رویت الآزاد: فری لانسنگ کو بنایا کشمیری معیشت کی صحت مندی کا نسخہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-12-2022
رویت الآزاد: فری لانسنگ کو بنایا کشمیری معیشت کی صحت مندی کا نسخہ
رویت الآزاد: فری لانسنگ کو بنایا کشمیری معیشت کی صحت مندی کا نسخہ

 

 

نکول شیوانی / نئی دہلی

یہ سری نگر کا ایک گھر ہے۔ جہاں کے ایک کمرے میں مدھم روشنی ہے۔اسی کمرے میں ایک کشمیری نوجوان رویت الآزاد ایک عالمی کلائنٹ کے لیے ایک پروجیکٹ مکمل کر رہا ہے۔ وہ نوجوان ایک ڈیکسٹاپ کے سامنے بیٹھا ہے اور کی بورڈ اورکمپیوٹر کے ماوس کی مدد سے ایک ایسے ڈیزائن کو حتمی شکل دے رہا ہے، جس کی مطلوبہ کلائنٹ کو ضرورت ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رویت الآزادایک گرافک ڈیزائنر ہیں۔وہ ایک نئے رجحان کے علمبرداروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے وادی کشمیر کے نوجوان پیشہ ور افراد کے تصور کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ رویت الآزاد 500 سے زیادہ کلائنٹس کے ساتھ کشمیر میں گیگ یا فری لانس اکانومی کا نمایاں چہرہ  بن گئے ہیں۔

رویت الآزاد بتاتے ہیں کہ فری لانسنگ وادی کشمیر کے لوگوں کے لیے بالکل نیا تصور ہے۔ پہلےیہاں کے لوگ نہیں جانتے تھے کہ فری لانسنگ کیا ہے۔ تاہم میں نے اس تصور کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 'گھر سے کام'، 'ریموٹ ورک' اور 'فری لانسنگ' جیسی اصطلاحات نوجوان کشمیری کارکنوں کے ذہنوں میں آنے سے بہت پہلے رویت الآزاد ایک فری لانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کر چکے تھے۔

awazthevoice

گھر کا کمرہ بنا دفتر

وہ بتاتے ہیں کہ میں نے 2012 میں کسی بھی تنظیم کے ساتھ کل وقتی معاہدہ کیے بغیر شروعات کی۔ لوگوں نے مجھے عجیب و غریب شکل دی جب میں نے انہیں بتایا کہ میں ایک فری لانس ہوں۔ رویت الآزاد نے دسویں جماعت تک جاتے جاتے اپنی تعلیم ترک کردی اور گرافک و ویب ڈیزائننگ کا آن لائن کورسز کیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ کتابوں سے زیادہGizmos  نے انہیں متاثر کیا۔

رویت الآزاد نے اپنے دادا کی حوصلہ افزائی سےفری لانس کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کا منصوبہ شروع کیا۔ان کے دادا نے ان کی جدوجہد کے ابتدائی سالوں میں ان کا ہاتھ بٹایا تھا۔ رویت الآزاد کہتے ہیں کہ میرے دادا میری تحریک ہیں۔ میں ہمیشہ اس کے نقش قدم پر چلتا رہا۔ انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ بنوں جو بننا چاہتا ہوں۔

awazthevoice

اپنے دادا کے ساتھ رویت الآزاد

اس کے بعد انہوں نے دھیر ے دھیرے اس میدان میں اپنی جگہ بنانی شروع کردی۔ وہ اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ میں اپنے کام میں اچھا تھا۔ کلائنٹس نے اسے پسند کیا اور بات پھیل گئی۔ اس کے بعد میں مزید دوستوں اور نوجوانوں کو اس جانب سے متوجہ شروع کردیا۔ رویت الآزاد کہتے ہیں کہ یہاں بے روزگاری بہت ہے۔نوجوان جب ڈگری کورس کرتے ہیں تو مایوس ہو جاتے ہیں اور پھر نوکریوں کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ میں نے دستیاب امکانات کو دیکھنے کے بعد وادی میں مقامی نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ وبائی مرض نےآخر کار چیزوں کا رخ موڑ دیا۔لوگ فری لانسنگ کے خیال کو سمجھنے لگے ہیں۔ رویت الآزاد نے اپنی حکمت عملیوں کو تبدیل کرنے والی کمپنیوں کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ معیشتوں کے سکڑنے کے ساتھ انہوں نے فری لانسنگ کی دنیا میں گہرائی تک رسائی حاصل کی اور اپنے ساتھیوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی۔

آج وہ آن لائن کورسز کرتے ہیں، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو نئی مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔  ڈگری مدد نہیں کرتی۔ کورسز دریافت کریں۔ ایک مقام حاصل کریں اور اس میں سبقت حاصل کریں۔ رویت الآزاد کہتے ہیں کہ انہوں نے 200 سے زیادہ نوجوانوں کو کامیاب پیشہ ور بننے کے لیے تربیت دی ہے، جن میں سے اکثر فری لانسرز کے طور پر اچھا کام کر رہے ہیں۔

awazthevoice

کام ہی پوجا ہے، کبھی بھی کہیں بھی

 رویت الآزاد  نہ صرف ایک کامیاب پروفیشنل بننا چاہتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو اپنی پسند کے شعبے میں آگے بڑھنے اور انہیں ان کے ہدف تک پہنچنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومتیں اپنی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نوجوان کامیابی کے ساتھ ایک راستہ منتخب کریں اور اسے پیشہ ورانہ  شکل دیں، جبھی ممکن ہے کہ وہ اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔