ہیلمیٹ جان کے ساتھ ساتھ اب جیب کی بھی حفاظت کرے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
ہیلمیٹ جان کے ساتھ ساتھ اب جیب کی بھی حفاظت کرے گا
ہیلمیٹ جان کے ساتھ ساتھ اب جیب کی بھی حفاظت کرے گا

 

 ہیلمیٹ کا کام اب تک لوگوں کو صرف سڑک حادثوں سے بچانا تھا۔ لیکن ہیلمٹ سے بہت سارے کام آسان ہو جائیں گے ۔ ہیلمیٹ کی نئی قسم حادثے سے حفاظت کے ساتھ ساتھ پیٹرول کا خرچ بھی بچائے گا اور کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو بھی آگاہ کرے گا۔ ساتھ ہی یہ ہیلمٹ ٹریفک کو بھی کنٹرول کرے گا۔

اشوکا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ وارانسی کےتین طلبا اشیش ترپاٹھی ، وپین اور سولیکھ نے مشترکہ طور پر سمارٹ ٹریفک ہیلمٹ تیار کیا ہے جو ٹریفک سگنل کی لائٹ سرخ ہونے پر گاڑی کو بند کر دیتا ہے اورسبز ہونے پرکار خود بخود اسٹارٹ ہو جاتی ہے ۔ جیسے ہی ٹریفک سگنل 50 میٹر کے فاصلے پر ہے یہ کام کرنا شروع کردیتا ہے۔ اس سے منسلک ٹرانسمیٹر حادثے کی صورت میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

طالب علم وپین نے بتایا کہ ہمارا پورا نظام ریڈیو فریکوینسی ٹرانسمیٹر پر کام کرتا ہے۔ اس سمارٹ ہیلمٹ ڈیوائس میں 2 ٹرانسمیٹر اور ایک ریسیورہے

علاقائی سائنس اور ٹیکنالوجی سنٹر گورکھپور کے سینئر سائنس افسرمہادیو پانڈے نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم ایجاد ہے۔ اس سے پٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ حادثات سے بھی بچا جا سکے گا ۔ یہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے