یوم آزادی سے قبل زیرو برج ہوا ترنگے سے روشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-08-2021
یوم آزادی سے قبل زیرو برج ہوا ترنگے سے روشن
یوم آزادی سے قبل زیرو برج ہوا ترنگے سے روشن

 

 

 آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں واقع 'زیرو برج' یوم آزادی سے قبل ترنگے کے رنگوں میں روشن نظر آیا۔

یوم آزادی کے موقع پر ملک کے ہر حصے میں جشن آزادی کی تیاری چل رہی ہے۔ ہر طرف لوگ حب الوطنی میں سرشار نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ زیرو برج لکڑی کا ایک پرانا پُل ہے جو کہ دریائے جہلم پر بنا ہوا ہے۔ یہ برج سری نگر کے سونوار اور راج باغ کو بھی آپس میں جوڑتا ہے۔

AWAZ URDU

زیرو برج کی تعمیر سنہ 1950 میں جموں و کشمیر کے سینیر رہنما بخشی غلام محمد کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔

لکڑی یہ پل جب بہت زیادہ کمزور ہوگیا تو سن 1980 میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

زیرو برج کو عام طور پر دریائے جہلم کا پہلا پل سمجھا جاتا ہے۔

اب زیرو برج کی جدید تزئین کاری کی جا رہی ہے تاکہ اس کی تاریخی حیثیت محفوظ رہے اور اسے گاڑیوی کی آمد رفت کے لیے بھی استعمال کی جا سکے۔