عبداللہ خاندان: تاریخ کے نشیب و فراز کے ساتھ گزری زندگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
عبداللہ خاندان: تاریخ کے نشیب و فراز کے ساتھ گزری زندگی
عبداللہ خاندان: تاریخ کے نشیب و فراز کے ساتھ گزری زندگی

 

 

آشا کھوسا،نئی دہلی

اسی کی دہائی کے موسم گرما میں سرینگر کے مرکزی شہر کی تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے، میں نے بہت سی بے چین مسلم خواتین سے ملاقات کی، جو اجنبیوں کو زبردستی ہلدی ، نمک اور سرسوں کے تیل کے ساتھ پکائے ہوئے چاول ’تہری‘ کھلا رہی تھیں۔ جو کہ شیر کشمیر کہلانے والے شیخ عبداللہ کے روبہ صحت ہونے کے لیے کی گئی دعا کے بعد ’’تبرک‘‘ کے طور پر تقسیم کر رہی تھیں۔

جی ہاں، یہی خاص بات تھی شیخ محمد عبداللہ کی جو ایک لمبے چوڑے سیاسی قد کے حامل تھے،وہ کشمیریوں کےلیے بہت اہم تھے۔ وہ سب کے بائب، باپ کہلاتے تھے۔ یہ ان کی شخصیت کا جادو تھا یا لاکھوں لوگوں کا خراج عقیدت تھا جنہیں انھوں نے قلم کی ضرب سے شدید غربت اور غذائی عدم تحفظ سے نکالا تھا۔

جموں و کشمیر میں شیخ عبداللہ کی زمینی اصلاحات ایک بے مثال قدم رہا ہے جو کہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔ پاکستان نے ابھی تک پرانے جاگیردارانہ نظام کو ختم نہیں کیا ہے اور بڑے زمیندار کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں۔ ایک نوجوان وزیر اعظم کےاقدام (جیسا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کووزیر اعظم کہا جاتا تھا) نے عبداللہ  لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا-

جب کہ زمیندار مسلمان اورہندودونوں تھے، کاشت کرنےوالے صرف مسلمان تھے۔ یہ واحد سماجی تبدیلی کسی مزاحمت یا خونریزی کے بغیر کرشماتی طور پر شیخ عبداللہ کے کوششوں سے انجام دی گئی ہے۔ اس کے تحت زمینداروں کو معاوضہ دینے کی بھی ضرورت نہیں پیش آئی۔

awazthevoice

شیخ عبداللہ مختلف رہنماوں کے ساتھ

وہ عبداللہ جن کی تین نسلوں نے موجودہ جمہوری نظام میں بھی جموں و کشمیر پر حکومت کی ہے، وہ بہت خاکسار تھے۔ شیخ عبداللہ 5 دسمبر 1905 کو سری نگر کے مضافات میں واقع گاؤں سورہ  میں پیدا ہونے والے اپنے باپ کی آخری اولاد تھے۔ ان کے والد شال کے تاجر تھے۔ انہوں نے ایک مقامی مکتب میں اپنی تعلیم شروع کی اور پھر ہر روز میلوں پیدل چل کر ویچارناگ کے ایک ایسے اسکول میں جانے کا انتخاب کیا جو اس کے گھر سے بہت دور تھا۔ لاہور (پنجاب یونیورسٹی) سے ان کی گریجویشن اور بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے ایم ایس سی (کیمسٹری) کی۔ پھران کے سیاسی افکار کی تشکیل ہوئی۔

گھر واپسی کے بعد نوجوان اور متحرک عبداللہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کےخواہاں تھے۔ اس وقت "ریڈنگ روم" کے نام سے ایک خفیہ گروپ تھا، جو ایک چھپے سیاسی مزاحمتی گروپ کو بہت کم پڑھے لکھے کشمیری نوجوانوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف قائم کیا تھا، جو کانگریس کے تجربہ کار رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ کے والد تھے۔

اس وقت مہاراجہ کی طرف سے سیاسی سرگرمیوں یا لوگوں کو جمع کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور پھر بھی یہ نوجوان خاموشی سے ملتے تھے اور لوگوں کو غیر منصفانہ جاگیردارانہ نظام سے نکالنے کے طریقوں پر بات کرتے تھے۔

تاہم عبداللہ کو ایک مقامی امیر آدمی کے گھر "فتح کدل ریڈنگ روم" قائم کرنے کی سرکاری اجازت مل گئی اور یہ اس کا پیش خیمہ بن گیا جو آج جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی ہے جس کی قیادت ان کے بیٹے فاروق عبداللہ اور پوتے عمر عبداللہ کررہے ہیں۔

awazthevoice

فاروق عبداللہ اپنی اہلیہ کے ساتھ

انہوں نے سب سے پہلے 1932 میں مسلم کانفرنس کے قیام کا اعلان کیا۔ جواہرلال نہرو جیسے قومی لیڈروں سےشیخ عبداللہ کے روابط تھے بلکہ وہ ان سے جذباتی طور پر وابستہ بھی تھے۔ جس کے بعد جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا وجود عمل میں آیا۔

ایک نوجوان اور روشن آدمی عبداللہ کو مائیکل ہیری نیڈو نے اپنی بیٹی بیگم اکبر جہاں کے دولہا کے طور پر پسند کیا۔ دونوں کی شادی 1933 میں ہوئی تھی۔ اکبر جہاں کی والدہ ایک کشمیری مسلمان اور والد اپنے سلوواکی تھے۔

برطانوی نسب کے ساتھ وہ تعلیم یافتہ تھیں اور خواتین کے حقوق پر یقین رکھتی تھیں جب کہ ساتھ ہی وہ ایک دیندار مسلمان تھیں۔ ان کا جوڑا بہترین تھا۔ اکبر جہاں نے خواتین میں تعلیم کو متعارف کرانے کی ذمہ داری اٹھائی اور وہ ایک آزاد خیال چہرہ بن گئے جس کی تقلید لوگوں نے کی۔ نیڈوس خاندان سری نگر اور گلمرگ میں اپنے ہوٹلوں کے ذریعے وادی میں اپنی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ زیادہ تر ارکان بیرون ملک جا چکے ہیں۔

اس جوڑے کے پانچ بچے ہیں جن میں سے فاروق عبداللہ دنیا بھر میں سب سے مشہور ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی خالدہ شاہ کی شادی غلام نبی شاہ سے ہوئی تھی، جنہوں نے اپنی موت سے عین قبل فاروق کو اپنے جانشین کے طور پر منتخب کرنے پر سرپرست کے خلاف رنجش کا اظہار کیا تھا۔ شاہ نے بعد میں کانگریس پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے اور 1984 میں فاروق عبداللہ کی حکومت کو گرا کر اور چند سالوں کے لیے وزیر اعلیٰ بن کر بدلہ لیا تھا۔ خالدہ کا بیٹا مظفر بیگ کشمیر کی سیاست کے سیاسی دائرے میں کہیں موجود ہے۔ان کی دوسری بیٹی ثریا متو ماہر تعلیم بن گئی ہیں اور ان کا خاندان سیاست سے دور ہے۔

ان کے دوسرے بیٹے طارق اور سب سے چھوٹے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال اکلوتے رہ گئے ہیں۔ جب کہ طارق عبداللہ اکیلے تھے، ڈاکٹر کمال، اپنے بھائی کے ساتھ سیاست میں رہے اور شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں میڈیکل پریکٹیشنر کے طور پر لوگوں کی خدمت بھی کرتے رہے۔

فاروق عبداللہ لندن سے واپس آئے تھے جہاں وہ اپنی بیوی مولی، ایک انگریز خاتون اور چار بچوں کے ساتھ رہتے تھے اور اس وقت تک کام کرتے رہے جب تک ان کے والد بستر مرگ پر تھے۔ شیخ عبداللہ  نے فاروق عبداللہ کو اپنا جانشین منتخب کیا، ستم ظریفی یہ ہے کہ اس بادشاہ کی طرح جس کی حکومت کی اس نے مخالفت کی تھی۔ فاروق عبداللہ نے 1982 میں اپنے والد کی وفات کے بعد وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ 

جہاں شیخ عبداللہ کو شعوری طور پر اپنی پارٹی مسلم کانفرنس سے نیشنل کانفرنس میں تبدیل کر کے سیکولر مینٹل بنانا پڑا، فاروق بدلتے وقت اور جامع طرز زندگی کی زندہ مثال تھے۔ ان کی اہلیہ مولی رومن کیتھولک ہیں، ان کی دوسری بیٹی حنا کی شادی جنوبی افریقی نسل کے عیسائی سے ہوئی ہے جب کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد سارہ عبداللہ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کی بیوی ہے۔ صفیہ، بہنوں میں سب سے بڑی کشمیر میں رہتی ہے اور اس کی شادی ایک مقامی ٹیکنوکریٹ سے ہوئی ہے۔

عمرعبداللہ جموں و کشمیر کے سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ بنے۔ اپنی بیوی پائل ناتھ سے دو بیٹوں کے باپ، جو کہ اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر تھے اور پی ایم اپنے جونیئر وزیر سے بہت پیارکرتے تھے۔

شیخ عبداللہ کی سیاسی زندگی ہنگامہ آرائی سے بھری ہوئی تھی کیونکہ یہ ایسے وقت میں سامنے آرہی تھی جب کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ایک نوجوان رہنما کے طور پر جس نے بہت سے غیر معمولی تحریکیں شروع کیں اور لوگوں کو جبر کے خلاف متحرک کیا اور ایک سیکولر اور وسیع النظر شخصیت کے طور پر تیار ہوئے۔ انہوں نے ایم اے جناح کے دو قومی نظریہ کو مسترد کر دیا جو کہ مسلم اکثریتی ریاست میں نئے پاکستان کا حصہ بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔

اکتوبر 1947 میں جب پاکستان نے قبائلیوں کو فوج کے بھیس میں کشمیر پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا تو شیخ عبداللہ نے مردوں اور عورتوں دونوں پر مشتمل ایک خود دفاعی فورس بنانے کے لیے لوگوں کو متحرک کیا۔ لکڑی کی بندوقوں اور لاٹھیوں کے ساتھ فورس سری نگر کی گلیوں میں مارچ کیا تاکہ عوام میں اعتماد پیدا کیا جا سکے۔

عبداللہ اور دیگر نے اس طرح وادی میں اپنی تاریخ کے سب سے مشکل لمحات میں کشمیری قوم پرستی کا احساس پیدا کیا۔  ہندوستان کے ساتھ الحاق کے دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد، مہاراجہ ہری سنگھ کو کشمیر سے نکال دیا گیا اور شیخ محمد عبداللہ کو ہنگامی حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

انہوں نے دستور ساز اسمبلی کی بھی صدارت کی جس نے جموں و کشمیر کے ختم شدہ آئین کا مسودہ تیار کیا۔ شیخ نے زمینداری کو ختم کر دیا اور زمین کاشتکاروں کو منتقل کر دی ۔ یہ وہ واحد انقلابی قدم تھا جس نے کشمیری مسلمانوں کی زندگیاں بدل دیں۔ تعجب کی بات نہیں کہ انہیں بائب کہا گیا اورانہیں شیر کشمیر کا خطاب دیا گیا۔ کشمیر کا پریمیئر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور زرعی یونیورسٹی ان کے نام سے منسوب ہے۔

awazthevoice

عمر عبداللہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ

عبداللہ خاندان سات دہائیوں سے کشمیر کے سیاسی اور سماجی افق پر بڑے پیمانے پر پھیلا ہوے ہے۔ تاہم، یہ ہمیشہ ان کے لیے سازگار صورتحال نہیں تھی۔ عبداللہ خاندان کشمیر میں پاکستان کی سازشوں اور چالوں کا شکار ہوا جب اس پر اسلام آباد کے ساتھ گٹھ جوڑ کی سازش کا حصہ ہونے کا شبہ تھا اور پہلے ان کی حکومت کو نکال دیا گیا اور پھر 1953 میں ان پر ایک سازش کا الزام لگا کر نظر بند کر دیا گیا۔ 1964 میں  نہرو نے انہیں اپنا سفیر بنا کر پاکستان بھیجا تاکہ وہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کے لیے جنرل ایوب خان سے بات کریں۔ وہ تاریخ کا رخ موڑ سکتے تھے کیونکہ ان کا دورہ کارآمد ثابت ہو رہا تھا۔ تاہم، تقدیر کا منصوبہ مختلف تھا۔ جب وہ پی او کے میں تھے، نہرو کی موت ہوگئی اور انہیں واپس آنا پڑا۔

شیخ عبداللہ دہلی کی نظروں میں اس وقت تک مشتبہ رہے جب تک کہ اندرا گاندھی نے عبداللہ کے ساتھ مفاہمت کے لیے کام نہیں کیا۔ تب تک کشمیر کے علیحدگی پسند حلقوں کا مزاج بھی 1971 کی جنگ میں پاکستان کی شکست سے بدل چکا تھا۔ شیخ ایک بڑے ہالے اور لوگوں کی زیادہ حمایت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے۔

تعجب کی بات نہیں کہ جب ان کا انتقال ہوا تو انسانیت کا ایک سمندر سڑکوں پر اپنے بائب کی موت کا ماتم کر رہا تھا۔ وہ نسلیں جو بعد میں آئیں اور آس پاس کی دولت اور ڈھیر ساری خوراک میں پرورش پائیں، انہیں اندازہ نہیں ہے کہ کشمیر کے شیر نے لوگوں کے لیے کیا کیا تھا۔

شیخ عبداللہ ڈل جھیل کے کنارے حضرت بل کے مزار کے قریب دفن ہیں۔ ان کی پارٹی کو ایک اور وجودی خطرے کا سامنا ہے جب جموں و کشمیر کی حیثیت بدل رہی ہے اور یہ ہندوستان کے ڈومین کا مساوی حصہ بن رہی ہے۔ اس کے ارد گرد تنازعات کے باوجود، عبداللہ آج بھی جموں و کشمیر کا پہلا خاندان بنے ہوئے ہیں۔