حیدرآباد میں ذائقہ دار آئس کریم کا نیا شوق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
معظم جاہی مارکیٹ کی خوش ذائقہ آئس کریم
معظم جاہی مارکیٹ کی خوش ذائقہ آئس کریم

 

 رتناچوٹرانی/حیدرآباد

جب ہم گرمیوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم دو چیزوں - گرمی اور اس سے کیسے بچا جائے، یہ سوچتے ہیں۔ چیپوٹل یا چارکول آئس کریم بیرون ممالک میں اشتعال اور غصہ ہوسکتا ہے، لیکن جیسا کہ گرمیوں کے دوران ہم ہندوستانی چاہتے ہیں وہ پر سکون انداز میں گذرے، اور پسندیدہ ،خوب جمی ہوئی سرد آئس کریم کے علاوہ کچھ بھی ذہن میں نہیں آتا ہے۔

ٹھنڈے تازہ پھلوں سے تیار پاپسکل یا اسکوپ آئس کریم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ملک کے ہر حصے میں ان کے برانڈ مل سکتے ہیں، تاہم حیدرآباد میں آئس کریم کا اپنا حصہ ہے اور یہاں کی سب سے زیادہ کلاسک ’فیمس آئس کریم‘ ہے۔ 85 سال پرانی یہ آئس کریم آپ کو کبھی مایوس نہیں کرتی جب آپ کو ٹھنڈا کرنے کی بات آتی ہے۔ اور کیاچا ہئے؟ ان کے پاس مختلف اقسام کے تازہ اور اصلی پھلوں سے تیار انتہائی ذائقہ دار حیرت انگیز آئس کریم اور پھلوں سے تیارسنڈائس(پھل،میوہ جات، شربت، وہیپڈ کریم جیسی اشیا سے تیار آئس کریم کی ایک ڈش) جسے عرف عام میں فروٹ سلاد بھی کہتے ہیں، دستیاب ہیں۔اس کے بعد آپ کے پاس یہ متبادل ہے کہ آپ موسمی آئس کریم کا لطف 40روپے والے اسکوپ سے لے سکتے ہیں یا ہاتھوں اور تازہ پھلوں سے تیار ایک لیٹر والا 180روپے میں تیار آئس کریم کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

یہ آئس کریم نہ صرف آپ کو ٹھنڈا کرے گی بلکہ آپ کی قوت و توانائی کی سطح کو بھی بہتر بنائے گی اور ساتھ ہی حیدرآباد کی نسلوں کو اپنی شام اور سیرو تفریح کو دوبالا کرنے والے اس معتبر’کشش‘ کو دیکھتے ہوئے آپ کی توائی کی سطح کو اور بھی سیراب کرے گی۔ تاریخ کے مطابق حیدرآباد کے قلب میں واقع یہ چھوٹی سی دکان نوجوان اور بزرگ دونوں کے لئے ایک پناہ گاہ ہے اور گرمیوں کے دوران آپ کو پودوں اور دودھ سے تیار غذائی اجزاء کا مرکب دینے کے لئے وقف ہے۔

آئس کریم کی دکان انتہائی بھیڑ بھاڑ والے معظم جاہی مارکیٹ میں واقع ہے جو 1935 میں تعمیر کی گئی تھی اور حال ہی میں اس کی تجدید کی گئی ہے۔ نظام کے دوسرے صاحبزادے شہزادہ معظم جاہ بہادر کے نام پر اس آرکیڈ کوترکی یا مصرکے بازاروں کی خطوط پر تعمیر کیا گیا تھا۔ ایک اعشاریہ سات سات ایکڑ کے رقبہ میں پھیلے ہوئے عظیم الشان پتھر کی یہ ساخت اب جی ایچ ایم سی(گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) کی ملکیت ہے۔ اس بازار کی حدود میں 100سے زائد قوام، عطر اور فاسٹ فوڈ کی دکانیں ہیں لیکن اس مارکیٹ کی سب سے زیادہ مشہور آئس کریم کی آؤٹ لیٹ ہے۔

ice cream hydrabad

 رنگ برنگی اور ذائقہ دار آئس کریموں کی بہار

اگرچہ اس جگہ پر کوئی گنجائش نہیں،تاہم اس میں گارڈن چیئراور ٹیبل ہیں جو گرمیوں میں سکون پہنچاتی ہیں اور یہ ماحول آئس کریم کے ذائقہ کا کا لطف لیتے ہوئے کھلی ہوا سے اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ مذکورہ مشہور آئس کریم کا آغاز عبد الحلیم نے کیا تھا اور اس کے بعد آنے والی ان کی تین نسلوں کے بعد اس دکان کو موجودہ وقت میں محمد حسام الدین چلا رہے ہیں۔ حسام الدین نے دعویٰ کیا کہ تقریباً ایک ہزار لیٹر آئس کریم کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے آج اس میں تھوڑی تکنیک کو جوڑا کیا گیاہے جو ان کی دکان پر فروخت ہوتی ہے۔

دکان کے مالک حسام الدین کہتے ہیں مشہور آئس کریم بغیر انڈے کے، بہت ہی کم ہوا کے ساتھ، ہاتھوں سے تیار کیا جاتاہے، جس کے نتیجے میں خالص، زیادہ بہتر ذائقوں کے ساتھ ساتھ سب سے ملائی دار آئس کریم بھی دستیاب ہے۔ سیتافل (کسٹرڈ ایپل)، چیکو، آم، انجیر، خربوزہ (کینٹ لوپ، جسے کستوری خربوزہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) جیسے قدرتی ذائقہ کیلئے بھی یہاں کی آئس کریم مشہورہے۔ تربوز کی برفیلی کریم جامن (بلیک بیری) کی آئس کریم، ناریل، ڈرائی فروٹ آئس کریم اور دیگر باقاعدگی سے ڈیری کی مختلف اقسام مثلاً، پستہ، بٹر اسکاچ، فروٹ سلاد، مٹھائی میٹ سونڈ ازاور ٹوٹی پھلیاں جیسے اخروٹ اور شربت کے ساتھ مثلاً،شاہی گلاب سے ٹاپ کئے گئے ہیں۔

روزانہ شام سے آدھی رات تک لوگوں کا ایک جم غفیر ہوتا ہے جو سیتافل، جامن اور خربوزہ کستوری کی خوشبوؤں سے تیار آئس کریم کے ذائقہ کے لئے منتظر رہتے ہیں۔ انہوں نے جن روایتی اور کلاسک ذائقوں کا آغاز کیا اس کو برقرار رکھنے کے بعد محمد حسام الدین اب اس میں کچھ نیا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ اپنی فہرست میں نئے ذائقوں اورٹسٹ کو درج کر نا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات آئس کریم کے خوش ذائقہ صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو وقتاً فوقتا تجاویز پیش کرتے ہیں۔

یہ آپ کا معمول کے برانڈکی آئس کریم نہیں ہے۔ ہم اسے یہاں تیارکرتے ہیں اور یہیں اسے فروخت کرتے ہیں“۔ ان کے ایک کسٹمر اور ’مسک میلن‘ آئس کریم کے شوقین ظہیرالدین خان نے کہا”یقینا یہ انتہائی ذائقہ دارہے، کیک پر چیری ہے اور یہ اتنا سستا ہے کہ پاکٹ پر بار نہیں لگتا، اور اس نے پہلے کی اصل کشش کو برقرار رکھا ہے۔ یہ یقینی طور پر دوہرا ہونے کے قابل ہے“۔ خواہ یہ آئس کریم جو اپنی سادگی میں بہت پیاری ہے گود میں رکھ لیں، یا گرمی کی شام میں اس شخص کے ساتھ تھوڑا سا وقت گزاریں جس نے میراث کو زندہ رکھا ہے، یقینا ایک بار پھرسے اس حیدرآبادی کلاسک میں واپس آ نا ہوگا۔