خواتین ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی: پی ایم مودی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2026
خواتین ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی: پی ایم مودی
خواتین ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی: پی ایم مودی

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ پارلیمنٹ اُس وقت "نئی تاریخ" رقم کرے گی جب 2029 میں نفاذ کے لیے اس ہفتے خواتین ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

مودی نے پارلیمنٹ کے تین روزہ خصوصی اجلاس سے قبل یہاں خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب 2023 میں "ناری شکتی وندن ایکٹ" سے متعلق بل پیش کیا گیا تھا، تو تمام جماعتوں نے اسے متفقہ طور پر منظور کیا تھا اور 2029 تک اس کے نفاذ کا اجتماعی مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اپوزیشن نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس بل کو 2029 تک نافذ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے "ناری شکتی وندن سمیلن" نامی پروگرام میں کہا: "ہماری پارلیمنٹ ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔ ایسی نئی تاریخ جو ماضی کے تصورات کو حقیقت میں بدلے گی اور مستقبل کے عزم کو پورا کرے گی۔ یہ ایسے بھارت کا عزم ہے جو مساوات پر مبنی ہو، جہاں سماجی انصاف صرف نعرہ نہ ہو بلکہ ہماری کام کی ثقافت اور فیصلہ سازی کے عمل کا فطری حصہ ہو۔