ہندوستان میں ہندو مسلم مل کر رہتے ہیں: ایس وائی قریشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-09-2021
ہندوستان میں ہندو مسلم مل کر رہتے ہیں
ہندوستان میں ہندو مسلم مل کر رہتے ہیں

 

 

راکیش چورسیا/نئی دہلی

دنیا انسانیت اور بھائی چارے کو پسند کرتی ہے جب کہ وہ نفرت اور شدت پسندی سے دور رہنا چاہتی ہے۔

آج یہی احساس لیکشن کمیشن کے سابق چیرمین ڈاکٹرایس وائی قریشی دلایا ہے۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ان لوگوں کو ضرور دیکھنا چاہئے جو قدامت پسندی اور شدت پسندی کی بات کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ دقیانوسی تصورات کو شکست!

!Beating the stereotypes 

قریشی اپنے کیپشن کے ذریعہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہندوستان ایک ایسا خوبصورت ملک ہے، جہاں ہندو مسلم سب ساتھ مل کر رہتے ہیں۔

یہ وائرل ویڈیو کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر شیر کیا جا رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی ہل اسٹیشن کا ہے، جہاں ایک سفید لباس میں ملبوس مولوی چند پردہ نشین خواتین کے ساتھ مہابھارت  کے گیت کا گاکر سنا رہے ہیں، سبھی اس کو سن کر محظوظ ہو رہے ہیں۔