مبارز الدولہ: سنہ1857 کی منصوبہ بندی کرنے والا مرد مجاہد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-06-2022
مبارز الدولہ: سنہ1857 کی منصوبہ بندی کرنے والا مرد مجاہد
مبارز الدولہ: سنہ1857 کی منصوبہ بندی کرنے والا مرد مجاہد

 

 

awazthevoice

ثاقب سلیم، نئی دہلی 

ہندوستانی آزادی کی جدوجہد کی تاریخ بڑی حد تک ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے۔ نہ کوئی کم ہے اور نہ کوئی زیادہ۔ اگریہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ آزادی ہند کی کہانی قسط وار جدوجہد کے مجموعے کے طور پر لکھی گئی ہے۔ انگریز نوآبادیاتی مورخین نے 1857 میں لڑی جانے والی پہلی جنگ آزادی کو مقامی طور پر سپاہی بغاوتقرار دیا تھا۔  برسوں بعد انقلابی مورخین جیسے ویر ساورکر اور خواجہ حسن نظامی نے 1857 کی تاریخ کو قوم پرست نقطہ نظر سے لکھ کر انگریز کے تصور کو چیلنج کیا۔

 ان رہنماوں نے یہ دلیل دی کہ نہ صرف سپاہی بلکہ ہندوستانی،بشمول کسان اور شاہی گھرانے والے، ہندوستان سے برطانوی راج کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔اس کے باوجود تاریخ میں 1857 کی جدوجہد کو ایک آزاد واقعہ کے طور پر درج کیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ جس کا ماضی کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حال ہی میں لال قلعہ، دہلی کے ایک میوزیم میں پروفیسر کپل کمار نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ 1857 کی منصوبہ بندی برسوں سے چل رہی تھی۔  ان کی دلیل کو جب ہم سلسلے وارے انداز میں دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ  1857 کی منصوبہ بندی کے ثبوت سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ایک مضمون میں کنور سنگھ انگریزوں سے لڑتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد پر یقین رکھتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

 میں نے یہ دکھایا ہے کہ کس طرح بہار کا کنور سنگھ 1845 میں انگریزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر بغاوت کی سازش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ منصوبہ بندی بالکل اسی طرح کی تھی جو بعد میں 1857 کے موسم گرما میں ہوئی تھی۔ کنور سنگھ کے اس واقعہ سے پہلے بھی نومبر 1838 میں انگلش ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک پنجابی سکھ دھوم داس کو مدراس پریذیڈنسی کے نیلور سے گرفتار کر لیا۔

 وہ انگریزی فوج کے ہندوستانی سپاہیوں کو بغاوت پر اکساتے ہوئے پائےگئے۔ایسا ہی کچھ لگتا ہے؟ انگریزوں نے تحقیقات کے دوران جو کچھ دریافت کیا وہ 1857 کے واقعات سے اور بھی زیادہ مماثلت رکھتا تھا۔  انہیں معلوم ہوا کہ عقیدت مندوں کے لبادے میں کئی جاسوس ان علاقوں میں گھوم رہے ہیں جہاں انگریزی فوج ہندوستانی سپاہیوں کو بغاوت پر اکسانے کے لیے تعینات تھی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حیدر آباد کے نظام ناصرالدولہ کے چھوٹا بھائی مبارزالدولہ اس منصوبے کے کلیدی کردار ہیں۔ مبارزالدولہ کو پنجاب کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سید احمد کی قیادت میں وہابی گروہ جو کہ پہلےسےرنجیت سنگھ کی مخالفت کرتا تھا، بھی مبارزالدولہ کو اپنا لیڈر مانتا تھا۔

 انگریزوں کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنجیت نے مبارزالدولہ کی مدد کے لیے کم از کم ایک ہزار سپاہی حیدرآباد بھیجے تھے۔ نظام اور انگریزوں کی طرف سے کسی قسم کےشبہ سے بچنے کے لیے یہ سپاہی انفرادی طور پر شہر میں داخل ہوتے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ کے اندر رنجیت سنگھ نے ایک ہزار سے زیادہ فوجیں مبارزالدولہ کی طرف بھیجیں اور ہر روز ان میں سے ایک یا دو شہر میں داخل ہوتا تھا۔

تحقیقات کے دوران انگریزوں نے کئی قاصدوں یا جاسوسوں کو پکڑا جو مختلف شاہی خاندانوں کے نام خط پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے مثلاً ان کے پاس سے جودھ پور کے راجہ، راجہ ستارہ، راجہ گائیکوار، بندا کے نواب، بھوپال کے نواب، پٹیالہ کے راجہ، ساگر کے راجہ، روہیلا پٹھان،چیف اور کئی دوسرے راجے، نواب اور زمیندار وغیرہ نام لکھے جانے والے ان کے خطوط ملے۔

 ان قاصدوں نے انگریزی فوج کے سپاہیوں اور عام لوگوں میں بغاوت کا پیغام بھی دیا۔ نیلور سے غلام احمد کو بھی دھوم داس کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مولوی سلیم، مولوی لال خان، منشی فقیر اور کئی دیگر کو مبارزالدولہ کے بڑے منصوبے کا حصہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ دھوم داس نے انگریزوں کو بتایا کہ رنجیت سنگھ کا منصوبہ زیادہ تر روس اور ایران کی مدد پر مبنی تھا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سکھ نے کہا کہ اصل میں راجہ رنجیت سنگھ کا ان شہزادوں کو متحد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کے منصوبوں میں تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ وہ دریائے سندھ کو عبور کرنے کے لیے روسی اور فارس کی فوجوں کا انتظار کر رہے تھےاور اس مدد کی آمد پر وہ چاہتے تھے کہ تمام شہزادے بیک وقت انگریزوں پر حملہ کریں۔

 جودھ پور کے راجہ اور باندا کے نواب سے توقع تھی کہ وہ رنجیت سنگھ کی فوج میں شامل ہوں گے اور فرانسیسی باقاعدہ افواج کی مدد سے وہ برطانوی قلعے پر قبضہ کر لیں گے۔ ستارہ کے راجہ نے ناگپور پر حملہ کرنا تھا اور مبارز الدولہ نے ریاست حیدرآباد کے اندر خلل پیدا کرنا تھا۔

منصوبے کے مطابق گائیکوار کو اپنی جگہ غیر فعال رہنا تھا۔ اس منصوبے کی تکمیل کا دارومدار دریائے سندھ کے کنارے روسی اور فارسی فوجوں کی آمد پر تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خیال کہ انگریزوں کا تختہ الٹنے کے لیے غیر ملکی مدد استعمال کی جانی چاہیے، ٹیپو سلطان سے لے کر سبھاش چندر بوس تک غیر ملکی حکمرانی کے خلاف تمام مسلح جدوجہد کا بار بار چلنے والا موضوع رہا۔

سنہ1857کے دوران بھی دہلی میں مقیم انقلابیوں کو افغانستان کی سرحد سے بیرونی حمایت کی امید تھی۔ ایک اور شخص نے گواہی دی کہ نواب آف کرنول اور مبارزالدولہ نے مکمل طور پر فیصلہ کیا تھا کہ جب روسی اور فارسی فوجیں ہندوستان پہنچیں گی تو بھوپال کی فوجیں ریذیڈنسی پر حملہ کریں گی اورانگریزوں کو مار ڈالیں گی۔

 سندھیا کی دو رجمنٹیں ماؤ پر قبضہ کرنے کے لیے تیار تھیں اور بندیل کھنڈ کے شہزادے ساگر چھاؤنی پر قبضہ کرنے کے لیے تیار تھے۔ اس مرحلے پر رنجیت سنگھ، جودھ پور کے مان سنگھ، شاہ فارس اور دوست محمد خان وغیرہ کو متحد ہونا تھا۔ کئی قاصد سفر کر رہے تھے اورمساجد میں خطبہ دے رہے تھے، جہاں سپاہی نماز پڑھا کرتے تھے۔انہیں بتایا جائے گا کہ انگریزوں کی خدمت کرنا گناہ اورغیراسلامی ہے۔

 جن لوگوں نے1857کا احوال پڑھا ہے وہ اس بات کی تعریف کرسکتےہیں کہ اسی طرح کے پروپیگنڈے نے سپاہیوں کی بغاوت کو جنم دیا۔ تمام قاصدوں کو بائیں ہاتھ کی انگلی میں پہننے کے لیے اسٹیل کی انگوٹھیاں دی گئیں تاکہ دوسرے جاسوس ان کی شناخت کر سکیں۔ اگر کسی جاسوس کو پیسے یا کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی تو یہ انگوٹھی دکھا کر دوسرے اس کی مدد کیا کرتے تھے۔

 مزید یہ کہ وہ سپاہی جو پہلے ہی قوم پرست منصوبے میں شامل ہوچکے تھے وہ بھی فولادی انگوٹھیاں پہنتے تھے۔ یہ جاسوس پورے ہندوستان کو برطانوی راج کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور کافی حد تک کامیاب ہو رہے تھے۔جلد ہی مبارزالدولہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ انگریز افسروں نے محسوس کیا کہ یہ حقیقت ثابت ہو گئی تھی کہ کوئی مضبوط ماسٹر اور افسر تھا جس کی ہدایت پر سب مجاہدین کام کر رہے تھے۔

ان کے پاس ایک ہی قسم کے فارسی کاغذات اور فولاد کی انگوٹھیاں تھیں۔ اگرچہ ان مضامین کی دریافت کے بعد کچھ حقائق کا شبہ ہو سکتا ہے لیکن جب یہ اتفاق ہوا تو اس بات کا پورا ثبوت فراہم کر دیا کہ ان کا تعلق اسی شخصیت (مبارز الدولہ) سے تھا۔ مبارزالدولہ پر اس قوم پرست منصوبے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر الزام عائد کیا گیا تھا اور ان کے محل سے46 مولویوں کو انگریزی مخالف جذبات کی تبلیغ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

سنہ 1854ء میں ایک قیدی کے طور پر مبارزالدولہ  کا انتقال ہوا۔ان کا جرم یہ تھا کہ وہ اپنے وطن عزیز  بے پناہ محبت کرتا تھا۔ کیا وہ ناکام ہوگئے؟ نہیں. وہ کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے اپنے آباؤ اجداد پائی ہوئی جومشعل جلائی تھی، وہ نہیں بجھی۔ اسے بہادر شاہ ظفر، تانتیا ٹوپے، عظیم اللہ، جھانسی کی رانی لکشمی بائی، بیگم حضرت محل، کنور سنگھ، بلونت پھڑکے، مدن لال ڈھینگرا، شیام جی کرشنا ورما، عبید اللہ سندھی، سبھاش چندر بوس اور ا ن کے لاکھوں بیٹوں اور بیٹیوں نے جلائے رکھا۔

نوٹ: مصنف تاریخ نگار ہیں۔