آفتاب: جنہیں شاہ رخ کا ٹیلر بننے کا اعزاز حاصل ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-01-2022
 آفتاب: جنہیں شاہ رخ کا ٹیلر بننے کا اعزاز  حاصل ہے
آفتاب: جنہیں شاہ رخ کا ٹیلر بننے کا اعزاز حاصل ہے

 

 

 سراج انور/ پٹنہ

ریاست بہار کی راجدھانی پٹنہ سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا سا ضلع ارول  ہے۔ یہ  ضلع پہلے نکسل متاثرہ تھا اور سرخیوں میں رہتا تھا تاہم ان دنوں ارول کسی اور وجہ سے سرخیوں میں آگیا ہے۔آئیے جانتے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے۔

 کسی زمانے میں سنے بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کپڑے سینے والے محمد آفتاب آج کل اپنی کاریگری کا جوہر ارول میں دکھا رہے ہیں۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممبئی شہر سے واپس آنے کے بعد انہوں نے ارول میں ٹیلرنگ شاپ  کھول لی ہے۔ ان کی شہرت اب دور دراز علاقے میں بھی پھیل رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار محمد آفتاب کے دیوانے

محمدآفتاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم اسٹار دلیپ کمار سے لے کر شاہ رخ خان تک سب کے کپڑوں کی سلائی کی ہے۔ انہوں نے 20 سال ممبئی کے مسجد ریلوے اسٹیشن کے مشہور کے کے ٹیلرنگ شاپ میں کام کیا، جہاں فلمی اداکاروں کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔

محمد آفتاب کون ہے؟

محمد آفتاب پہلے پٹنہ کے دانا پور میں رہا کرتے تھے۔ آفتاب نے دانا پور سے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد ٹیلرنگ کے کام میں لگ گئے۔ سب سے پہلے انہوں نے پٹنہ کے بورنگ روڈ پر واقع ٹیرو ٹیلرسے اپنے کام کی شروعات کی۔

awazzzzz

محمد آفتاب اپنی دکان میں

سنہ 1995 میں وہ ممبئی چلے گئے اور وہاں کے کے ٹیلر میں کام کرنے لگے۔اس کے بعد انہوں نے مسلسل 20 سالوں تک وہاں کام کیا ۔ یعنی وہ سنہ 2000 سے 2020 تک کے کے ٹیلر میں کام کرتے رہے۔اگر کورونا وائرس کی وبا نہ آتی اور لاک ڈاؤن نہ لگایا جاتا تو وہ اب بھی اسی کمپنی میں کام کر رہے ہوتے۔

محمد آفتاب کہتے ہیں کہ ہر کاریگر کی اپنی خاصیت ہوتی ہے۔ کچھ قمیض کے ماہر ہیں اور کچھ کرتوں کے جب کہ وہ پتلون کا ماہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کے کے ٹیلر میں صرف ماہر کاریگر رکھے گئے ہیں۔ وہاں میرا کام پتلون کی کٹنگ کرنا تھا۔

ممبئی کے مسجد ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ ٹیلرنگ ہاؤس پچاس سال پرانا ہے۔ اس کی شہرت پورے مہاراشٹر میں ہے۔ یہ ملک کے سرمایہ داروں اور بالی ووڈ اداکاروں کا پسندیدہ ٹیلرنگ ہاؤس ہے۔

آفتاب نے دعویٰ کیا ہے فلم ’محبتیں‘ میں اس پتلون کی سلائی کی تھی جس کو پہن کرشاہ رخ خان نے اداکاری کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کے گھر منت  میں بھی جانے کا موقع ملا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ کے کے ٹیلر کے مالک مہیش بابو کے ساتھ پیمائش کرنے شاہ رخ خان کی قیام گاہ پر  گئے تھے۔ ان کے مطابق کچھ اداکار ٹیلرنگ ہاؤس میں آتے تھے اور کچھ اداکاروں کے گھرجاکر پیمائش کرنا پڑتی تھی۔

awazzzzz

کے کے ٹیلر،مبئی کا دفتر

ارول میں کام کی شہرت

 ممبئی چھوڑنے کے بعد ارول آنے کے بعد وہ شاہی محلہ میں واقع اپنے گھر میں سلائی کا کام کر رہے ہیں۔ پینٹ شرٹ سلائی کی قیمت پانچ سو روپے ہے۔ فٹنگ کی وجہ سے ان کی شہرت ارول کے علاوہ دیگر علاقوں مثلاً آرہ ، گیا، جہاں آباد وغیرہ میں پھیلتی جا رہی ہے۔ حتی کہ پٹنہ سے بھی لوگ ان کے پاس سلائی کے لیے آنے لگے ہیں۔

 محمد آفتاب اب ممبئی واپس جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں اتنا زیادہ کام ہے کہ ادھر ادھر جانے کا وقت نہیں ہے۔