زوبین کے گھروالوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سنگاپور میں کیا ہوا: راہل

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-10-2025
زوبین کے گھروالوں  کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سنگاپور میں کیا ہوا: راہل
زوبین کے گھروالوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سنگاپور میں کیا ہوا: راہل

 



گوہاٹی/ آواز دی وائس
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ گلوکار زوبین گرگ کے اہلِ خانہ اور آسام کے عوام کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ سنگاپور میں ان کے ساتھ آخر ہوا کیا تھا۔ زوبین گرگ کے اہلِ خانہ سے کہیلی پارا واقع رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ زوبین گرگ کے معاملے میں جتنی جلد سچ سامنے آئے، اتنا ہی بہتر ہوگا، کیونکہ خاندان اس معاملے کی حقیقت جاننا چاہتا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ آسام حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ شفاف انداز میں تحقیقات کرے اور خاندان کو بتائے کہ سنگاپور میں اصل میں کیا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان نے زوبین کو کھو دیا ہے، اور وہ صرف یہی چاہتے ہیں کہ سچائی سامنے آئے۔
واضح رہے کہ زوبین گرگ کی 19 ستمبر کو سنگاپور میں سمندر میں تیراکی کے دوران موت ہو گئی تھی۔