اویسی کا کورونا پیکج : ہیلپ لائن اور آکسیجن بینک کا قیام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
میدان میں اترے اویسی
میدان میں اترے اویسی

 

 

حیدرآباد ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے آج حیدر آباد کےلئے ’کووڈ ہیلپ لائن‘اور آکسیجن بینک کا آغاز کیاہے ۔ راحت کے پیکج کے تحت مریضوں کو آن لائن علاج مہیا کیا جائے گا۔ضرورت مند مریضوں کو میڈیکل کٹ مہیا کی جائے گی۔ ہیلپ لائن میں ہر وقت بیس آپریٹرز کالز وصول کرنے میں مصروف رہیں گی۔ آکسیجن بینک میں دوسو بڑے آکسیجن سلنڈر اور پچاس چھوٹے سلنڈر شامل ہیں۔جن کا علاج گھر پر چل رہا ہے وہ بینک سے سلنڈر حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کاموں کےلئے آغا پورہ کے ایک فنکشن کارنر کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ جس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ پچیس ڈاکٹرز کووڈ سینٹرز پر دستیاب رہیں گے۔ صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک مریضوں کو دیکھیں گے۔ کورونا پیکج کے پہلے مرحلہ کی لاگت ایک کروڑ چالیس لاکھ ہوگی۔