مصر:قرأت قرآن کا عالمی مقابلہ،دنیابھر کے حفاظ وقراکی شرکت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2021
مصر:قرأت قرآن کا عالمی مقابلہ،دنیابھر کے حفاظ وقراکی شرکت
مصر:قرأت قرآن کا عالمی مقابلہ،دنیابھر کے حفاظ وقراکی شرکت

 

 

قاہرہ: مصر میں قرأت قرآن کا عالمی مقابلہ منعقد ہواجس میں دنیا بھر کے حفاظ وقرانے شرکت کی اور اپنئ فن کا مظاہرہ کیا۔

نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے شروع ہونے والے بین الاقوامی ’’حفظ کامل قرآن مع تجوید و فهم آیات قرآن برائے عرب زبان‘‘کے مقابلے میں مصر کےعبدالله علی محمد محمد اول، مصر ہی کی سارة ایمن احمد موسی دوم اور مصر کے ایمان جمال فاروق حسن کوسوم ایوارڈ ملےجب کہ لیبیا کےعبدالحمید عبدالله عمر چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

دوسری کیٹگری میں ’’حفظ کامل قرآن بمع تجوید، غیر عرب زبان‘‘ افراد کے مقابلے میں جمہوریہ کانگو کے ابوبکر تشمالا،کو اول جزایر کومور کے محمد علی شانفی کو دوم، نایجیریا کے عبدالرحمن صالح کو سوم جب کہ چاد کے علی عطیه ابراهیم کو چہارم اور کمبوڈیا کے درامی اسماعیل کو پنجم پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔

مقابلوں کی تیسری کیٹگری میں ’’حفظ قرآن برائے اسپشل افراد‘‘ میں نادی سعد جابر محمد، محمد احمد حسن عبدالحلیم، عبدالرحمن مهدی جمال احمد، احمد محمد محمد علی السید اور امیرة احمد عبدالوهاب محمد جو سب مصر کے ہیں اول تا پنجم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مقابلوں کی چوتھی کیٹگری میں حفظ قرآن کریم همراه تجوید جو نوجوانوں کے لیے مخصوص تھا اس میں شیرین محمد عبدالله امین، احمد تامر ممدوح محمد صبری، رومیساء احمد ابراهیم عبدالعاطی اور مصطفی السید نصر عبدالسلام جو سب مصر کے ہیں اول تا چہارم پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

پانچویں کیٹگری میں ’’حفظ کامل قرآن بمع تجوید و تفسیر برائے ائمه مساجد‘‘ میں مصر کے ایمن منصور عبدالعزیز، سوڈان کے، عوض الله الطیب احمد مصر کے احمد مهدی مصطفی مهدی اور مصر ہی کے محمد حسن عبدالعظیم حسن انڈیا کےمحمد طارق انصاری اول تا پنجم پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے۔

اٹھایسویں بین الاقوامی مقابلے ہفتے سے مصر میں شروع ہوئے تھے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے طلبا اور طالبات شریک تھیں۔ وزارت اوقاف مصر اور شیخ محمد صدیق المنشاوی کے عنوان سے مذکورہ مقابلے منعقد ہوئے تھے۔

ان مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے ۷۴ قرآء اور حفاظ شریک تھے جب کہ ججز کے لیے ۱۲ ماہرین مختلف ممالک سے موجود تھے جب کہ انعامات کے لیے ایک ملین مصری پونڈ (۶۷۰۰۰ ڈالر) مقرر کیے گیے تھے۔