سعودی عرب: 40 فیصد مرد کراتے ہیں کاسمیٹک سرجری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2023
سعودی عرب: 40 فیصد مرد کراتے ہیں کاسمیٹک سرجری
سعودی عرب: 40 فیصد مرد کراتے ہیں کاسمیٹک سرجری

 

 ریاض: جی ہاں! دنیا کے ساتھ اب سعودی عرب بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے۔ معاشرہ کروٹ لے رہا ہے اور دنیا کو اس بات کا احاس کراچکا ہے کہ سعودی عرب اب دقیانوسی سوچ کی مثال نہیں بنے گا ۔ اس کا ایک نمونہ سعودی مردوں نے دیا ہے جنہوں نے حسن کو سنوارنے میں بڑی تیزی دکھائی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ دراصل جلدی امراض اور لیزر طریقہ علاج کے ماہر ڈاکٹراحمد العیسی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کاسمیٹکس سرجری کرانے والوں میں مردوں کا تناسب 40 فیصد ہے۔ اخبار24 کے مطابق ڈاکٹر العیسی نے الخبر میں ’کاسمیٹک سرجری، حقیقت وتصور‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل کاسمیٹک سرجری کے رجحان میں کافی اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ اس میدان میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  بعض کیسز ایسے ہیں جن کا علاج تاحال طب میں دریافت نہیں ہوا جن میں چہرے کے مسام، سیاہ حلقے، زیرجلد چربی کی تہہ کا جمع ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی بعض انواع کی کریمیں اور کاسمیٹکس کے مختلف آلات سائنسی تجرباتی مراحل سے نہیں گزرے۔ ڈاکٹر عیسی نے سوشل میڈیا پر فروخت کی جانے والی بعض کاسمیٹک کی مصنوعات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان اشیا سے دور رہا جائے کیونکہ وہ لائسنس یافتہ نہیں ہوتی۔