یوگا کی تاثیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
یوگا عقیدے کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے
یوگا عقیدے کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے

 

 

 روچیرا رائے

یوگا آج پوری دنیا میں مقبول ہورہا ہے،کیا امریکا اور کیا عرب دنیا۔ دنیا کے ہر خطہ میں یوگا کی موجودگی ہے۔یہ صحت کلا معاملہ ہے،دماغی اور روحانی سکون کا معاملہ ہے۔ جس کے سبب دنیا بھر میں اس کو قبول کیا جارہا ہے۔

یوسف ماجد نے جنگ کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ جنگ کے نقصانات کا اندازہ ان سے زیادہ کیسے ہوگا ۔ لبنان میں ہونے والے بم دھماکوں میں انہوں نے اپنے اعضاء کھو دئے ۔ آج وہ وہیل چیئر پر آرٹ آف لیونگ کے یوگا اور مراقبہ کے گر سکھاتے ہیں ۔ اس کار خیر سے ملنے والا اطمینان اور سکون ان کی مسکراہٹ سے صاف جھلکتا ہے ۔

یوسف ماجد جو کہ آرٹ آف لیونگ کے ایک انسٹرکٹر ہیں اور وہ گزشتہ نو سالوں سے لبنان ، اردن اور شام سمیت دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں یوگا اور مراقبہ کی تعلیم دے رہے ہیں۔ یوسف ماجد کہتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو اس بات پر حیرت ہے کہ عرب دنیا کو آخر مشرقی روحانیت کی تعلیم کس طرح دی جا رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میرا تجربہ یہ ہے کہ لوگ واقعی عرب ممالک میں ان طرز عمل کو سیکھنے کے لئے تیار ہیں۔ یہاں تک کہ اگر میں سادگی کے ساتھ ایک عام آدمی سے ، جو زیادہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی نہ ہو، سے بھی کہوں تو وہ مجھ سے پوچھتا ہے کیا اس سے میری مدد ہو سکتی ہے ؟ کیا میں ایسا کرنے کے بعد سکون اور راحت محسوس کروں گا؟ لہذا لوگوں میں یوگا اور مراقبہ کے حوالے سے بہت تجسس ہے ۔ اعلی تعلیم یافتہ افراد اور عرب دانشور بھی ہیں جو ذہنی سکون کے لئے اب یوگا اور مراقبہ کی تلاش میں ہیں ۔

یوسف ماجد 

جس طرح اٹلی کے پیزا یا چین کے تائی چی کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل ہوئی ہے ، یوگا بھی اپنی مشرقی جڑوں کے ساتھ ، ایک عالمی سطح پر مقبول نظم و ضبط ہے جسے دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ استعمال کرتا ہے۔ یوگا نسلوں ، خطوں اور مذاہب کے لوگوں کو بہتر جسمانی اور ذہنی صحت فراہم کررہا ہے ، خاص طور پر ایسے وقتوں میں جب لوگوں نے کافی تنازعات ، تشدد اور جانوں کے ضیاع دیکھے ہیں اور حال ہی میں وبائی حملے کی شدت کے شکار ہیں۔ ایسے متعدد سائنسی شواہد موجود ہیں جو جسم اور دماغ کی صحت کے لئے یوگا کے فوائد کی حمایت کرتے ہیں۔ خاص طور پر ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر ، دل کی بیماریوں ، سوزش یا موڈ کی خرابی جیسے افسردگی اور اضطراب سے نمٹنے میں یوگا خاصا فائدہ مند ہے ۔

مثال کے طور پر آرٹ آف لیونگ کے طالب علموں میں دنیا بھر سے ہزاروں مسلمان ہیں جو باقاعدگی سے پروگراموں میں سکھائے جانے والے یوگا ، مراقبہ اور سانس لینے کی خصوصی تکنیک پر عمل کرتے ہیں۔ پونے میں واقع سینئر آرٹ آف لیونگ کے استاد حسن تفتی جو ہندوستان ، عراق اور مشرق وسطی میں یوگا اور مراقبہ کی تعلیم دے رہے ہیں ، کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ 20 سالوں سے یوگا اور سانس لینے کی تکنیک پر عمل کر رہا ہوں ،" جسمانی طور پر میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور میری توانائی کی سطح حیرت انگیز ہے۔ میں جس دن بھی یوگا کرتا ہوں بہت خود کو بہت ہلکا محسوس کرتا ہوں۔ یوگا سیکھنے سے پہلے میں ایک گرم مزاج کا آدمی تھا۔ ان پروگراموں کو کرنے سے میں محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنے جذبات پر بہت زیادہ قابو رکھ پا رہا ہوں۔

یوگا عقیدے کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے

مجید کے مطابق یوگا بنیادی انسانی اقدار کی بھی پرورش کرتا ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ یوگا کیا ہے؟ میں کہتا ہوں دن میں 5 بار نماز پڑھنا بھی یوگا کی ایک قسم ہے۔ پیغمبر اسلام نے ہمیں غور و فکر کی تعلیم دی ہے ۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ سانس لینے اور مراقبہ کی مشقوں کے ساتھ آپ اپنی عبادات میں اثر پیدا کر سکتے ہیں ، آپ خدا سے اور بھی زیادہ قریب ہوں گے اور آپ مزید کھل جائیں گے۔

یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس سے تفتی بہت زیادہ متفق ہیں۔ دماغی اور جسمانی طور پر ان مشقوں کو کرنے کے بعد میں نے دیکھا کہ جب میں نماز پڑھتا ہوں تو میرا سارا وجود میری نماز پر مرکوز ہوتا ہے۔ اس نے تو میرے روحانی عمل میں بھی میری مدد کی ہے۔ یہ ایک غیر معمولی تحفہ ہے۔

نہ صرف ہندوستان میں بلکہ آرٹ آف لیونگ صدمے سے ابرنے کی ورکشاپس کی تعلیم دے رہا ہے جس میں اردن ، لبنان ، عراق ، کوسوو ، مشرق وسطی ، مصر اور شام جیسے ممالک میں یوگا ، سانس اور مراقبہ شامل ہے اور متعدد افراد زندگی کے ہر شعبے سے ان سے استفادہ کر رہے ہیں ۔

سانس کی مشق کی عالمگیریت

مواہب الشیبانی عراق میں کام کرنے والے متحدہ عرب امارات میں مقیم آرٹ آف لیونگ کے ٹرینر ہونے کے ساتھ سابق بینکر اور جنگ میں بچ جانے والے ایک بزرگ ہیں۔ ان کے مطابق ان تکنیکوں کی تاثیر اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کتنے عالمگیر ہیں۔انہیں لگتا ہے کہ ایسی تکنیک کی ضرورت ہے جو لوگوں کو اپنے دباؤ اور خوف سے نمٹنے کے قابل بنائیں جو ان کے آس پاس موجود تشدد سے پیدا ہونے والے خوف سے ہوسکتے ہیں۔ مجھے کبھی بھی ان طریقوں کے بارے میں کسی کو راضی کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جو تکنیک ہم سکھاتے ہیں وہ آفاقی تکنیک ہیں جس میں سانس کو استعمال کرتی ہیں جس کا کسی مخصوص مذہب سے تعلق نہیں ہوتا ہے ۔

مواہب الشیبانی

جنگ سے متاثرہ علاقوں میں یوگا کی تعلیم دینے کی اہمیت مجید کہتے ہیں کہ بعض اوقات پروگراموں کے درمیان بم دھماکوں کو سنا جا سکتا ہے۔ جس عمارت میں ہم ہیں وہ لرز اٹھتی ہے۔ لوگ خوفزدہ جاتے ہیں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی توجہ اپنی مشق پر رکھیں اور یوگا انہیں پرسکون کردیتا ہے۔ بہت سے لوگ ان ورکشاپوں کے بعد یوگا سے پیار کرنے لگ گیے ہیں۔ وہ اس صورتحال میں بھی خوشی اور محبت کو محسوس کرسکتے ہیں۔

یوگا کی ضرورت کیوں ہے؟

کوریوگرافر اور آرٹ آف لیونگ کے استاد طارق خان عراق ، مراکش ، مصر ، فلپائن ، افغانستان ، اور بنگلہ دیش میں یوگا کی تعلیم دے رہے ہیں۔ لیکن ان کے سب سے زیادہ فائدے مہاجر کیمپوں میں جنگ سے بچ جانے والوں کو ان قیمتی تکنیک کی تعلیم دینے سے حاصل ہوئے ہیں۔

کچھ سال قبل طارق خان یوگا اور سانس لینے کی تکنیک کے ذریعہ مختلف آئی ڈی پی (داخلی طور پر بے گھر افراد) کے کیمپوں ، بغداد اور سلیمانیاہ کے مہاجر کیمپوں سے لگ بھگ 3300 عراقیوں کی رہنمائی کرتے تھے جو پوری دنیا کے 370 ملین سے زیادہ افراد کو سکھایا جا رہا ہے۔ خان نے کہا کہ وہاں کے لوگ گھر کھو چکے ہیں ، بے گھر ہوچکے ہیں اور بہت ساری ہلاکتیں ہوچکی ہیں - حکومتوں اور دیگر تنظیموں نے انہیں کھانا ، پانی اور رہائش تو فراہم کی ہے لیکن ان کے ان کو صدمے سے نجات دلانے اور ان کے اعتماد کو دوبارہ لانے کے بارے میں کوئی دھیان نہیں دیا جاتا ہے ؟ خان کہتے ہیں کہ یوگا کی مشقیں بہت سادہ ہوتی ہیں لیکن تنازعہ کی حالت میں ان کو لچکدار بنانے یوگا فائدہ مند ہے ۔ خان کہتے ہیں کہ کچھ افراد کو تو یہ اس قدر پسند ہے کہ ان میں سے بہت سے انسٹرکٹرشپ کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ اگست 2018 میں خان نے عراق میں کشیدگی سے متعلق امدادی ورکشاپس کی تعلیم دینے کے لئے تقریبا نوجوان رہنماؤں یا 'امن بلڈروں' کو تربیت دی جس میں سانس لینے کی تکنیک ، یوگا ، انٹرایکٹو گیمز اور مراقبہ شامل ہیں ۔ ان 33 نوجوان رہنماؤں نے عراق میں لگ بھگ 2100 افراد کو صدمے سے متعلق امدادی ورکشاپس سکھائیں جو بریتھ واٹر ساؤنڈ ورکشاپس کہلاتی ہیں۔

awazurdu

طارق خان 

خان نے کہا کہ معاشی مسائل سنگین ہیں اور بہت ساری جگہوں پر لوگوں کی امید دم توڑ رہی ہے - خان نے کہا کہ لوگ ملازمتوں اور زندگی کی حفاظت کے حوالے سے پریشان ہیں۔ مراقبہ اور یوگا کے ذریعے ، ہم لوگوں کو بااختیار بنارہے ہیں اور ان کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ابھی بھی امید باقی ہے ۔

آرٹ آف لیونگ اساتذہ بھی بچوں کی مدد کررہے ہیں ، شام کے تنازعے سے متاثرہ لوگ جو مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، صدمے اور خود کشی کے رجحانات پر یوگا کے ذریعے قابو پا رہے ہیں۔ طرابلس کے باب التبناح کے رہائشی بارہ سالہ ملک نے بتایا کہ میں نے ایسی ورزشیں بھی سیکھی ہیں جن سے میرے جسم کو سکون ملتا ہے اور جو میرے دل کو تمام پریشانیوں اور بوجھوں سے خالی کر دیتی ہیں ۔ اس نے ہمیں تناؤ اور غصے سے پاک کردیا ہے ۔ میری خواہش ہے کہ لوگ اس خوش کن مقام پر ضرور آئیں ۔