پٹنہ/ آواز دی وائس
بہار میں این ڈی اے کی زبردست جیت کے بعد نیتیش کمار نے دسویں بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ بی جے پی کے دو نائب وزرائے اعلیٰ سمیت کل 26 افراد نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ نیتیش کمار کی اس کابینہ میں واحد مسلمان رکنِ اسمبلی، زماں خان کو شامل کیا گیا ہے۔ کیمور ضلع کی چین پور اسمبلی سیٹ سے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر جیت کر زماں خان ایم ایل اے بنے ہیں۔
دوسری بار ایم ایل اے بننے والے زماں خان 2021 سے ہی نیتیش حکومت میں اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ سال 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، لیکن کچھ ہی وقت بعد بی ایس پی چھوڑ کر نیتیش کمار کے ساتھ شامل ہو گئے اور کابینہ میں جگہ مل گئی۔ چین پور اسمبلی حلقے میں جہاں سے وہ جیتتے ہیں، وہاں تقریباً 10 فیصد مسلمان اور تقریباً 20 فیصد دلت آبادی ہے۔
۔26 وزیروں نے حلف لیا
وزیراعلیٰ نیتیش کمار کے ساتھ بی جے پی سے نائب وزیراعلیٰ کے طور پرتاراپور سے سمراٹ چودھری اور لکھیسَرائے سے وجے سنہا نے حلف لیا۔
اسی طرح بی جے پی کے کوٹے سے یہ رہنما وزیر بنے
بانکی پور سے نتن نبین
دانا پور سے رام کرپال یادو
سیوان سے منگل پانڈے
اورائی سے رما نشاد
آرہ سے سنجے سنگھ ٹائیگر
کھجولی سے ارون شنکر پرساد
سنیل کمار، سورندر مہتا، لکھن ڈر روشن، شریاسی سنگھ، پرمود کمار اور دلیپ جیسوال
جے ڈی یو کے وزراء
جے ڈی یو کی جانب سے جن وزیروں نے حلف لیا
وجے چودھری، شروَن کمار، اشوک چودھری، مدن سہنی، برجنڈر یادو، چین پور سے زماں خان اور دھم دھا سے خاتون وزیر لیشی سنگھ۔
دیگر اتحادی جماعتوں کے وزیر
چراغ پاسوان کی لوجپا سے: سنجے پاسوان اور سنجے سنگھ
ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) سے: سنتوش سمن مانجھی
اُپندر کشواہا کی راشٹریہ لوک مورچہ سے: دیپک پرکاش