زیکا وائرس:مرکزی ٹیم اتر پردیش روانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
زیکا وائرس:مرکزی ٹیم اتر پردیش روانہ
زیکا وائرس:مرکزی ٹیم اتر پردیش روانہ

 

 

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے ایک اعلیٰ سطحی کثیر شعبہ جاتی ٹیم کو اتر پردیش روانہ کیا ہے جہاں زیکا وائرس(بیماری کا نام )کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اترپردیش کے کانپور سے تعلق رکھنے والے ایک 57 سالہ مرد میں 22 اکتوبر 2021 کو زیکا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ نیشنل ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور ڈاکٹر آر ایم ایل ہسپتال، نئی دہلی سے تیار کی گئی ایک ماہر امراضیات، صحت عامہ کے ماہرین اور ماہر امراض نسواں پر مشتمل کثیر شعبہ جاتی ٹیم کو مرکزی وزارت صحت نے ریاستی صحت کے حکام کی مدد کے لیے تعینات کیا ہے۔

اور زیکا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے لیے روانہ کیا ہے۔ یہ ٹیم ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی ، زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور معائنہ کرے گی کہ آیا مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ تیار کردہ مینجمنٹ سے متعلق ایکشن پلان کو لاگو کیا جا رہا ہے یا نہیں۔ یہ ٹیم ریاست اتر پردیش میں زیکا وائرس کے خاتمے کے لیے صحت عامہ کے تئیں از حدضروری تجاویز کی بھی سفارش کرے گی۔