بنگلہ دیش میں نسل کشی، عصمت دری اور لوٹ مار: پاکستان کا اعتراف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2021
پاکستان کا اعتراف :بنگلہ دیش میں نسل کشی، عصمت دری اور لوٹ مار کی
پاکستان کا اعتراف :بنگلہ دیش میں نسل کشی، عصمت دری اور لوٹ مار کی

 


awaz

ثاقب سلیم 

 فوجی کہا کرتے تھے کہ جب کمانڈر خود ایک عصمت دری کرنے والا تھا تو انہیں کیسے روکا جا سکتا تھا؟"

یہ تاثرات پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عزیز احمد خان نے حمود الرحمٰن کمیشن کے سامنے ادا کیے تھے۔ جسے حکومت پاکستان نے 1971 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں پاک فوج کی شکست کے پیچھے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے قائم کیا تھا۔

دسمبر 1971 میں مقرر ہونے والے تین رکنی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس حمودالرحمٰن کر رہے تھے۔

یہ رپورٹ دو حصوں میں پیش کی گئی تھی، پہلا 90 ہزار پاکستانی جنگی قیدیوں (پی او ڈبلیو) کی رہائی سے قبل تیار کیا گیا تھا اور دوسرا 1974 میں رہائی پانے والے پی او ڈبلیو کی جانچ پڑتال کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کو اپنی تمام خامیوں اور سیاسی مقاصد کے ساتھ ان تمام جابروں کو ضرور پڑھنا چاہئے جو قوم پرستی اور مذہب کی زبان استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔

یہ رپورٹ پاک فوج کی جابرانہ نوعیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ایک ایسی قوم کی فوج جو خود کو اسلام کا پرچم بردار ہونے کا دعویٰ کرتی ہے،جس نے برسوں تک لاکھوں بنگالی مسلمانوں کو بے دردی سے قتل، لوٹ مار اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ گواہوں کے بیانات ایک خوفناک تصویر پیش کرتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج کی حقیقی بربریت کا آغاز 25 سے 26 مارچ 1971 کے درمیان رات کو ہوا۔ جب بنگالی رہنما مجیب الرحمٰن کی قیادت میں عوامی لیگ اور پاکستان حکومت کے درمیان مذاکرات ٹوٹ گئے۔

اس رات ایک بجے جب ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا اپنے ہاسٹلوں میں سو رہے تھے تو فوج نے ان غیر مسلح طلبا پر مارٹروں سے حملہ کیا۔ بریگیڈیئر شاہ عبدالقاسم نے کمیشن کو بتایا، 25 مارچ کو ڈ ھاکا میں کوئی جنگ نہیں لڑی گئی۔ اس رات ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا۔ فوجی کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے انتقام اور غصے کے نشے میں کام کیا۔

لوٹ

 کمیشن نے نوٹ کیا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بنگالیوں کی دکانوں اور گھروں کو توڑ کر لوٹ لیا گیا ہے۔ کمانڈ سنبھالنے کے پہلے ہی دن لیفٹیننٹ جنرل نزئی نے اپنے فوجیوں سے پوچھا، "میں راشن کی کمی کے بارے میں کیا سن رہا ہوں؟

کیا اس ملک میں کوئی گائے اور بکریاں نہیں ہیں؟

 یہ دشمن کا علاقہ ہے۔ آپ جو چاہتے ہیں حاصل کریں برما میں ہم یہی کرتے تھے۔ " میجر جنرل فرمان علی نے یہ بیان کمیشن کے سامنے اس بات کے ثبوت کے طور پر ریکارڈ کیا کہ لوٹ مار کے احکامات بہت اوپر سے تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل بخاری نے دعوی کیا کہ فوجیوں کو تحریری احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ بنگالی شہریوں کو لوٹیں۔

پاک فوج کے تقریبا ہر افسر نے قبول کیا کہ انہیں لوٹ مار، عصمت دری اور نسل کشی میں قتل کیا گیا تھا۔ کمیشن کے سامنے وہ ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے۔

 نیازی نے ٹکا خان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائی کے ان ابتدائی دنوں میں ہونے والے نقصان کی کبھی تلافی نہیں کی جا سکی اور اس دوران فوجی لیڈروں نے

awazurdu

 چیگیز خان' اور 'قصائی آف ایسٹ پاکستان' جیسے نام کمائے ۔

اپنی کمان میں چار دن کے اندر میں نے علاقے میں واقع تمام افسران کو ایک خط لکھا اور زور دیاتھا کہ لوٹ مار، عصمت دری، آتش زدگی، بے ترتیب لوگوں کا قتل بند ہونا چاہئے اور نظم و ضبط کا ایک اعلی معیار برقرار رکھنا چاہئے۔

مجھے پتہ چلا کہ لوٹا ہوا اور مال مغربی پاکستان بھیجا گیا ہے جس میں کاریں، ریفریجریٹر اور ایئر کنڈیشنر وغیرہ شامل ہیں۔ بہرحال آنا کانی کرتے ہوئےنیازی نے قبول کیا کہ نسل کشی اس کی فوج نے کی تھی۔ 

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ کئی بنگالی فوجی یا پولیس اہلکار بے رحمی کے ساتھ مارے گئے۔

 عصمت دری کمیشن نے صدر جنرل یحییٰ خان اور لیفٹیننٹ جنرل نیازی سمیت پاکستان حکام کے جنسی طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی کمانڈر نوجوان لڑکیوں، طوائفوں کے شوقین تھے اور پاکستان میں جسم فروشی کے دھندے چلانے والے لوگوں کے ساتھ ساز باز کیے ہوئے تھے۔

کمیشن نے غور کیا تھا کہ "کچھ شواہد ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے بیانات اور اقدام نے قتل اور عصمت دری کی حوصلہ افزائی کی تھی۔اس بارے میں میجر جنرل راؤ برمن علی نے گواہی دی،انہوں نے مزید کہا تھا کہ نیازی نے سب کچھ قتل اور عصمت دری کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا تھا۔

عصمت دری، لوٹ مار، آتش زدگی، ہراساں کرنے اور توہین آمیز اور ذلت آمیز رویے کی دردناک کہانیاں (پاک فوج کی طرف سے) عمومی طور پر بیان کی گئیں۔ نیازی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فوج کی جانب سے عصمت دری کی اطلاع اسے دی گئی تھی لیکن اس نے عصمت دری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا دعوی کیا تھا۔ ہمیشہ کی طرح اس طرح کے اقدامات کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

کمیشن نے ان جرائم کو جائز ٹھرانے کے لیے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے جہاں خواتین کے ساتھ زیادتی کی وہیں مکتی باہنی قوم پرست گوریلا نے بعد میں فوج کو مورد الزام ٹھہرانے کے لئے مزید خواتین کی عصمت دری کی۔

دراصل یہ پاک فوج کے جنگی جرائم کو وائٹ واش کرنے کی ایک سرتوڑ کوشش تھی۔ پاک فوج کے رویے کو انتہائی بے شرمی سے نیازی نے تسلیم کیا بلکہ کہا کہ ان کی کمان میں موجود فوجیوں نے خواتین کے ساتھ زیادتی کی، کمیشن کو بتایا کہ "یہ چیزیں اس وقت ہوتی ہیں جب فوجی پھیل جاتے ہیں۔

 نسل کشی

میجر جنرل حسین شاہ نے اعتراف کیا کہ "افواہیں تھیں کہ بنگالیوں کو بغیر کسی مقدمے کے سزائیں دی گئیں۔ ایک اور افسر لیفٹیننٹ کرنل بخاری نے گواہی دی کہ رنگ پور میں دو افسران اور 30 افراد کو بغیر کسی مقدمے کے ٹھکانے لگا دیا گیا۔

ایک اور افسر لیفٹیننٹ کرنل بخاری نے گواہی دی کہ رنگ پور میں دو افسران اور 30 افراد کو بغیر کسی مقدمے کے ٹھکانے لگا دیا گیا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ دوسرے اسٹیشنوں میں بھی ہوا ہو۔

لیفٹیننٹ کرنل نعیم نے قبول کیا کہ "سوئپ آپریشنز کے دوران ہم (پاک فوج) نے بے گناہ لوگوں کو ہلاک کیا۔ فوجی افسران نے یہ بھی مانا تھا کہ خفیہ ناموں کے ساتھ 'بنگلہ دیش بھیجا گیا تھا۔ ایک کوڈ نام تھا جسے فوج کسی بھی مبینہ عوامی لیگ یا مکتی باہنی کو بغیر کسی مقدمے کے قتل کرنے کے لئے استعمال کرتی تھی۔

 قتل عام بغیر کسی تفصیلی حکم کے کیا گیا۔ کمیشن نے نوٹ کیا کہ کومیلا چھاؤنی قتل عام 27 مارچ 1971 کو ہوا جہاں لیفٹیننٹ جنرل۔ یعقوب ملک نے ۱۷ بنگالی افسران کے قتل کی نگرانی کی تھی جبکہ ٩١٥ شہریوں کا قتل عام ایسی بہت سی نسل کشی میں سے ایک تھی۔ 

awazurdu

کمیشن نے نوٹ کیا کہ "جرنیلوں سمیت فوجیوں اور افسران میں بنگالیوں کے خلاف نفرت کا ایک عمومی احساس تھا۔ ہندوؤں کو ختم کرنے کی زبانی ہدایات دی گئی تھیں ۔

 پاک فوج کیا کر رہی تھی اس کا اندازہ لیفٹیننٹ کرنل عزیز احمد خان کے ریکارڈ کردہ بیان سے لگایا جا سکتا ہے، بریگیڈیئر ارباب نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ جوئے دیب پور میں تمام مکانات تباہ کر دیں۔ بہت حد تک میں نے اس حکم پر عمل درآمد کیا۔ جنرل نیازی نے ٹھاکر گاؤں اور بوگرا میں میری یونٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے ہم سے پوچھا کہ ہم نے کتنے ہندوؤں کو قتل کیا ہے۔ مئی میں ہندوؤں کو قتل کرنے کا تحریری حکم تھا۔ یہ حکم 23 بریگیڈ کے بریگیڈیئر عبداللہ ملک کا تھا۔

کمیشن کو پتہ چلا کہ فوج آگے بڑھی، اس کے راستے میں آنے والی ہر چیز کو قتل، جلانے اور تباہ کرنے میں لگی۔ . اس وقت اعلیٰ درجے کے بنگالیوں کی جان، مال اور عزت بھی محفوظ نہیں تھی۔ افسران نے گواہی دی کہ فوج کے ذریعہ کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت کے قتل کیا جاسکتا ہے، مکانات لوٹ لئے گئے،

خواتین کی عصمت دری کی گئی اور بنگالیوں کو ان کے اپنے وطن میں اجنبی بنا دیا گیا۔ 

کمیشن نے اگرچہ حقیقی اعداد و شمار کو دبانے کی بہت کوشش کی اور اس کا الزام یحییٰ اور نیازی جیسے چند افسران پر منتقل کر دیا۔

اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ پاک فوج نے ریاستی حمایت یافتہ ذرائع ابلاغ اور دانشوروں کی مکمل حمایت سے بنگالی عوام کی خونریز نسل کشی کی۔

یہ رپورٹ پاکستان حکومت کی ایک دستاویز ہے جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسلام کے نام پر ایک بڑی مسلم آبادی کو لوٹا، قتل کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے بنگال کے ہندوؤں اور مسلمانوں کو قتل کرنے، خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کے گھروں کو لوٹنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کا نام لے کر مذہب کو شرمندہ کیا۔

 اب وقت آگیا ہے کہ عام طور پر جابر اور خاص طور پر پاکستان بنگلہ دیش کی آزادی سے سبق لینا شروع کریں۔