علی شیر : ہندوستان میں گولف کو نئی بلندی بخشنے والا نام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-01-2022
علی :ہندوستان میں گولف کا انقلاب برپا کرنے والا شیر
علی :ہندوستان میں گولف کا انقلاب برپا کرنے والا شیر

 

 

صابر حسین: نئی دہلی 

کسی کھیل میں عروج پانا تو عام بات ہے لیکن کسی کھیل کو اپنی کامیابی کے ساتھ ملک میں عروج بخشنا بہت بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ گولف کے میدان میں ہوا تھا۔ جب آٹھویں دہائی میں  دہلی کی بستی نظام الدین کے ایک غریب خاندان کے  کھلاڑیوں کا سامان ڈھونے والے’کیڈی ’ رہے شیر علی نے ایک گولفر کی شکل میں ہندوستانی گولف میں بھونچال لا دیا تھا۔ آپ کو یاد ہوگا مارچ 1991 میں علی شیر نے انڈین اوپن گولف چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی پروفیشنل بننے کی تاریخ رقم کی۔ان کی فتح نے ٹورنامنٹ پر غیر ملکیوں کی گرفت کو توڑ دیا ہندوستانی گولف میں انقلاب برپا کیا۔

علی شیرنے جنہیں علی بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے بت جلد ثابت کر دیا کہ فتح کوئی اتفاق نہیں تھی جب اس نے 1993 میں اپنے ایک اہم حریف کولکتہ کے فیروز علی کو ایک جھٹکے سے شکست دے کریہ اعزاز دوسری بار جیت لیا۔

انڈین اوپن کی شاندار فتح نے ہندوستان میں کھیل کو طوفان بنا دیا تھا ، انڈیا اوپن کے 1991 ایڈیشن میں باسط علی چوتھے نمبر پر رہے تھےاور سنتوش کمار ایک ایسے میدان میں مشترکہ نویں نمبر پر رہے تےجس میں بہت سے غیر ملکی تھے۔

اس کے بعد تو 1993 اور 2019 کے درمیان، ہندوستانی گولفرز دس بار انڈین اوپن جیت چکے ہیں۔

علی کی جدوجہد  

علی شیر نے ایک پیشہ ور گولفر کے طور پر شروعات نہیں کی۔ وہ ایک کیڈی تھا اور اس نے یہ کھیل اس وقت سیکھا تھا جب وہ اپنے والد کے ساتھ جو دہلی گولف کلب میں کیڈی بھی تھے اور علی ان کے ساتھ گولف کلب جایا کرتا تھا۔ علی شیر نے آواز دی وائس کو بتایا کہ جب کھیل سیکھا تو اس نے بہت جدوجہد کی۔اس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت کلب نہیں تھے۔ ہم لکڑی کے کلب اور ڈرائیور بناتے تھے اور ان کے ساتھ کھیلتے تھے۔

زمین سے آسمان تک

ان کی زندگی کی کہانی دوسروں کے لے ایک مثال ہے ۔جدوجہد اور محنت کے ساتھ علی شیر نے بڑے خواب دیکھنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔وہ آٹھ بہن بھائیوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے،وہ بمشکل 18 سال کے تھےجب اس کے والد کا انتقال ہوگیا اور خاندان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اس کے کندھوں پر آگئی کیونکہ اس کا بڑا بھائی جسمانی طور پر معذور تھا۔ 

علی کہتے ہیں کہ ’’آپشن یہ تھا کہ میں گولف یا ملازمت میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں ۔ کھیل کا مسئلہ یہ تھا کہ اس میں میرا کوئی یقینی مستقبل نہیں تھا۔ مستقل آمدنی کے ساتھ نوکری کا ایک راستہ تھا۔

مگر علی شیر نے روشن مستقبل کے لیے مشکل راستہ کا انتخاب کیا۔ اگرچہ اسٹارڈم کا سفر مالی مجبوریوں کی وجہ سے مشکل تھا، لیکن وہ خوش قسمت تھے کہ انہیں کھیل میں ترقی کے ساتھ اسپانسر بھی حاصل ہو گئے

علی شیر کہتے ہیں کہ روی تلوار جو کہ ایک بااثر تاجر ہیں،انہوں نے مجھے اسپانسرکا سہارا دیا۔ میرے سفر اور رہائش کے اخراجات ادا کیے،جس نے میرے بڑے مسائل کو بڑی حد تک دور کردیا تھا۔

پہلی کامیابی کی یاد

علی شیر 1982 میں پیشہ ور بن گئے اور ان کی پہلی بڑی کامیابی 1988 میں اس وقت ملی جب انہوں نے ڈی سی ایم اوپن جیتا۔ جیتنے والے کا 10,000 روپے کا چیک ان دنوں اس کے لیے بڑی رقم تھی اور اس نے مالی بوجھ کو کچھ حد تک کم کیا۔ تین سال بعد اس نے انڈین اوپن میں تاریخ رقم کی۔

جب1991 میں 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی توانہوں نےدہلی کی حضرت نظام الدین بستی کے ایک گنجان آباد حصے میں خاندان کے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد کی۔ چیمپئن شپ جیتنے کا ایک اور انعام یہ تھا کہ دہلی گولف کلب نے اسے ایک رکنیت دی جو کہ دوسری صورت میں ایک مہنگی تجویز تھی۔

علی شیر کی 1991 میں انڈین اوپن جیتنا واقعی ہندوستان میں گولف کے لیے ایک اہم یادگار لمحہ تھا۔رائل کلکتہ گولف کلب کی بنیاد کے ساتھ، گولف کو ہندوستان میں ایک مرکز ملا تھا۔جس کے 162 سال بعد علی شیر انڈین اوپن ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی پیشہ ور بن گئے۔ ان کی جیت وہ ٹانک تھی جس کی ہندوستانی گولفرز تلاش کر رہے تھے۔ علی شیر کی شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی گولفرز ایک طاقت بن گئے۔۔

دراصل 1964 میں آغاز کے بعد سے انڈین اوپن پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا غلبہ تھا جس میں پیٹر تھامسن اور گراہم مارش جیسے گولف کے بڑے نام شامل تھے۔ مگر علی شیر نے 1991 میں سخت کوششیں کرتے ہوئے ہندوستانی گولف میں غیر ملکی غلبہ توڑ دیا۔

awazurdu

علی شیر  ہندوستانی گولف کا شیر 


 ارجن ایوارڈ بھی ملا

ایک جدوجہد کرنے والے نوجوان گولفر کے طور پر اپنے دنوں کے دوران، جسمانی فٹنس کا کوئی تصور نہیں تھا، خاص طور پر کیڈی بننے والے پیشہ ور افراد میں اور وہ یقینی طور پر فٹنس کو زیادہ ترجیح دینے والے نہیں تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ کسرت کے لیے جیمنازیم جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ میں نے ابھی کچھ دیر یوگا کی مشق کی۔ ایک گولف ٹورنامنٹ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے اور یہ اپنے آپ میں کافی جسمانی ہوتا ہے جس سے جسم خود بخود فٹ رہتا ہے۔

ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ ان کا صرف ایک بیٹا گولف کھیلتا ہے لیکن اسپانسر شپ کا حصول ابھی مشکل ہے۔شیر علی کہتے ہیں کہ "یہ بہت ستم ظریفی ہے۔ اسپانسرز بہتر کھلاڑیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جو پہلے سے مشہور ہیں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ یہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں جنہیں قائم کھلاڑیوں سے زیادہ اسپانسرشپ سپورٹ کی ضرورت ہے۔

آج 61 سال کی عمر میں، اب ان کا زیادہ تر وقت نوجوان گولفرز کی کوچنگ اور کلب چیمپئن شپ میں حصہ لینے میں گزرتا ہے۔

مستقبل ہے روشن 

ہندوستان میں گولف کا انقلاب برپا کرنے والا شخص خوش ہے کہ موجودہ کھلاڑی اپنے کھیل میں بہت اچھے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ 1991 کے بعد سے بہت سارے ہندوستانیوں نے انڈین اوپن جیتا ہے جو صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارے گولفر واقعی بہت اہم ہیں اور ٹوکیو اولمپکس میں ہمارے چار کھلاڑی تھے۔ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان میں گولف کا مستقبل روشن ہے