یو پی:سنبھل میں 16 سالہ طالب علم کا قتل

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-08-2025
یو پی:سنبھل میں 16 سالہ طالب علم کا قتل
یو پی:سنبھل میں 16 سالہ طالب علم کا قتل

 



سنبھل/ آواز دی وائس
اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے چندوسی علاقے کے جنگل میں منگل کی صبح مشکوک حالات میں 16 سالہ ایک طالب علم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشن کمار وشنوئی نے بتایا کہ چندوسی کوتوالی علاقے کے کیتل گاؤں کے جنگل میں آج صبح ساڑھے نو بجے سُمِت (16) کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔
انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔ فورینسک ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور تفتیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سُمِت کی بہن پوجا کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی پیر کی رات کھانا کھانے کے بعد گھر سے نکلا تھا اور پھر واپس نہیں آیا۔
وشنوئی نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔