نہیں، قرآن یہ نہیں کہتا کہ مرد، عورتوں سے برتر ہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 10 Months ago
نہیں، قرآن یہ نہیں کہتا کہ مرد، عورتوں سے برتر ہیں
نہیں، قرآن یہ نہیں کہتا کہ مرد، عورتوں سے برتر ہیں

 

ثاقب سلیم

سماجی طور پر بنائے گئے صنفی درجہ بندی کو اکثر مذہبی متون، منطق اور یہاں تک کہ سائنسی پہلو سے بھی جائز قرار دینے کی کوشش ہوتی ہے۔ مسلم معاشرہ بھی اس قسم کے معاملوں سے اچھوتا نہیں ہے۔ یہ ثابت کرنے کے لئے کہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں کا مالک مقرر کیا ہے قرآن کے باب 4 کی آیت نمبر 34 کومسلم مردوں کی طرف سے سب سے زیادہ نقل کیا جاتا ہے۔ آیت: الرجال قوامون على النساء۔۔۔۔۔الخ(سورة النساء:34) کا ڈھیلا ترجمہ اکثر یہ کیا جاتا ہے کہ مردوں کو عورتوں کا مالک بنا دیا گیا ہے کیونکہ ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی گئی ہے کیونکہ وہ ان پر خرچ کرتے ہیں۔ لیکن یہ تاویل متفق علیہ نہیں ہے۔

اگرچہ زیادہ تر مسلم دنیا نے اس مخصوص آیت کو یہ ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو مردوں کے ماتحت بنایا ہے، بہت سے اسلامی اسکالرز دوسری صورت میں استدلال کرتے ہیں۔ مولوی سید ممتاز علی، 19ویں صدی کے دیوبند سے تعلق رکھنے والے اسلامی اسکالر کا استدلال ہے، "اس آیت میں آقا اور نوکر کے تعلق کا کوئی ذکر نہیں ہے اور اگر کچھ ہے تو یہ عورتوں کی عظمت کو ثابت کرتا ہے اور مردوں کو عورتوں کے خادم اورنوکر کے عہدے پر رکھتا ہے"۔

ان کی رائے میں متعدد علماء کی طرف سے اس آیت کی یہ تفسیر کہ مرد عورتوں کے مالک ہیں کیونکہ وہ ان کے لیے روزی فراہم کرتے ہیں، اس کی باریک بینی سے جانچ پڑتال نہیں ہوئی۔ ممتاز بتاتے ہیں کہ قوام کا ترجمہ آقا کے طور پر کرنا غلط ہے اور بہت کم علماء نے اس لفظ کا اصل میں آقا یا رب کے طور پر ترجمہ کیا ہے۔ وہ اس لفظ کا ترجمہ کرتے ہوئے شاہ رفیع الدین اور شاہ ولی اللہ کا حوالہ دیتے ہیں جو قائم کرنے والا یا اس کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ ایک اور فارسی ترجمہ جسے سعدی کا ترجمہ قرآن کہا جاتا ہے اس لفظ کا ترجمہ کارگزار کے طور پر کیا ہے جس کا مطلب ہے نوکر یا ملازم۔

مزید برآں، ممتاز کے مطابق، آیت یہ کہتی ہے کہ تم میں سے بعض کو بعض پر تسلط حاصل ہے اور یہ ان ’’کچھ لوگوں‘‘ کی جنسوں کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ آیت میں واضح طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ مرد، عورتوں کے مالک ہیں، بلکہ یہ لوگوں کو بتاتی ہے کہ ان میں سے بعض دوسروں پر برتر ہیں۔ آیت میں کہیں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ مالک مرد ہیں اور عورتیں ماتحت۔ ممتاز مزید دلیل دیتے ہیں کہ یہاں تک کہ اگر ہم غور کریں کہ آیت واقعی مردوں اور عورتوں کے بارے میں بات کرتی ہے تو پھر بھی "یہ وضاحت نہیں کرتی کہ یہ برتری کس معنی میں قائم کی جا رہی ہے"۔

کئی اسکالرز وضاحت کرتے ہیں کہ آیت مردوں کی برتری کو دو معنوں میں قائم کرتی ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نظریاتی طور پر زیادہ ماہر ہیں اور روزی بھی مہیا کرتے ہیں۔ ممتاز نے پھر اختلاف کیا کہ مرد علم کی وجہ سے برتر ہے نہ کہ اس کی جنس کی وجہ سے تو آیت کس طرح مرد کو عورتوں پر فوقیت دیتی ہے؟ بلکہ، آیت علم اور سیکھنے کو برتر رکھتی ہے جہاں مرد خواتین کو تعلیم سے دور رکھ کر برتری کا دعویٰ کرتے ہیں۔

منطق سے استدلال کرتے ہوئے ممتاز سوال کرتے ہیں کہ کیا ہم واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ تمام عورتیں علم میں تمام مردوں کے ماتحت ہیں تو پھر ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ اورآپ کی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا تمام مردوں سے کم عقل ہیں۔ ایک مسلمان کا خیال کہ تمام مرد تمام عورتوں کے مالک ہیں اور یہاں درست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا کوئی مرد آٹھویں صدی کی خاتون اسلامی اسکالر رابعہ بصری سے برتر ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے؟

روزی کی فراہمی کے بارے میں، ممتاز کا خیال ہے کہ صرف اس وجہ سے کہ والد بچوں کو رزق دیتاہے اور آجر، ملازمین کو اجرت دیتا ہے،جس کے سبب وہ ان پر فطری برتری رکھتے ہیں۔ ممتاز اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چونکہ مرد تجارت اور مال کمانے کے لیےنکلتے پر جاتے تھے اور عورتیں گھروں میں رہتی تھیں انہیں عورتوں کا نگراں اور خادم مقرر کیا گیا ہے۔ چونکہ انسانی معاشرہ سرمائے، حکمت اور دیگر سماجی نشانوں میں غیر مساوی ہے اس لیے آقا اور ماتحت کا رشتہ موجود ہے۔

ان کے خیال میں یہ آیت ثابت کرتی ہے کہ مرد عورتوں کے نگراں، نوکر یا ملازم ہیں اور ان کی خدمت کرنا ان کا فرض ہے۔ تعجب کی بات نہیں کہ 1898 میں شائع ہونے پر زیادہ تر لوگوں نے ان کی وضاحت کو پسند نہیں کیا لیکن کسی اسلامی عالم نے اسے منافق کہہ کر مسترد نہیں کیا۔ وہ اکیلا عالم نہیں ہیں اور پچھلی 15 صدیوں میں کئی لوگوں نے اسی طرح کے دلائل دیے ہیں۔ ممتاز جانتے تھے کہ لوگ ان کی وضاحت کو قبول نہیں کریں گے اور خود لکھا کہ ہے ’’اگر میری تحریریں ہندوستان میں کہیں بھی کسی اکیلی بوڑھی عورت کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہیں تو میں محسوس کروں گا کہ میں نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے‘‘