ہر جگہ رات کی شفٹ میں کام کر سکیں گی خواتین: ریکھا گپتا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-10-2025
ہر جگہ رات کی شفٹ میں کام کر سکیں گی خواتین: ریکھا گپتا
ہر جگہ رات کی شفٹ میں کام کر سکیں گی خواتین: ریکھا گپتا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
اب دہلی میں خواتین کو رات کی شفٹ میں کام کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ دہلی حکومت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، خواتین کی کام کی جگہوں پر شمولیت بڑھانے کے مقصد سے اب انہیں رات کے وقت بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ البتہ، یہ واضح کیا گیا ہے کہ شراب کی دکانوں پر خواتین رات کے وقت کام نہیں کر سکیں گی۔
ریکھا حکومت کی نئی ہدایت
 نوٹیفکیشن میں یہ بھی صاف طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی خاتون ملازمہ کو زبردستی رات کی شفٹ میں کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے خاتون کی تحریری رضامندی لازمی ہوگی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے خواتین کی سلامتی اور حقوق پہلے سے زیادہ مضبوطی سے یقینی بنائے جا سکیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے دہلی میں خواتین کو دکانوں یا کسی بھی ادارے میں رات 8 بجے تک ہی کام کرنے کی اجازت تھی۔ لیکن نئی ہدایت نافذ ہونے کے بعد رات کی شفٹ میں خواتین کی شمولیت بڑھنے کی امید ہے۔ تاہم حکومت نے اس کے ساتھ کچھ سخت قواعد بھی طے کیے ہیں۔
مثال کے طور پر
۔ کوئی بھی خاتون ملازمہ ایک دن میں 9 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرے گی۔
۔کھانے اور آرام کے لیے الگ سے وقت دیا جائے گا۔
۔ایک ہفتے میں 48 گھنٹے سے زیادہ کام کی اجازت نہیں ہوگی۔
۔ کوئی بھی مالک خاتون ملازمہ سے 5 گھنٹے تک مسلسل بغیر وقفے کے کام نہیں کروا سکتا۔
۔اوور ٹائم کی صورت میں خاتون ملازمہ کو دوگنا معاوضہ دیا جائے گا۔
۔ رات کی شفٹ میں کام کرنے والی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ضوابط صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ تمام ملازمین پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کام کی جگہوں پر صنفی برابری کو مزید تقویت ملے گی۔