اے ایم یو :طلبہ کی مختلف قومی ٹیسٹ میں کامیابی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2022
اے ایم یو :طلبہ کی مختلف قومی ٹیسٹ میں کامیابی
اے ایم یو :طلبہ کی مختلف قومی ٹیسٹ میں کامیابی

 

 

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے متعدد طلبہ نے سی ایس آئی آر- نیٹ، جے آر ایف، آئی آئی ٹی- جے اے ایم، اور گیٹ (جی اے ٹی ای) کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پروفیسر کنور فراہیم خاں (چیئرمین، شعبہ ارضیات) نے بتایا کہ جن پندرہ طلباء نے محکمہ ارضیات کے آئی آئی ٹی- جے اے ایم امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کے نام ہیں: احتشام راہی (آل انڈیا رینک 22)، آصف وکیل (آل انڈیا رینک 78)، شیلیش سنگھ چودھری (آل انڈیا رینک 90)، محمد الماس ریاض (آل انڈیا رینک 117)، شکیب اقبال (آل انڈیا رینک 132)، سید ہادیہ (آل انڈیا رینک158)، محمد ادیب (آل انڈیا رینک 180)، محمد ارباز (آل انڈیا رینک 238)، محمد کوکب (آل انڈیا رینک 254)، اے عاصم (آل انڈیا رینک 351) فراز احمد (آل انڈیا رینک 369)، کاشف خان (آل انڈیا رینک 371)، سیتو شرما (آل انڈیا رینک 413)، تبنا توصیف (آل انڈیا رینک 482) اور شعیب خان (آل انڈیا رینک 500)۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ارضیات کے 15/ طلباء نے نیٹ/ جے آر ایف بھی کوالیفائی کیا ہے۔

ان میں رامیش مہدی (جے آر ایف-آل انڈیا رینک 20)، ہلال علی (جے آر ایف-آل انڈیا رینک12)، ازکا (جے آر ایف -آل انڈیا رینک 47)، طارق مسعود (جے آر ایف-آل انڈیا رینک 110)، شاہ حسین (جے آر ایف-آل انڈیا رینک 139)، کمیل احمد (نیٹ-آل انڈیا رینک 4)، غلام نبی (نیٹ-آل انڈیا رینک 46)، غلام آصف (نیٹ-آل انڈیا رینک 54)، محمد محفوظ (نیٹ-آل انڈیا رینک 80)، معیار الاسلام (نیٹ-آل انڈیا رینک 82)، عبدالاحد انصاری (نیٹ-آل انڈیا رینک 88)، محمد مونس ملک (نیٹ-آل انڈیا رینک90)، محمد عاطف رضا (نیٹ-آل انڈیا رینک 110) اور تابش اشرفی (نیٹ) اور شارق سہیل (نیٹ) شامل ہیں۔

دوسری طرف شعبہ ارضیات کے طلبہ رامیش مہدی، ریاض الدین، محمد ہلال خان، افضل خان اور صائمہ نے گیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ دریں اثناء نباتیات شعبہ سے 14/ طلبہ قومی سطح کے مختلف ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں۔

صدر شعبہ پروفیسر غزالہ پروین نے بتایا کہ کامیاب ہونے والوں میں نتاشا گرگ (سی ایس آئی آر-جے آر ایف)، ارشد (نیٹ)، آفرین اختر (جے آر ایف)، کے ایم نگار (جے آر ایف)، نیہا چورسیا (جے آر ایف)، سوربھ کمار(جے آر ایف)، محمد سہیل اشرف (نیٹ)، سبرینا نذیر (نیٹ)، نازش اختر (نیٹ)، رینو راجپوت (جے آر ایف)، عنایت میر رسول (نیٹ)، سونیا وقار (نیٹ)، جسوین کور (گیٹ) اور رجت گوتم (جے آر ایف) شامل ہیں۔

ہوم سائنس شعبہ کی سربراہ پروفیسر فرزانہ علیم کی اطلاع کے مطابق دو طالبات ناظرہ اور صائمہ امان نے ہوم سائنس شعبہ سے جے آر ایف کا امتحان پاس کیاہے۔ پروفیسر محمد افضل (چیئرمین، شعبہ زولوجی) کے مطابق، پوسٹ گریجویٹ طالبہ شگفتہ علی نے لائف سائنسز اور ایکولوجی اینڈ ایولیوشن کے دو مختلف پرچوں میں گیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے لائف سائنسز میں سی ایس آئی آر-نیٹ بھی پاس کیا ہے۔ ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس ایپلی کیشنز شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حارث حسن خان نے بتایا کہ ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس ایپلی کیشنز کے طلبہ قاضی ذیشان، محمد ساجد، اکمل شمیم اور کرشن کمار نے گیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔