حجاب ایک ،اندازاَنیک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2022
حجاب ایک ،اندازاَنیک
حجاب ایک ،اندازاَنیک

 



 

غوث سیوانی،نئی دہلی

حجاب عربی زبان کا لفظ ہے.اس کا مطلب ہے کور، لپیٹ، پردہ۔ اس کی مختلف اقسام ہیں اور دنیا کے الگ الگ ملکوں میں اس کی الگ الگ اقسام رائج ہیں۔ ملک،تہذیب ، موسم اورحالات کے تحت حجاب کا ڈیزائن مختلف ہوتاہے۔ یہی سبب ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں حجاب کی مختلف قسمیں رائج ہیں۔ذیل میں ہم مختلف قسم کے حجابات کے بارے میں بتارہے ہیں جو دنیا کے الگ الگ خطوں میں رائج ہیں۔

عبایا عباية

awaz

یہ اسلامی لباس مکمل لمبائی لئے ہوتاہے۔یہ چغے کی طرح بیرونی لباس ہےجو سرسے پائوں تک بدن کوڈھانپتا ہے۔ اس میں عام طور پر ہیڈ اسکارف بھی شامل ہوتا اوردستانے ونقاب کے ساتھ پہنا جاتا ہے۔سعودی عرب میں اس کا زیادہ رواج ہے۔

الامیرہ

awaz

عراقی اسکول گرلس پہنتی ہیں۔ یہ دو ٹکڑوں میں تقسیم پردہ ہے۔ اس کے ساتھ فٹنگ ٹوپی بھی ہوتی ہے، جو عام طور پر روئی یا کسی نرم چیز سے بنی ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ٹیوب نما اسکارف ہوتا ہے۔

بشیہ ،حجاب البوشية

awaz

ایک پردہ جو ماتھے پر بندھا ہوتا ہے اور پورے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے گرتا ہے لیکن آنکھوں کے لیے کوئی کٹ آؤٹ نہیں ہوتا ہے۔یہ مشرق وسطی اور خلیج فارس کے علاقوں میں رائج ہے۔

بخنوق

awaz

یہ حجاب پورے بدن کا نہیں ہوتا بلکہ صرف سینہ تک آتا ہے۔ بعض اوقات اسے "عامرہ حجاب" کہا جاتا ہے اگر اس کے کنارے پر کڑھائی ہو۔

بتولا برقع

awaz

یہ قدیم اسٹائل کا پردہ ہے۔ خواتین اسے متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور جنوبی ایران کے عربوں میں پہنتی ہیں۔ یہ روایت نئی نسلوں میں تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ 50 سے زائد عمر کی خواتین، اور دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو اب بھی انہیں پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

برقع:

awaz

جوقدیم چیچنیا اور ازبکستان میں پہنا جاتا تھا پھرافغانستان منتقل ہوا۔ یہ روایتی وسطی ایشیائی طرز کا بیرونی لباس ہےجو پورے جسم کو ڈھانپتا ہے اور چہرے پر ایک جالی ہوتی ہے جس سے عورت دیکھتی ہے۔

چادر

awaz

ایک قسم کا حجاب ہے۔ یہ ایک ایرانی روایتی بیرونی لباس ہے جوسر اور جسم کو ڈھانپتا ہے اور کپڑے کا ایک مکمل لمبا نیم دائرہ ہے جو زمین تک آتا ہے۔

الیچک

awaz

سفید پگڑی والاروایتی حجاب ہے جسےکرغیز خواتین پہنتی ہیں، جو فی الحال خاص مواقع کے لیے مخصوص ہے۔

جلباب

awaz

جلباب بھی حجاب کی ہی ایک قسم ہے۔ قرآن کےسورۃ الاحزاب، آیت نمبر59میں حجاب کے لئے جلباب کا لفظ استعمال ہواہے۔انڈونیشیا میں، جلباب کا استعمال ہوتا ہے اور وہ اس سے مراد لیتے ہیں’’سر ڈھانپنا‘‘۔ جلباب بیرونی لباس کی ایک قسم ہےجو لمبے رین کوٹ یا ٹرینچ کوٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

کالپاک

awaz

حجاب کی ہی ایک قسم ہے جوقازقستان، قراقل اور کرغزستان میں غیر شادی شدہ عورتوں کا روایتی لباس ہے۔تاتاری مسلم خواتین میں یہ لباس عام ہے۔ کیلاگھائی: آذربائیجانی خواتین کی ایک روایتی پوشاک ہے۔یہ بھی بدن کو اچھی طرح ڈھکتاہے۔