عارف الاسلام۔ گوہاٹی
آسام ایک نئے اسمبلی نمائندہ گروپ کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 126 حلقوں میں سے 82 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کو 19 نشستیں ملی ہیں جبکہ اے آئی یو ڈی ایف کو صرف دو نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ آسام گن پریشد اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ نے 10۔10 نشستیں جیتی ہیں۔ رائزور دل دو حلقوں کی نمائندگی کرے گی جبکہ ترنمول کانگریس نے آسام میں ایک نشست جیت کر اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی۔ اے جی پی اور بی پی ایف پر مشتمل قومی جمہوری اتحاد نے مسلسل تیسری بار ڈسپور میں اپنی واپسی یقینی بنا لی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی طاقت 2021 کے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں گھٹ کر نصف رہ گئی ہے۔

اگرچہ این ڈی اے نے اقتدار برقرار رکھا ہے لیکن ایوان میں یقیناً نئے خیالات اور نئے زاویۂ نظر دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ عوام نے اپنی نمائندگی کے لیے 43 نئے اور نوجوان چہروں کا انتخاب کیا ہے۔ ان نئے اور نوجوان امیدواروں نے اپنے پیش روؤں کے مقابلے میں زیادہ قبولیت حاصل کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ اس بار منتخب ہونے والے نئے نوجوان رہنماؤں کے نام۔ حلقے اور جماعتوں کی تفصیل اس طرح ہے۔
Young voices, stronger democracy🇮🇳
— Election Commission of India (@ECISVEEP) March 24, 2026
Assam's vibrant campuses are coming alive with voter awareness campaigns encouraging youth to actively participate in the electoral process and shape the nation’s future.
Be the voice of change - cast your vote!#AssamElections2026 #ECI pic.twitter.com/J0jvTubLVi
دوسری جانب اس انتخاب میں اقتدار اور اپوزیشن دونوں کے کئی قدآور رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے ریاستی سیاست میں کافی ہلچل مچ گئی ہے۔ شکست کھانے والے بڑے رہنماؤں کی فہرست میں کانگریس کے ریاستی صدر گورو گوگوئی۔ سینئر مارکسی کمیونسٹ رہنما منورنجن تالقدار۔ کانگریس امیدوار نندیتا گورلوسا۔ کانگریس امیدوار میرا بورتھاکر اور آسام جاتیہ پریشد کے صدر لورین جیوتی گوگوئی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گوہاٹی سینٹرل حلقے سے چرچت جنریشن زیڈ امیدوار کنکی چودھری اور ماریانی سے رائزور دل کی امیدوار گیاناشری بورا کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔