دہلی میں گرج چمک بارش کا یلو الرٹ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2026
دہلی میں گرج چمک بارش کا یلو الرٹ
دہلی میں گرج چمک بارش کا یلو الرٹ

 



نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کی صبح آسمان بادلوں سے ڈھکا رہا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے گرج چمک اور بارش کے پیشِ نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ ایک روز قبل شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔

صفدر جنگ موسمیاتی مرکز پر صبح 8:30 بجے تک 33.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ اسی مدت کے دوران لودھی روڈ پر 33.7 ملی میٹر، رج علاقے میں 25.9 ملی میٹر، ایانگر میں 4.2 ملی میٹر اور پالم میں 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دوپہر اور شام کے دوران گرج چمک، آسمانی بجلی اور ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے، جس کے پیشِ نظر دہلی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

صبح 8:30 بجے شہر میں ہوا میں نمی (ہمیڈیٹی) کی سطح 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادھر صفدر جنگ میں کم سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.5 ڈگری کم ہے۔ پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سیلسیس، یعنی معمول سے 2.8 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لودھی روڈ پر یہ 25.7 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 0.3 ڈگری کم ہے۔

رج موسمیاتی مرکز میں کم سے کم درجہ حرارت 22.9 ڈگری سیلسیس، یعنی معمول سے 3.6 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایانگر میں یہ 24.6 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 2.4 ڈگری کم ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق صبح 9 بجے دہلی کا فضائی معیار اشاریہ (اے کیو آئی) 54 ریکارڈ کیا گیا، جو "اطمینان بخش" زمرے میں آتا ہے۔