یوگی آدتیہ ناتھ: نوجوان کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں، ہمیں کتابیں ان تک پہنچانے کا انتظام کرنا ہوگا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2026
یوگی آدتیہ ناتھ: نوجوان کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں، ہمیں کتابیں ان تک پہنچانے کا انتظام کرنا ہوگا
یوگی آدتیہ ناتھ: نوجوان کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں، ہمیں کتابیں ان تک پہنچانے کا انتظام کرنا ہوگا

 



نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ آج کے نوجوان کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں اور ہمیں ایسا انتظام کرنا ہوگا کہ کتابیں ان تک پہنچ سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ یونیورسٹی میں نو روزہ پانچویں ’گومتی کتاب میلے‘ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

یہ کتاب میلہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔ یوگی نے کہا، ’’جب پہلا کتاب میلہ منعقد ہوا تھا تو میں نے کہا تھا کہ گورکھپور میں بھی ایسا ہی ایک میلہ منعقد کیا جائے۔ گورکھپور کے کتاب میلے میں لوگوں کی تعداد لکھنؤ سے بھی زیادہ تھی اور لکھنؤ کے مقابلے وہاں زیادہ کتابیں خریدی گئیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کے نتائج نے اس تصور کو پوری طرح غلط ثابت کر دیا کہ آج کے نوجوان کتابیں نہیں پڑھتے۔

انہوں نے کہا، ’’حقیقت یہ ہے کہ ہم نے کتابیں ان تک پہنچانے کی کوشش ہی نہیں کی تھی۔‘‘ یوگی نے کہا، ’’یہ کہنا غلط ہوگا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ وہ کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں اور ہمیں کتابیں ان تک پہنچانے کا انتظام کرنا ہوگا۔‘‘