یوگی کابینہ میں توسیع،سات نئے چہرے شامل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
یوگی کابینہ میں توسیع،سات نئے چہرے شامل
یوگی کابینہ میں توسیع،سات نئے چہرے شامل

 



 

لکھنو: یوگی حکومت کی کابینہ میں توسیع دوسری بار ہوئی ہے۔ 7 نئے وزراء نے حلف اٹھا یا۔ سب سے پہلے ، کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے جیتن پرساد نے حلف لیا۔ انھیں کابینہ کا وزیر بنایا جائے گا۔

اس کے بعد 6 دیگر نے بھی حلف لیا ، جو 6 وزیر مملکت ہوں گے۔ نئے وزراء میں ایک برہمن چہرہ ہے ، باقی 3 او بی سی ، دو دلت ، ایک ایس ٹی ہیں۔ اس سے قبل گورنر آنندی بین پٹیل 12:45 پر گجرات سے لکھنؤ راج بھون پہنچیں۔ اس کے بعد دوپہر 2 بجے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اس میں کابینہ میں توسیع کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ جن سات افراد نے حلف اٹھایا ان کی تفصیل یوں ہے۔ سب سے پہلے جیتن پرساد نے حلف لیا۔ وہ تین ماہ قبل کانگریس سے بی جے پی میں تبدیل ہوئے تھے۔ کابینہ کے وزیر بنیں گے۔ 2004 میں پہلی بار انہوں نے اپنے آبائی حلقے شاہجہاں پور سے لوک سبھا انتخابات جیتاتھا۔

چھترپال گنگوار، بریلی کے بہیڑی سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ کرمی برادری سے ہیں ۔ عمر 65 سال ہے۔ پلٹو رام جو کہ دلت طبقے سے ہیں نے تیسرے نمبر پر حلف لیا۔ وہ بلرام پور سے آئے ہیں۔ 2017 میں پہلی بار جیت پائی۔ سنگیتا باند (او بی سی) نے چوتھے نمبر پر حلف لیا۔ پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ 42 سال کی عمرہے۔غازی پور صدر سیٹ سے ہیں۔

سنجیو کمار (شیڈولڈ کاسٹ) ہیں- سون بھدرہ کی اوبرا سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ شیڈولڈ ٹرائب مورچہ کے صدر ہیں۔ قبائلی برادری سے آتے ہیں۔ دنیش کھٹک (ایس سی) نے چھٹے نمبر پر حلف لیا۔ وہ میرٹھ کی ہستینا پور سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ کھٹک (سونکر) سماج سے آتے ہیں۔ دھرم ویر پرجاپتی نے آخر میں حلف لیا۔ دھرم ویر پرجاپتی ہاتھرس سے آئے ہیں۔ رکن قانون ساز کونسل ہیں۔اسی سال قانون ساز کونسل میں پہنچے ہیں۔