ذاکر خان میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندی زبان کا شو کرنے والے پہلے کامیڈین

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2025
ذاکر خان میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندی زبان کا شو کرنے والے پہلے کامیڈین
ذاکر خان میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندی زبان کا شو کرنے والے پہلے کامیڈین

 



نیو یارک : مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وہ نیو یارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن (ایم ایس جی) میں ہندی زبان میں پرفارم کرنے والے پہلے کامیڈین بن گئے ہیں۔ یہ شاندار کامیابی ان کے جاری شمالی امریکا ٹور کا حصہ ہے۔

بالی ووڈ کی کئی نمایاں شخصیات، بشمول ارجن کپور، تبو، زرین خان اور بادشاہ نے ذاکر کو اس تاریخی لمحے پر مبارکباد دی۔ ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا:
کیا بات ہے ذاکر بھائی! میڈیسن اسکوائر گارڈن آپ کے قدموں میں ہے۔ ہمیں آپ پر بے حد فخر ہے۔‘

 ذاکر خان کی یہ پرفارمنس اُن کے شمالی امریکہ کے دورے کا حصہ ہے، جس میں امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں شو شامل ہیں اور جو ان کی عالمی موجودگی کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔ ان کا شو اپنی مربوط کہانی سنانے اور منفرد انداز کے باعث ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیتا ہے، اور اس میں کامیڈین تنمے بھٹ بھی شامل ہیں۔ ان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 8.2 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ گزشتہ تین برسوں میں دنیا بھر میں ان کے دو لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جو ان کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ہندوستانی کامیڈی بلکہ ہندی زبان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی نمایاں کرتی ہے، جس کی عکاسی امریکی میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے انٹرویوز اور ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر ان کی موجودگی سے مزید ہوتی ہے۔

 نیویارک فاکس 5 کے ساتھ بات چیت میں ذاکر خان نے ایسے باوقار مقام پر ہندی میں پرفارم کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میڈیسن اسکوائر گارڈن کبھی بھی اس منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔ یہ بڑے فلمی ستاروں کی جگہ ہے، میرے جیسے اندور کے عام لڑکے کیلئے نہیں۔ لیکن بعض اوقات زندگی آپ کے خوابوں سے آگے نکل جاتی ہے۔