اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کا احتجاج

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-02-2026
اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کا احتجاج
اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کا احتجاج

 



نئی دہلی
اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران آج یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ دہلی پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگانے والے کارکنوں کو اپنی شرٹس اتارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کے کارکن بھارت منڈپم کے مختلف پویلینز میں جا کر مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ موقع پر موجود دہلی پولیس کے اہلکاروں نے نعرے بازی اور احتجاج کرنے والے کارکنوں کو احتیاطاً حراست میں لے کر سمٹ کے انعقاد سے دور کر دیا۔