شب برات میں عبادت کریں, ہڑبونگ سے گریز کریں -مولانا خالد رشید فرنگی محلی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2026
شب برات میں عبادت کریں، ہڑبونگ سے گریز کریں -مولانا خالد رشید فرنگی محلی
شب برات میں عبادت کریں، ہڑبونگ سے گریز کریں -مولانا خالد رشید فرنگی محلی

 



لکھنؤ: شب برات کے موقع پر صرف عبادت کریں،،کسی قسم کی ہڑبونگ  سے گریز کیا جائے---

یہ اپیل  اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل لکھنؤ نے  کی ہے

 ایک ویڈیو میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی  نےشب برات کے موقع پر ایک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اس سال شب برات جو کہ تین فروری 2026 کو ہے, اس کا پورا اہتمام کیا جائے اور اس رات کو اللہ کی عبادت میں گزارا جائے۔

قبرستان جاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ گاڑیاں صرف انہی مقامات پر پارک کی جائیں جو پہلے سے مقرر ہیں۔ اس مبارک رات میں نہ آتشبازی میں پیسہ ضائع کیا جائے اور نہ موٹر سائیکل پر اسٹنٹ کیے جائیں بلکہ قانون کی مکمل پابندی کی جائے۔

چونکہ یہ بابرکت رات ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ دعائیں قبول فرماتا ہے اس لیے اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر زیادہ سے زیادہ دعائیں کی جائیں۔ اس کے بعد چار فروری 2026 کو روزہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے کیونکہ اس دن کا روزہ رکھنا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کی جائے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی سچی توبہ کی جائے۔