زوبین گرگ کیس: ملزم شیامکانو مہانتا کی درخواست ضمانت مسترد

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-04-2026
زوبین گرگ کیس: ملزم شیامکانو مہانتا کی درخواست ضمانت مسترد
زوبین گرگ کیس: ملزم شیامکانو مہانتا کی درخواست ضمانت مسترد

 



گواہاٹی
آسام کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے میں مرکزی ملزم شیام کانو مہانتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، یہ کہتے ہوئے کہ اس کے فرار ہونے کا خطرہ موجود ہے۔دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپیشل فاسٹ ٹریک کورٹ کی جج شرمیلا بھویان نے مہانتا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا، جو سنگاپور میں منعقد ہونے والے نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے چیف آرگنائزر تھے۔
زوبین گارگ گزشتہ سال 19 ستمبر کو سنگاپور میں سمندر میں تیرنے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ 52 سالہ گلوکار اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن میں پرفارم کرنے گئے تھے۔ پبلک پراسیکیوٹر ضیاءالکمار نے عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ واقعے کے بعد مہانتا کا رویہ مناسب نہیں تھا۔ زوبین گارگ کی مدد کرنے کے بجائے وہ ملیشیا چلے گئے تھے، اور انہیں لوک آؤٹ نوٹس کے ذریعے واپس بلایا گیا۔ اس لیے اگر انہیں ضمانت دی گئی تو فرار ہونے کا خطرہ ہے۔
مہانتا نے 10 اپریل کو عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ پراسیکیوشن نے تفتیشی افسران کی جانب سے پیش کیے گئے مواد کی بنیاد پر اپنے دلائل پیش کیے، جس کا عدالت نے تفصیل سے جائزہ لیا اور اسی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے گزشتہ سال نومبر میں اسمبلی میں کہا تھا کہ گارگ کی موت "سادہ اور واضح قتل" کا معاملہ ہے۔ آسام پولیس کی سی آئی ڈی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم  نے اس معاملے کی تحقیقات کی اور دسمبر میں مقامی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی، جس میں سات ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ان میں سے چار پر قتل کے الزامات عائد ہیں۔
شیام کانو، سابق ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہانتا کے چھوٹے بھائی ہیں، جبکہ گوہاٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نانی گوپال مہانتا، جو وزیر اعلیٰ کے تعلیمی مشیر بھی رہ چکے ہیں، ان کے بڑے بھائی ہیں۔ اس کیس میں شیام کانو مہانتا، گلوکار کے مینیجر سدھارتھ شرما، بینڈ کے دو اراکین شیخر جیوتی گوسوامی اور امریت پربھا مہانتا، کزن اور آسام پولیس کے ڈی ایس پی سندیپن گارگ، اور پی ایس اوز نندیشور بورا اور پربین بایشیا کو ملزم کے طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ شیام کانو اور سدھارتھ ہفتے کے روز اپنے تحریری دلائل پیش کریں گے، اور اسی دن سدھارتھ کی ضمانت کی درخواست پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ الزامات طے کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب سنگاپور پولیس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات کی اور نتیجہ اخذ کیا کہ کسی بھی طرح کی سازش یا قتل کے شواہد نہیں ملے۔
سنگاپور کی کورونر عدالت نے بھی کہا تھا کہ معروف گلوکار شدید نشے کی حالت میں تھے اور لائف جیکٹ لینے سے انکار کرنے کے بعد لازرس آئی لینڈ کے قریب ڈوب گئے تھے۔