افغانستان:پاکستان آگ سے کھیل رہا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-09-2021
پاکستان طالبان کی آگ سے کھیل رہا ہے
پاکستان طالبان کی آگ سے کھیل رہا ہے

 

 

awaz

 ڈاکٹر شجاعت علی قادری،نئی دہلی

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے متعدد مقامات پر پاکستان کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔ طالبان سے خوفزدہ ہوئے بغیر یہ نوجوان مرد اور خواتین پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ پاکستان کو افغانستان چھوڑ دینا چاہئے۔

خواتین سے بھرا یہ جلوس 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے ملک کی خود مختاری کے دفاع کے لیے طالبان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

تاہم مایوس افغان اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ ان کی امیدیں کبھی پوری نہیں ہو سکتیں، مگر بالکل نئے مگر نام نہاد اسلامی امارت کے آغاز پر؛ انتہائی قابلِ اعتماد پڑوسی کے خلاف عام افغان کا موقف ظاہر کرتا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے ملک پاکستان کے لیےآنے والے دن کتنے مشکل ہوں گے؟

یہی حال چین کا بھی ہونے والا ہے؟

 افغان عوام خود پاکستان اور چین کی جانب سے طالبان کو ہندوستان کے خلاف استعمال کرنے کی نیت کا درست جواب دے رہے ہیں۔ طالبان سمجھتے ہیں کہ وہ چین کو زیر کر سکیں گے جب کہ چین اس فکر میں ہے کہ وہ افغانستان کا استحصال کیسے کرے؟

امریکہ کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد چین اور روس سپر پاور(super power) کی جگہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم چینی بھول جاتے ہیں کہ طالبان ہمیشہ اپنے وعدے کے خلاف گئے ہیں۔

اس وقت امریکہ نے افغانستان کے امریکی بینکوں میں 9.5 بلین ڈالر منجمد  کر دیے ہیں۔ طالبان کو پیسوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اگرچین یہ سمجھتا ہے کہ طالبان دوست بن کر اس کی حمایت کریں گے تو اس کا اندازہ غلط ثابت ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اطالوی اخبارلاریپبلیکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ان کا خاص شراکت دار ہے اور وہ خصوصی مواقع فراہم کرے گا کیونکہ وہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اور اس سے ہمارا ملک مضبوط ہو گا۔

مجاہد کے انٹرویو سے یہ بات واضح ہے کہ افغانستان کو کیا چاہیے، لیکن چین کو کیا چاہیے، یہ کہنا ذرا مشکل ہے۔ چین سنکیانگ میں امن اور افغانستان کی معدنی مصنوعات کا استحصال چاہتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عام افغان پاکستان کے خلاف ہو گئے ہیں۔

 طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس پریس (United States Institute of Peace Press ) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ جسے درج ذیل پانچ اہم نکات سے سمجھاجا سکتا ہے:

1۔  خودمختاری کے خدشات 2۔ سیکورٹی مفادات و تحفظات 3۔ جغرافیائی سیاسی حرکیات 4۔ سرحد پار تعلقات 5۔ رابطہ اور تجارت

 عام افغان محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان غیر ضروری طور پر ان کے ملک کے ہر ضروری اور غیر ضروری اندرونی و بیرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔

الزبتھ تھریلکڈ(Elizabeth Threlkeld) اور گریس ایسٹرلی(Grace Easterly) نے اقوام متحدہ کے امن پریس انسٹی ٹیوٹ کے لیے مشترکہ طور پرایک رپورٹ تیار کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی اور بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں ماحول خراب ہونا تقریباً یقینی ہے، وہ  جنگ کا میدان بھی بن سکتا ہے۔

افغانستان اور پاکستان کے تعلقات مزید خراب ہونے کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو جائے گا۔

اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعامل نقل و حرکت کو متاثر کرے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی دلیل دی گئی ہے کہ افغانستان کی صورت حال اور اس کے ساتھ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات مختصر مدت میں خراب ہونے کا امکانات ہیں۔

تھرلی کیڈ کو خدشہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی نئی حکومت کے درمیان کوئی بھی معاہدہ طویل عرصے تک چل سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے نتیجے میں علاقائی سلامتی کے سنگین نتائج سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ 1893 میں برطانوی راج اور اس وقت کے افغان امیر کے درمیان سرحد پرڈیورنڈ لائن(Durand line) کے نام سے ایک معاہدہ طے پایا تھا لیکن ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے بعد پاکستان کے ساتھ افغان سرحد آج بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ ہے۔

آج بھی دونوں ممالک اس سرحد کے تنازع کو حل نہیں کر سکے ہیں، جہاں پشتون پٹھانوں کا غلبہ ہے ۔ اس کا رقبہ 1660 میل لمبا ہے۔

افغانستان اور پاکستان دونوں خودمختاری کی حقیقی اور سمجھی جانے والی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ کابل نے نوآبادیاتی دور کی ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔

آج بھی لائن آف ایکچول کنٹرول کے تحت پاکستانی پشتون پٹھان افغانستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے یہ لوگ ہمیشہ 1700 میل کے اس علاقے میں پاکستانی فوج کی کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

یہ بات قابل فہم ہے کہ جس طرح طالبان پاکستان کی کٹھ پتلی بن رہے ہیں ، اگر وہ اس سرحدی تنازع کو پاکستان کے حق میں چھوڑ دیتے ہیں تو پہلے سے ناراض افغان عوام اپنی نام نہاد امارات اسلامی کا کیا کریں گے؟

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت چاہتا ہے کیونکہ اس کا مقابلہ ہندوستان سے ہے۔ وہ نئی دہلی کی افغانستان میں شمولیت کو محدود کرنا چاہتا ہے۔ لیکن جو ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان کی پراکسی سرگرمیاں حالیہ دہائیوں میں تشدد کا باعث بنی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی پاکستان کے حمایت یافتہ طالبان کی طرف سے قابل عمل علاقائی سلامتی کے حساب کتاب کے عالمی اثرات کی بات کرتی ہے۔

اسی طرح پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے فیصلے میں بیرونی شمولیت کو شکل دی ہے۔ اس کے باوجود طالبان جنگجوؤں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ پر 9/11 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ ان 20 سالوں کے دوران کابل اور واشنگٹن دونوں اسلام آباد پر القاعدہ اور طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہونے کا الزام لگاتے رہے۔

یاد رہے کہ آگ کا دستور یہ ہے کہ وہ اس کو جلا دیتی ہے جو اس کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ اس لیے پاکستان جتنی جلدی سمجھ جائے، اس کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔

نوٹ: مضمون نگار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی صدر اور جیو پولیٹکس کے ماہر ہیں۔