حرمین شریفین میں بارہ سال کے بچوں کو داخلے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
حرمین شریفین میں بارہ سال کے بچوں کو داخلے کی اجازت
حرمین شریفین میں بارہ سال کے بچوں کو داخلے کی اجازت

 

 

مدینہ منورہ: مسجد الحرام کے بعد اب مسجد نبوی میں بھی 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

العربیہ کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کی طرف سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے بھی مسجد نبوی میں اب موجود ہیں۔ مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت ملنے پر بچے بہت زیادہ خوش و خرم دکھائی دیتے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حکومت نے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے 12 سے 18 سال کے بچوں کو مسجد نبوی میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے‘۔

درایں اثنا وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’12 سے 18 سال کے بچوں کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کی شرط پر عمرہ کی کی اجازت دی گئی ہے‘۔ ’ڈیڑھ سال کے بعد اب بچے مسجد نبوی شریف میں دکھائی دے رہے ہیں‘

یاد رہے کہ وزارت صحت نے 30 جون کو 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا کی پہلی خوراک دینا شروع کی تھی۔