں سے روابط قائم کرنا شروع کر دیے۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت کو اپنے علاقے میں مدعو کرنا شروع کیا اور ہندو مسلم اتحاد کے لیے جلسے جلوس منعقد کئے۔ ہمیں یہ ذہن میں رکھناچاہیے کہ یہ 1938 کی بات ہے اورسبھاش چندر بوس کانگریس کے صدر تھے۔

یہ حیرت کی بات نہیں کہ جب سبھاس چندر بوس نےمہاتما گاندھی سے اختلاف کے بعد فارورڈ بلاک بنایا تو پیرپگاڑا  نے اپنے پیروکاروں کو فارورڈ بلاک کی حمایت کرنے کو کہا اور کانگریس کے موقف کی مذمت کی۔ سنہ 1939 میں منزل گاہ مسجد کے تنازعہ اور اس کے بعد ہونے والے فسادات پر سندھ کا صدیوں پرانا ہندو مسلم اتحاد بری طرح  متاثر ہوا۔ پیرپگاڑا نے اپنے مسلح پیروکاروں کی ایک ٹیم 'غازی' بنائی۔اس ٹیم کا واحد مقصد ہندوؤں کو مسلمان جنونیوں سے بچانا تھا۔

سارہ ایف ڈی انصاری لکھتی ہیں کہ اپنے اخبار'پیرجو گوٹھ گزٹ' میں پیر پگاڑا نے ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا ہے، وہ لکھتے ہیں:میرے آباؤ اجداد ہندواورمسلمانوں کے اتحاد کو ایک  مقدس کڑی کے روپ میں دیکھتے تھے۔ میرا اصول بھی یہی ہے۔اللہ  اور پرماتما  ایک ہے،اگرچہ وہ مختلف ناموں سے جانے جاتے ہیں۔

مجھے خوشی ہوگی جب میں مندروں اور مساجد کو ایک ساتھ ایک دیوار کے ساتھ دیکھوں گا اور ہر شخص کو اپنے اپنے مذہب کے مطابق عبادت  کرتے ہوئے دیکھوں گا تاکہ کسی کو دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہو۔ اسی طرح انہوں نے ہندو سبھا اور مسلم لیگ کو تقسیم کرنے والی فرقہ وارانہ تحریکوں کے طور پر مذمت کی۔

ان کا خیال تھا کہ ہندوستانیوں کا ایک'قومی ذہن' ہونا چاہئے اور ہندوستان کو ایک ایسا ملک سمجھا جانا چاہئے جو اس کے تمام باشندوں کا ہے۔ اکتوبر 1940 کی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھرچونڈی پیر, پیر پگاڑ کو پسند نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے بھرچونڈی کے پیر کی بے عزتی کی اور جب بھرچونڈی کے پیر آخری بار پیر پگاڑا کے پاس گئے تو انہیں اپنی مجلس سے دور بھیج دیا۔ یہ صرف اس لیے کیا گیا تھا کہ بھرچونڈی کے پیر ہندوؤں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مدد نہیں کریں گے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پیر پگاڑا  نے ہندوؤں کی بڑی ہمدردی حاصل کی ہے۔  سارہ نےیہ بھی بتایا کہ پیرکیسےایک مسلمان آدمی کے حق کی حمایت میں نکلے، جوپہلےہندومذہب سےاسلام قبول کر چکے تھے، دوبارہ انہوںنے ہندو مذہب کو اختیار کر لیا تھا۔ ایک اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر پگاڑا  نے کم از کم 6,000 عسکریت پسندوں کو مارنےکے لیے حلف لیا تھا اور اس کی فہرست بھی تیار کرلی تھی۔ان عسکریت پسندوں کو غازی کہا جاتا تھا۔

جیسلمیر اور جودھپور کے دوروں کے دوران غازیوں نے پیر پگاڑا کے سامنے پریڈ کی اور اپنی فوجی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ غازیوں کی ملک گیر موجودگی انگریزوں کے لیے خطرہ تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے پیر پگاڑا دہشت گردوں کے ساتھ اپنے رابطوں کی تجدید کر رہے تھے۔(دہشت گرد ایک اصطلاح تھی جسے انگریز انقلابیوں کے لیے استعمال کرتے تھے) جو بنگال میں ان کے ساتھ جیل میں تھے۔

 کہا جاتا ہے کہ کولکتہ کے ان کے دورے کسی اور وجہ سے نہیں ہوئے۔ انگریزوں کا خدشہ غلط نہیں تھا۔ پیر پگاڑا  کے بنگالی انقلابیوں اور سبھاس چندربوس سے واضح رابطے تھے۔

 اگر سبھاس نے مشرقی محاذ پرفوج کھڑی کی تو پیر پگاڑانے مغربی محاذ پر ایک اور فوج کھڑی کی۔ سنہ  1941 کی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پیر پگاڑا کے پاس اپنا الیکٹرک پلانٹ اور ریڈیو سیٹ ہے جس پر وہ اور ان کے پیروکار جرمنی سے ہندوستانی پروگرام سنتے ہیں اور پھرجرمن خبریں گاوں گاوں پھیلاتےہیں جس کااثربہت مقامی لوگوں پر ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پیر کی مذموم سرگرمیاں اوران کےاختیارات کی بڑھتی ہوئی طاقت پورے ہندوستان کےلیےایک مثال بن رہی ہے۔ پیر پگاڑاسندھ کے ایک علاقے میں ایک آزاد حکومت چلا رہے تھے۔ برطانوی حکومت نےان سے مذاکرات کا بہانہ بنایا اور انہیں کراچی میں گرفتار کر لیا۔اس کےغازی باز نہ آئے اور برطانوی انفراسٹرکچر پر حملے کرتے رہے۔ وہ اس قدر خوفزدہ تھےکہ قانون ساز اسمبلی کےاراکین نہیں چاہتے تھے کہ ان کے نام ہرس (پیر پگاڑاکے پیروکار) کے خلاف ایکٹ کے حق میں ووٹ دینے کے لیے عام ہوں۔

 سارہ اس تعلق سے لکھتی ہیں کہ اس وقت سندھ میں جو خوف کی سطح مقننہ کے اندر موجود تھی، اس کی عکاسی کیمرے میں منعقد ہونے والے سیشن میں ہوئی تھی۔ اراکین اسمبلی اس ایکٹ کےحق میں کھل کرووٹ دینےکےلیےتیارنہیں تھےکہ ایسانہ ہوکہ پیر کےمستقبل کےانتقام کے لیےنشان زد ہوجائیں۔ غازیوں نےاس قانون ساز اسمبلی میں سندھ کے سب سے قد آور لیڈروں میں سے ایک ہدایت اللہ کے بیٹے کو ٹرین کی پٹڑی سے اتار کر قتل کر ڈالا۔۔

اس میں زیادہ وقت نہیں لگا اور ہفتوں کے اندر مارشل لاء کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم کے وقت انگریزوں کو جنگی محاذ کھولنا پڑا۔اس بارے میں سارہ لکھتی ہیں سانگھڑ کے شمال میں واقع علاقہ اور صحرائے تھر (راجستھان)کواچھی طرح سے تلاش کیا گیا تھا۔ چھاتہ بردار دستےاورمسلح افراد کے گروہوں کے خلاف استعمال کیے گئے۔ دیہات پر چھاپے مارے گئے،کنویں بند کر دیے گئے اور ان کے مویشی دوسرے اضلاع میں لے گئے۔

دوسری طرف پیر کو اپنے پیروکاروں کو ہتھیار ڈالنےکو کہنے پر تشدد کیا جا رہا تھا۔  لیکن کیا قوم پرست شکست قبول کرتے ہیں؟ نہیں

پیر پگاڑا نےعدالتی ٹرائل کے بعد20 مارچ 1943 کو پھانسی کے پھندے پر جام شہادت نوش کیا۔ پیر پگاڑا  کے پیروکار 1946 تک انگریزوں سے لڑتے رہے، تین سال پہلے ان کے مرشد شہید ہوچکے تھے۔