چوری کے الزام میں ایک نوجوان کی پٹائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-08-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

آواز دی وائس،بریلی

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک بار پھر بھیڑ کی بربریت اس وقت دیکھنے کو ملی جب چوری کے الزام میں ایک  نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کر دی گئی اور پھر بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 بریلی میں بھیڑ کے تشدد کے ایک نئے معاملے میں نوجوان ساحل کو اس کے بالوں سے گھسیٹا گیا، بے رحمی سے پٹائی کی گئی، اور اور پھر اس کے پیروں کو باندھ دیا گیا۔

یہ واقعہ منگل کی دوپہر بریلی بس اڈے پر پیش آیا اور اس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بریلی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھوں  نے خود نوٹس لیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147 (فساد)، 149 (غیر قانونی جلسہ کے کسی بھی رکن کے ذریعہ کیا گیا جرم)، 323 (قصداً چوٹ پہنچانا) اور 342 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے۔اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ساحل کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے کی ویڈیو اور تصویروں کے ذریعہ شناخت کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  پولیس کے پہنچنے سے قبل تقریباً 30 منٹ تک محمد ساحل کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

حالانکہ اس کے پاس سے چوری کا کوئی بھی سامان برآمد نہیں ہوا۔