مغرب میں اردوکی اشاعت کے لئےکوشاں صدف مرزا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2021
مغرب میں اردوکی اشاعت کے لئےکوشاں صدف مرزا
مغرب میں اردوکی اشاعت کے لئےکوشاں صدف مرزا

 

 

انقرہ: مغربی ممالک میں اردوزبان کے فروغ واشاعت کے لئے کئی لوگ کام کر رہے ہیں،انھیں میں محترمہ صدف مرزابھی شامل ہیں،جن کا کہنا ہے کہ جدیدٹکنالوجی کا سہارا لے کر یوروپ والوں کو اردو زبان سکھائی جاسکتی ہے۔

صدف مرزا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ وہ گزشتہ تیس سال سے ڈنمارک میں آباد ہیں اور وہ اردو زبان کی ترویج اور فروغ کے لیے نہ صرف ڈنمارک میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہیں۔

وہ ایک مصنفہ، شاعرہ، محقق، مترجم اور براڈ کاسٹرہیں۔ گزشتہ دنوں انھوں نے انقرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لیٹرز کے شعبہ اردو کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن کی دعوت پر شعبے کا دورہ کیا۔

صدف مرزا نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو اردو زبان سیکھنے کے بارے میں پیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے اور طلبا کو اردو سیکھنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جدید ٹیکنولوجی سے حل کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اُن کے اِس خطاب کو طلبا نے بے حد پسند کیا اور صدف مرزا کو شکریہ ادا کیا۔ بعد میں فیکلٹی کے ڈین کے آفس میں فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر لیونت قایا پنار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اردو زبان کو ترکی میں فروغ دینے اور مختلف منصوبوں کو شروع کرنے پر بات چیت کی گی۔

صدف مرزا نے کہا کہ وہ گزشتہ تیس سال سے ڈنمارک میں آباد ہیں اور اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے نہ صرف ڈنمارک میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ وہ دس برس تک ڈنمارک میں تعلیم و تدریس سے وابستہ رہیں۔ آج کل مکمل طور پر تصنیف و تالیف سے منسلک ہیں۔