اولادنے ٹھکرایاتوبڑھاپے میں تھامااک دوجے کا ہاتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

کسی بھی عمرمیں دل مچل سکتاہے اور شادی کی بھی کوئی عمرنہیں۔ ایسی ہی ایک شادی پاکستان میں چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہے جس میں دولہا کی عمرچھیاسی سال تھی اور دلہن کی پینسٹھ سال۔ اس عمر میں بھی دونوں نے پسند کی شادی کی اور باقی زندگی ساتھ گزارنے کا عہد کیا۔

قصور(پاکستان) کے علاقے چونیاں میں اس جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی اور یہ خبرعوامی محفلوں سے ہوتی ہوئی میڈیا تک پہنچ گئی۔ چونیاں کے نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے شادی کی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان کی شادی کی تقریب میں رشتے داروں اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق عطر خان کے چار بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی 6 سال پہلے انتقال کرگئی تھی جب کہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا، اس کے 6 بچے ہیں۔ نوبیاہتا معمر جوڑے کا کہنا تھا کہ اولاد نے انہیں ٹھکرا دیا جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ (ایجنسی ان پٹ)