رمضان:سعودی شہریوں کی روایت ’النقصہ‘جو ہندوستان میں بھی جاری ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2021
ایک عرب،اپنے پڑوسی کے گھر افطارپہنچاتے ہوئے
ایک عرب،اپنے پڑوسی کے گھر افطارپہنچاتے ہوئے

 

 

رمضان کے دوران سعودی عرب کے شہر الاحساء کے شہری صدیوں سے ایک منفرد روایت پر عمل پر کرتے آرہے ہیں۔ اس روایت کو جدید دور کے جدید تقاضے بھی بدل نہ سکے اور یہ روایت رمضان میں افطار سے قبل روزے داروں کا اپنی افطاری میں سے پڑوسیوں کے گھر لازمی کچھ بھیجنے کا عمل ہے۔

اس روایت کو مقامی سطح پر ’النقصہ‘ کہا جاتا ہے جو الاحساء کی پہچان بن چکی ہے۔ اس روایت کے تحت الاحساء کے روزے دار اپنے افطار میں سے تھوڑا سامان پڑوسیوں کے گھر لازمی بھیجتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الاحساء کے ایک شہری نے کہا کہ النقصہ کا مطلب ہے کہ روزہ دار اپنی افطاری سے تھوڑا سامان الگ کرے اور اپنے پڑوسیوں تک ضرور پہنچاتے ہیں۔

شہری کے مطابق الاحساء کے روزے دار اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ افطاری کا سامان بانٹنے میں روزہ داروں میں مقابلہ ہے۔

واضح ہوکہ یہ روایت ہندوستان میں بھی جاری ہے۔ عموماًلوگ اپنے دوستوں ،تشہ داروں اور پڑوسیوں کے گھرافطار بھیجتے ہیں۔ حالانکہ اسے روزبھیجنالازمی نہیں سمجھا جاتا۔ (ان پٹ ایجنسی)