نئی دلی :رمضان 2026 میں روزے کے اوقات دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف ہوں گے اور کہیں دن طویل ہوں گے تو کہیں نسبتاً مختصر۔ جغرافیائی محل وقوع اور عرض البلد کے فرق کی وجہ سے ہر ملک میں روزے کا دورانیہ الگ ہوتا ہے۔رمضان 2026 کا آغاز موسم سرما کے اختتام اور بہار کے آغاز میں ہو رہا ہے اس لیے زیادہ تر ممالک میں روزے معتدل رہیں گے۔
مختصر روزے
عرب دنیا کے بیشتر حصوں میں روزہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے کا ہوگا جو حالیہ برسوں کے مقابلے میں آسان سمجھا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے مہینہ آگے بڑھے گا چند منٹ کا اضافہ بھی ہوتا جائے گا۔ مثال کے طور پر مصر میں قاہرہ کے اندر روزے کا وقت تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ سے شروع ہوگا اور مہینے کے آخر تک قریب 13 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔ سردیوں کا موسم بھی جسمانی طور پر روزہ رکھنے کو نسبتاً آسان بنائے گا۔ خلیجی ممالک جیسے سعودی عرب متحدہ عرب امارات قطر کویت بحرین اور عمان میں بھی یہی صورت حال رہے گی۔ ان ممالک میں روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان ہوگا اور مختلف شہروں میں معمولی سا فرق دیکھنے میں آئے گا۔ شام لبنان اور عراق میں بھی روزے کے اوقات اسی انداز سے بڑھیں گے۔ شمالی افریقہ کے ممالک جیسے مراکش الجزائر اور تیونس میں غروب آفتاب کے مقامی اوقات کی وجہ سے معمولی فرق ہو سکتا ہے لیکن مجموعی دورانیہ اسی حد میں رہے گا۔
خط استوا کے قریب ممالک میں ہوتے ہیں جہاں دن اور رات تقریباً برابر رہتے ہیں۔ ان علاقوں میں روزہ عموماً 12 گھنٹے کے قریب ہوتا ہے اور مہینے بھر میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔عرب ممالک میں اوسطاً روزہ تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ سے شروع ہو کر اختتام پر قریب 13 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے۔ امریکہ کے شمالی حصوں اور یورپ میں یہ وقت اس سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں نسبتاً کم رہتا ہے۔
یوں رمضان 2026 میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو کہیں طویل دنوں کے ساتھ روزہ رکھنا ہوگا اور کہیں نسبتاً مختصر دنوں کے ساتھ لیکن مجموعی طور پر یہ مہینہ موسم اور اوقات کے لحاظ سے متوازن رہے گا۔
برطانیہ کے قدیم ترین شاہی محل ونٹ سر قیصر میں تاریخی دعوت افطار کا اہتمام#Ramazan #Ramadan #Ramazan2025 #windsorCastle#Ramzanlondon pic.twitter.com/ybNHKvHkBE
— Awaz-The Voice URDU اردو (@AwazTheVoiceUrd) March 4, 2025
طویل روزے
فرق زیادہ واضح شمالی علاقوں میں ہوتا ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں روزہ تقریباً ساڑھے 12 گھنٹے سے شروع ہو کر مارچ کے آغاز تک 13 گھنٹے یا اس سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔یورپ کے ممالک جیسے برطانیہ جرمنی اور اسکنڈے نیویا میں زیادہ عرض بلد کی وجہ سے دن لمبے ہوتے ہیں اس لیے وہاں روزے مشرق وسطیٰ کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوتے ہیں اگرچہ 2026 میں یہ حد سے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔
گزشتہ برسوں میں شمالی روس گرین لینڈ اور آئس لینڈ جیسے علاقوں میں مسلمانوں کو 16 گھنٹے سے بھی زیادہ روزے رکھنے پڑے ہیں یا بعض اوقات دن بہت مختصر ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں بہت سے لوگ قریبی معتدل شہر کے اوقات یا مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق روزہ رکھتے ہیں۔
مجموعی طور پر رمضان 2026 دنیا کے زیادہ تر حصوں میں متوازن تجربہ فراہم کرے گا۔ عرب ممالک میں دن کے معتدل اوقات اور ہلکے موسم کی وجہ سے روزہ رکھنا جسمانی طور پر نسبتاً آسان رہے گا۔
اللهمَّ ارْحمْنا إذا أتانا اليقينُ, وعَرِقَ مِنَّا الجَبينُ, وكَثُرَ مِنَّا الأنينُ.
— sardarabdulqadirkhan (@QadirKh27770472) January 28, 2026
اللهمَّ ارْحمْنا إذا يَئِسَ مِنَّا الطبيبُ, وبكَى علينا الحبيبُ, وتخلَّى عنَّا القَريبُّ.
اللهمَّ ارْحمْنا إذا اشتدَّتْ علينا السَّكَرَاتُ, وتوالَتْ علينا الحَسَرَاتُ وفاضَتِ العَبَرَاتُ pic.twitter.com/EnpEdfWQKe
کیوں ہوتا ہے روزے کے اوقات میں فرق
بنیادی طور پر جغرافیے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جو ممالک خط استوا کے قریب ہیں وہاں سال بھر دن کی روشنی تقریباً یکساں رہتی ہے۔ جبکہ جو علاقے شمال یا جنوب کی طرف زیادہ دور ہیں وہاں موسموں کے ساتھ دن اور رات کی مدت میں واضح فرق آتا ہے۔ اسی لیے ہر ملک میں رمضان کے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔