جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آگئی ہے: ریکھا گپتا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-08-2025
جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آگئی ہے: ریکھا گپتا
جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آگئی ہے: ریکھا گپتا

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جمنا کا پانی بدھ کی صبح خطرے کے نشان سے نیچے آ گیا ہے اور حکومت صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ صبح چھ بجے پرانے ریلوے پُل پر جمنا کا پانی 204.76 میٹر تھا جو کہ خطرے کے نشان سے کم ہے۔
دہلی کے لیے جمنا میں خطرے کا نشان 205.33 میٹر ہے۔ منگل سے ندی میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا كہ اطمینان کی بات ہے کہ جمنا کا پانی اب خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے۔ پانی کی نکاسی کی رفتار، آمد سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا كہ فکر نہ کریں، حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ ہماری نگرانی اور انتظامی نظام چوبیسوں گھنٹے فعال ہے اور ہر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہتھنی کُنڈ بیراج سے 31,016 کیوسک، وزیرآباد بیراج سے 41,200 کیوسک پانی چھوڑا گیا، جبکہ اوکھلا بیراج سے نکاسی 79,840 کیوسک ہے۔